ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

کسی کو روزہ باطل کرنے پر مجبور کرنا

س: اگرزبردستى روزہ دار کے منہ ميں کوئى چيز ڈال دى جائے يا اس کے سر کو پانى ميں ڈبو دےا جائے تو کيا اس کا روزہ باطل ہے؟ اور اگر کوئى اسے مجبور کرے کہ اگر تم نے روزہ نہيں توڑا تو تمہيںيا تمہارے مال کو نقصان پہنچائيں گے، اور يہ اس نقصان سے بچنے کے لئے کچھ کھالے تو کيا اس کا روزہ صحيح ہے يا نہيں؟
ج: روزہ دار کے اختيار کے بغير زبردستى اس کے منہ ميں کوئى چيز ڈالنے يا پانى ميں اس کا سر ڈبونے سے روزہ باطل نہيں ہوتا، ليکن اگر کسى کے مجبور کر دينے پر روزہ باطل کرنے والے کسى کام کا خود ارتکاب کرے تو اس سے اس کا روزہ باطل ہو جائے گا۔
 
700 /