ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

روزہ سے شیرخوار بچے کے لیے ضرر کا خوف

س: خداوند متعال نے اپنے لطف و کرم سے مجھے بچہ عطا فرماياہے جسے ميں دودھ پلا رہى ہوں اورماہ رمضان آنے والا ہے اور ميں اس وقت ماہ رمضان ميں روزہ رکھ سکتى ہوں، ليکن اگرميں روزہ رکھوں تو دودھ خشک ہوجائے گا۔ يہ واضح رہے کہ ميں جسمانى اعتبار سے کمزور ہوں اور ہر دس منٹ کے وقفہ سے ميرا بچہ دودھ طلب کرتا ہے، لہذا ميں کيا کروں؟

ج: اگر روزوں کى وجہ سے دودھ خشک ہو جائے يا کم ہو جائے اور اس سے بچے کو خطرہ در پيش ہو تو ايسى صورت ميں آپ کے لئے روزہ نہ رکھنا جائز ہے اور آپ کو ہر روزہ کے عوض ايک مد(750 گرام) فديہ فقير کو دينا ہوگا اور عذر بر طرف ہوجانے پر روزوں کى قضا کرنى پڑے گي۔

 

700 /