ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک حکم میں پولیس کے سربراہ کو مقرر کیا:

تمام قوا کے کمانڈر انچیف کی معاشرے میں اخلاقی و سماجی آرام و سکون و امن و سلامتی برقرار رکھنے ،خلاقیت اور بہتر خدامات پیش کرنے پر تاکید/ جنرل احمدی مقدم کی بے دریغ اور مؤثر کوششوں کی تعریف اور قدردانی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین اشتری کو پولیس کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے اور سابق ڈائریکٹر جنرل احمدی مقدم کی اس عہدہ پر خدمات اور کوششوں کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجر جنرل پاسدار حسین اشتری

آپ کی لیاقت، شائستگی اور خدمت کے اچھے سوابق اور وزیر داخلہ اورپولیس میں تمام قوا کے کمانڈر انچیف کے معاون کی تجویز کے پیش نظر جنابعالی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کا ڈائریکٹر اور سربراہ مقرر کرتا ہوں۔

ضروری ہے کہ جناب احمدی مقدم کے دور میں انجام پانے والے شائستہ اور اچھے اقدامات جیسے ناجا کا اسلامی اور انقلابی فضا میں ارتقا، خدمتگزار اہلکاروں کی حفاظت ، ان کی معاشی حالت پرسنجیدہ توجہ، سرحدی کنٹرول اور ٹریفک حادثات میں کمی کے سلسلے میں کوششیں جاری رہنی چاہییں، انتظامی خدمات کی بہبود ، پیہم منصوبہ بندی اور اخلاقی، سماجی آرام و سکون اور سکیورٹی کے امور میں دقیق توجہ کا سلسلہ بھی جاری و ساری رہنا چاہیے۔

تینوں قوا بالخصوص وزارت داخلہ، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکٹریٹ ، آئی آر آئی بی ، مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ ، اور ملک کی مدیریت اور منصوبہ بندی کے ادارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ حساس شرائط میں پولیس کی تمام مادی اور معنوی شعبوں میں حمایت کریں۔

پولیس کی سربراہی کے عہدے پر جنرل احمدی مقدم کی مؤثر اور شائستہ کوششوں کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتاہوں۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کے لئے ، ناجا کے تمام اہلکاروں اور ان کے حامیوں کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

18/اسفند ماہ/1393

700 /