ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی آمد کے موقع پر عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1059 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے عید نوروز اور یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ متعلقہ کمیشن نے1059 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔

700 /