ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک حکم میں:

حجۃ الاسلام رحیمیان مسجد مقدس جمکران کے متولی مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسملین آقائ حاج شیخ محمد حسن رحیمیان کو مسجد مقدس جمکران کا متولی مقررکیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

جناب حجۃ حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محمد حسن رحیمیان دامت افاضاتہ

مسجد مقدس جمکران میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ وافی کی گرانقدر خدمات کی قدردانی کے ساتھ جنابعالی کو اس مقدس اور نورانی مسجد کا متولی مقرر کرتا ہوں ۔ بیشک اس بلند و بالا اور عظیم الشان جگہ پر خدمت کے شکر وسپاس کے لئے سزاوار ہے کہ آپ اس مقدس مکان سے مؤمنین کے روحی و فکری استفادے اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروی کار لائیں ۔ اورمیں اس گرانقدر ذمہ داری کو پورا کرنے کے سلسلے میں آپ کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے توفیق طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

19 /شہریور/1392

700 /