قریبی شہروں کا حد ترخص

س: جرمنى اور يورپ کے بعض شہروں کا درميانى فاصلہ (يعنى ايک شہر سے نکلنے اور دوسرے شہر ميں داخل ہونے کے سائن بورڈ کى مسافت) ايک سو ميٹر سے زيادہ نہيں ہے دو شہروں کے بعض مکانات اور راستے توايک دوسرے سے متصل ہوتے ہيں، ايسے موارد ميں حد ترخص کہاں سے شروع ہوتى ہے؟

ج: جہاں دو شہر ايک دوسرے سے اس طرح متصل ہوں جيساکہ مذکورہ سوال ميں ہے تو ايسے دو شہر، ايک شہر کے دو محلوں کے حکم ميں ہيں يعنى ايک شہر سے خارج ہونے اور دوسرے شہر ميں داخل ہونے کو سفر شمار نہيں کيا جائے گا، کہ اسکے لئے حد ترخص معين کى جائے۔
 
700 /