ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

عض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی سے موافقت:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عید سعید فطر کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی سے موافقت

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی درخواست پرعوامی عدالتوں ،انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کی عدالتوں سے سزا پانے والے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کے خط کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محضر مبارک حضرت آیت اللہ خامنہ ای ادام اللہ ظلہ الوارف

رہبر معظم انقلاب اسلامی

با اہداء  سلام و تحیت

احترام و اخلاص کے ساتھ عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارباد پیش کرتا ہوں ، اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی  شق نمبر 11 کے اجرا و نفاذ کے سلسلے میں سزاؤں میں بخشش کے شرائط و ضوابط آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں تاکہ آپ کی موافقت و منظوری کے بعد عوامی عدالتوں ،انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کی عدالتوں سے سزا پانے والے جن قیدیوں کی سزاؤں میں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق کمی اور بخشش کی تشخیص دی گئی ہے وہ سزاؤں میں بخشش اور کمی کے سلسلے میں اسلامی رافت و رعایت سے بہرہ مند ہوسکیں۔

الف :جیل میں قید کی سزا کاٹنے والے قیدی:

1: قیدیوں کی باقی ماندہ سزا کی مدت ایک سال تک ۔

2: ایک سے پانچ سال تک سزا پانے والے قیدیوں کی سزا میں ایک دوم۔

3: پانچ سے پندرہ سال تک سزا پانے والے قیدیوں کی سزا میں ایک سوم ۔

4: پندرہ سال سے زیادہ مدت کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی باقی ماندہ سزا ، اگر دس سال سزا کاٹ چکے ہوں۔

5: عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی باقی سزا ، اگر وہ 15 سال سزا کاٹ چکے ہوں۔

6 : تعزیرات و انسداد کے مجوزہ اسلامی قانون مؤرخہ 2/3/1375  کی شق 718 اور 719 کے علاوہ ، غیر عمدی جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام قیدیوں کی باقی ماندہ سزا۔

7 : اولاد کی سرپرستی کرنے والی خواتین کی باقی ماندہ سزا۔

8: صعب العلاج قیدیوں اور مسری بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کی باقی ماندہ سزا، جنکی بیماری 29/12/1392 تک قانونی ڈاکٹر تائید کرچکے ہوں اور مذکورہ افراد کمیشن کے مطابق سزا برداشت کرنے پر قادر نہ ہوں۔

ظاہر ہے کہ کورٹ کے اقدامات عوامی اور انقلابی عدالتوں کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 291 کے نفاذ میں رکاوٹ نہیں ہیں۔

9 : 18 سال سے کم عمر قیدیوں کے نقدی جرمانہ اوراصلاحی اور تربیتی مراکز میں نگہداری یا قید کی باقی ماندہ مدت ۔ صوبائی مراکز کے قانونی ڈاکٹروں کی تائید کے بعد تحریری اسناد کے مطابق  اور غیر ملکی افراد کی معتبر اسناد نہ ہونے کی صورت میں۔

نوٹ: اس دستور العمل میں درج مستثنیات کا اطلاق شمارہ 8 اور 9 کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

10: 65 سال سے اوپر کے مرد قیدیوں اور 55 سال سے اوپر خواتین قیدیوں  کے نقدی جرمانہ اور سزا کی باقی ماندہ مدت ، تحریری اسناد کے مطابق اور غیر ملکی قیدیوں کی معتبر سند کے فقدان کی صورت میں اور صوبائي مراکز کے قانونی ڈاکٹروں کی تائيد کے بعد بشرطیکہ ایک سال سے زیادہ قید کی سزا ایک پنجم اور عمر قید کی سزا کم سے کم پانچ سال تک کاٹ چکے ہوں۔

ب : وہ قیدی جو نقدی جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہونے کی بنا پر قید ہیں:

1: پانچ سو ملین ریال نقدی جرمانہ کی باقی ماندہ سزا۔

2: پانچ سوملین اور ایک ریال سے لیکر ایک ارب ریال تک نقدی جرمانہ کی چہار پنجم سزا۔

ج: بخشش سے استفادہ کے شرائط:

1: سزا کے دوران یا چھٹی کے ایام میں اسلامی سزاؤں کے قانون کی آرٹیکل 19 میں مندرج  ایک سے چھ درجہ کی سزاؤں  مجوزہ 1/2/1392 کا عمدی طور پرعدم ارتکاب۔

2: خاص مدعی و شاکی کا نہ ہونا، یا اس کی رضایت حاصل کرنا یا خصوصی شاکی اور مدعی کےنقصان کی تلافی کرنا ( چاہے اشخاص حقیقی یا حقوقی ہوں) 19 اسفند 1392 تک

د: مندرجہ ذیل مجرمین اس بخشش سے مستثنی ہیں:

1: مسلح ڈکیتی اور چوری کرنے والے افراد یا اذیت و آزار پہنچانے والے افراد جن کی سزا پانچ سال سے زیادہ ہو۔

2: منشیات کے مسلح اسمگل یا منشیات میں عمدا ملوث افراد ، جو انسداد منشیات کے اصلاحی قانون کی آرٹیکل 4 کی شق 4، 6  اور آرٹیکل 8 کی شق 5، 6  اور اس کے ملحقہ موارد کے مطابق ہوں۔

3: ہتھیاروں کی اسمگلنک میں ملوث مجرمین

4: داخلی اور خارجی امن و سلامتی  کے خلاف اقدام کرنے والے مجرمین

5: اغوا

6: ناموس پر تجاوز

7: فساد و فحشاء کے مراکز قائم کرنے والے مجرمین

8: غبن، رشوت ستانی اور دھوکہ دہی میں ملوث مجرمین

 9: جعلی کرنسی اور جعلی سکہ ضرب کرنے والے مجرمین

10: تیزاب پھیکنے والے مجرمین

11: شراب سے متعلقہ جرائم میں ملوث مجرمین

والامر الیکم والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته
صادقلاریجانی
9/
مرداد/1392

بسم اللہ الرحمن الرحیم

با سلام و تحیت اور عید سعید فطر کی مبارکباد کے ساتھ حضرت عالی کی تجویز اور پیشنہاد سے موافقت کی جاتی ہے۔

والسلام علیکم و رحمه الله
سید علی خامنه ای
16/
مرداد ماه/١۳۹2

700 /