ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

وطن میں زوجہ کی تابعیت

س: کيا وطن اور اقامت کے بارے ميں زوجہ شوہر کے تابع ہے؟
ج: صر ف زوجيت، جبرى طورپر شوہر کے تابع ہونے کى موجب نہيں ہے، لہذا زوجہ کو يہ حق حاصل ہے کہ قصد اقامت اور وطن اختيار کرنے ميں شوہر کا اتباع نہ کرے، ہاں اگر زوجہ اپنا وطن اختيار کرنے يا اس سے اعراض کرنے ميں شوہر کے تابع ہو توا س سلسلہ ميں اس کے شوہر کا قصد ہى اس کے لئے کافى ہے، پس اس کا شوہر جس شہر ميں وطن کى نيت سے مشترکہ زندگى بسر کرنے کےلئے منتقل ہوا ہے وہى اس کا بھى وطن شمار ہوگا۔ اسى طرح اگر شوہر اس وطن کو چھوڑدے جس ميں وہ دونوں رہتے تھے اور کسى دوسرى جگہ چلا جائے تو يہ زوجہ کا بھى اپنے وطن سے اعراض شمار ہوگا اور سفر ميں دس دن کے قيام کے سلسلہ ميں اس کيلئے اتنا ہى کافى ہے کہ وہ شوہر کے قصد اقامت سے آگا ہ ہو بشرطيکہ وہ اپنے شوہر کے ارادہ کے تابع ہو، بلکہ اگر وہ اقامت کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوتو بھى اس کا يہى حکم ہے ۔
 
700 /