ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

روزہ دار کے منہ میں مسوڑھوں کا خون

س: اکثر اوقات ميرے لعاب دہن ميں خون مل جاتا ہے جو ميرے مسوڑھوں سے بہتا ہے، لہذا جو لعاب ميں حلق سے نيچے اتار تا ہوں اس کے بارے ميں مجھے معلوم نہيں ہوتا کہ اس ميں خون بھى ملا ہے يا نہيں۔ اس حالت ميں ميرے روزے کا کيا حکم ہے؟اميد ہے ميرى راہنمائى فرمائيں گے ۔
ج: مسوڑھوں کا خون اگر لعاب دہن سے مل کر اس ميں مستہلک اور ختم ہو جائے تووہ پاک ہے اور اس کے نگلنے ميں کوئى مضائقہ نہيں ہے اور اس سے روزہ باطل نہيں ہوتا اور اگر شک ہو کہ لعاب دہن خون آلود ہے يا نہيں تو اسے نگلا جا سکتا ہے اور اس سے روزہ کے صحيح ہونے پر کوئى اثر نہيں پڑتا۔
 
700 /