ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حائض کا غسل جنابت اور غسل جمعہ انجام دینا

س.
الف۔ کیا حائض عورت غسل جنابت انجام دے سکتی ہے؟
ب۔ اس کے لئے مستحب غسل - جیسے غسل جمعہ - کے انجام دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب۔
الف۔ حیض کی حالت میں غسل جنابت کا صحیح ہونا محل اشکال ہے اور احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل جنابت انجام دے لیکن حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل جنابت کا انجام دینا کافی ہے، اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں غسلوں (جنابت اور حیض) کی نیت کرے۔
ب) حیض کی حالت میں غسل جمعہ انجام دے سکتی ہے
 
700 /