ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب کا حکم نامہ:

بریگیڈئیر جنرل عزیز نصیر زادہ فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پرمنصوب

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک حکم کے تحت بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر کے عہدے پر منصوب کردیا۔

رہبر انقلاب کی جانب سے جاری شدہ حکم نامے کا متن:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ،

فوج کے کمانڈر ان چیف کے مشورے اور آپ کی احساس ذمہ داری اور گرانقدر تجربات کے پیش نظر، آپ کو فضائیہ کی سربراہی کے عہدے پر منصوب کرتا ہوں۔

اسلامی نظام اور انقلاب اسلامی کی سطح کی فضائیہ کے لئے ماہر پائلٹس کی ٹریننگ اور ان سے استفادہ، ترقی یافتہ وسائل کا استعمال، (ہوائی جہازوں کے) پرزوں کی پیداوار، نوجوان کارکنوں کو مکمل طور پر جدید تعلیمات اور سائنسی اور فنی ٹیکنالوجی فراہم کرنا، فوجی طاقت اور صلاحیتوں اور ساتھ ساتھ کارکنوں کی معنویت اور بصیرت میں اضافہ، ان کی معاشی ضرورتوں کی تکمیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دوسرے شعبوں اور ملک کی مسلح افواج اور دیگر اداروں کے ساتھ موثر اور مکمل تعاون آپ سے متوقع ہے۔

اس موقع پر بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی (فضائیہ کے سابق سربراہ) کی گرانقدر کوششوں اور جد و جہد کا شکرگزار ہوں۔

اللہ تعالی سے آپ سب کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

28 مرداد 1397

مطابق 19 اگست 2018

700 /