ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

امام حسین علیہ السلام عسکری درسگاہ میں مسلح افواج کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں خطاب
امام حسین علیہ السلام عسکری درسگاہ میں مسلح افواج کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں خطاب
آج صبح (اتوار) کو، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام عسکری درسگاہ میں مسلح افواج کی مشترکہ گریجویشن تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے معزز افواج کو "مفتخر ایرانی قوم، طاقتور اور عزیز وطن کی حفاظت کا مضبوط قلعہ" قرار دیا اور مزید کہا: خطے میں غیر ملکیوں کی مداخلت اختلاف اور نقصان کا باعث ہے اور تمام مسائل اور واقعات کو غیر ملکی مداخلت کے بغیر اور خطے کے دوسرے ممالک کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کی طاقت اور عقلیت اور اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گریجویٹس کی کامیابی اور مسلح افواج کے جوانوں کی حسینی سکول اور یونیورسٹی میں ترقی کی امید کا اظہار کیا اور ایرانی قوم کو وفادار ، متقی ، بہادر، پرعزم اور بصیرت رکھنے والے نوجوان موجود ہونے پر مبارکباد دی : عزیز کمانڈر ، جو وطن کے نوجوانوں کو اس طرح تربیت دیتے ہیں ، قدردانی اور تعریف کے مستحق ہیں۔
حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی چہلم کی مجلس
حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی چہلم کی مجلس
سید و سالار شہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی چہلم کی مجلس تہران یونیورسٹی میں امام خمینی حسینیہ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
شہداء اور ایثار کرنے والے جنگجوؤں کی یاد میں دیا گیا پیغام
شہداء اور ایثار کرنے والے جنگجوؤں کی یاد میں دیا گیا پیغام
23 ستمبر 2021 کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی طرف سے جاری کردہ پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے جو شہداء اور ایثار کرنے والے جنگجوؤں کی یاد میں دیا گیا۔ یہ پیغام بہشت زہرہ میں شہداء اور سابق فوجی امور کی فاؤنڈیشن میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام شکری نے پڑھا۔
امام خامنہ ای کی 2020 ٹوکیو اولمپک میں ایرانی اولمپک اور پیرالمپک تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات
امام خامنہ ای کی 2020 ٹوکیو اولمپک میں ایرانی اولمپک اور پیرالمپک تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات
بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی ایتھلیٹس کی حالیہ فتوحات کے بعد ، 2020 ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک گیمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیموں کے میڈل جیتنے والوں نے 18 ستمبر 2021 ہفتہ کی صبح امام خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ نشست امام خمینی حسینیہ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق منعقد ہوئی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیتی پیغام
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیتی پیغام
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں لبنان کے شیعوں کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کی صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات
رہبر انقلاب کی صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (ہفتہ) صبح صدر اور نئی حکومت کے اراکین سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت عوام کی خدمت کے ہر لحظہ اور ہر موقع کا بھرپور استعمال کرے اور انتظامی امور کے تمام شعبوں میں "انقلابی ، عقلی اور عقلمند" تعمیر نو پر توجہ مرکوز کرنے کو ایک ضروری امر قرار دیا۔ انہوں نے معاشی مسائل کی ترجیح کا حوالہ دیتے ہوئے "عوامی اقدامات" ، "عدل و انصاف" ، "بدعنوانی کے مقابلے" ، "لوگوں کی امید اور اعتماد کی بحالی" اور" حکومت کی ہم آہنگی اور اختیار اور اقتدار" کے حوالے سے اہم نکات اور نصیحتیں کیں۔
13 ویں صدارتی مدت کی حکم تنفیذ کی تقریب
13 ویں صدارتی مدت کی حکم تنفیذ کی تقریب
13 ویں صدارتی مدت کی حکم تنفیذ کی تقریب آج صبح امام خمینی کے حسینیہ میں منعقد ہوئی ، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام آراء کی توثیق کرتے ہوئے ، حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کیا۔
کورونا کی بیماری کی صورتحال اور یکدم اضافے پر ٹیلی ویژن بیان
کورونا کی بیماری کی صورتحال اور یکدم اضافے پر ٹیلی ویژن بیان
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) ٹیلی ویژن پرکورونا کی بیماری کی صورتحال اور اس کے یکدم اضافے کو ملک کا اہم ترین اور فوری مسئلہ قرار دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے وائرس کی نوعیت کی تبدیلی اور تغیر سے نمٹنے کیلئے محکم جدید طریقوں اور طرز عمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: ایک دن میں 500 سے زائد افراد کی موت اور ان کے گھرانوں کا داغدار ہونا اور اسی طرح دسیوں ہزاروں لوگوں کا اس بیماری اور طبی مشکلات میں گرفتار ہونا واقعی بہت تکلیف دہ ہے اور ہر مسلمان اور ہم وطن کے دل اس صورتحال سے غمگین ہے، اس لیے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم پر کچھ فرائض لاگو ہوتے ہیں۔
بارہویں حکومت سے آخری ملاقات
بارہویں حکومت سے آخری ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) صدر اور ان کے ساتھ بارہویں حکومت سے آخری ملاقات میں تمام مسلمانوں بالخصوص ایرانی قوم کو عید سعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے کے موقع کو الہی نعمت گردانا اور کہا: اس نعمت کا شکر گزار رہنے کیلئے انقلاب کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش لازمی ہے۔
جہاں بھی مغرب پر بھروسہ کیا ناکامی ملی، اور جہاں بھی آمغرب پر بھروسہ کیے بغیر فعالیت کی ا کامیاب رہے ۔
ایرانی برکت ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے پر گفتگو
ایرانی برکت ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے پر گفتگو
ایرانی برکت ویکسین کی اپنی دوسری ڈوز لگوانے کے بعد ، جمعہ، 23 جولائی 2021 کو ، رہبر اسلامی انقلاب ، نے اس مرض کے مقابلے کیلئے ملکی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں پر ادارہ صحت کے حکام، سائنس دانوں اور محققین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوویڈ 19 سے متعلق پروٹوکولز کی مکمل مراعات کے تسلسل پر زور دیا۔ صوبہ خوزستان کے وفادار لوگوں کے پانی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ خوزستان کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھیں اور انہیں مزید تاخیر کے بغیر حل کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغامِ حج ۲۰۲۱
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغامِ حج ۲۰۲۱
آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے موقع پر دنیا کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں بیت اللہ کی مہمانی میں شرکت کے مشاتق دلوں کی حسرت کو گذر جانے والا امتحان قرار دیتے ہوئے حج کے پیغامات کے بوجھل نہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جارح قوتوں خاص طور پر امریکہ کے خلاف مزاحمت کو ان بلند پیغامات کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے عالم اسلام کی مشکلات اور بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے خاص طور پر فلسطین ، یمن اور عراق کے خطے میں مزاحمتی اور بیداری کے عناصر کی مضبوطی کو، امید افزا حقیقتوں سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیا: خدا کا سچا وعدہ مجاہدین کی فتح ہے اور اس جدوجہد کا پہلا اثر امریکہ اور دیگر بین الاقوامی جابروں کو اسلامی ممالک میں مداخلت اور شرارت سے روکنا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا
حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے جاری کردہ ایک فرمان میں حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای کو عدلیہ کا سربراہ مقرر کیا۔

اس حکم میں آیت اللہ خامنہ ای نے آئین میں عدلیہ کے وظائف پر سنجیدہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے اور تبدیلی کی موجودہ دستاویز پر عمل درآمد ، "نظامِ عدلیہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال" ، "موثر اور جہادی افرادی قوت کی تقرری" پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی کی عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (پیر) صبح آیت اللہ بہشتی کے یوم شہادت اور یوم عدلیہ کے موقع پر ، عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات میں ، آخری دو سال میں امید افزا اور امید دہندہ راہ اورعدلیہ کے نظام میں آنے والی نئی مدت میں تبدیلی کے دستاویز پر عملدرآمد میں تسلسل کا مطالبہ کیا، اسی طرح آپ نے 19 جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی طرف سے پر جوش شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا: "کورونا کے حالات اور معاشی اور کچھ دیگر مشکلات کی شرائط میں عوام نے استکباری دنیا کی کئی مہینوں پر محیط منصوبہ بندی کو تحس نحس کردیا اور انتخابات کے اصل فاتح کی حیثیت سے ایران کے دشمنوں اور ان سے وابستہ افراد کو شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔"

منتخب عناوین