ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نماز کا «وقت فضیلت» اور «اول وقت»

س۔ کیا نماز کا «وقت فضیلت»، «اول وقت» سے مختلف ہے؟
ج۔ جس وقت سے نماز واجب ہوتی ہے - جیسے نمازظہر کے لۓ زوال کا وقت ہے – وہ نماز کا «اول وقت» ہے اور «وقت فضیلت» اول وقت سے شروع ہوتا ہے اور اتنی مقدار تک باقی رہتا ہے کہ جس کی امام خمینی کی توضیح المسائل میں وضاحت کی گئی ہے۔ اورجس قدر اول وقت سے نزدیک پڑھی جائے گی اتنی ہی اس کی فضیلت زیادہ ہے مگر یہ کہ تاخیر کسی اہم وجہ - جیسے کہ جماعت کے لئے انتظار - کی خاطر ہو۔
 
700 /