ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے دفاعی صنعت کی نمائش کا معائنہ اور وزارت دفاع کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے دفاعی صنعت کی نمائش کا معائنہ اور وزارت دفاع کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں بدھ کو وزارت دفاع کی کی جانب سے ڈیفنس انڈسٹری کی جدید مصنوعات اور ایجادات کی نمائش لگائی گئی۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نمائش میں رکھے گئے دفاعی وسائل کا کہ جو ایرانی دانشوروں اور ماہرین کی انتھک محنت و لگن اور اختراعی صلاحیتوں کے ثمرات کا مظہر ہیں، دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک معائنہ کیا۔
اس نمائش میں میزائل، ریڈار، ڈرون طیارے، بکتر بند گاڑیوں اور سمندری، آپٹیکل اور دوسرے مواصلاتی ذرائع سے متعلق پیشرفتہ وسائل اور جدید ساز و سامان رکھا گیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی امام حسین ع یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت
رہبر انقلاب اسلامی کی امام حسین ع یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت
تین خرداد، خرم شہر کی آزادی اور آپریشن بیت المقدس کے عظیم دن کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں امام حسین یونیورسٹی میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریبات کا آغاز ہوا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے میدان میں داخل ہو کر سب سے پہلے گمنام شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، مقدس دفاع کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خداوند متعال سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم نے نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزسنیچر) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ڈیڑھ گھنٹے تک نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور نینو و بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کے جوان سائنسدانوں اور محققین کی علمی کوششوں اور کاوشوں کا قریب سے معائنہ کیا۔
رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ،صاحب الزماں(عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج بروز( بدھ ) دارالحدیث علمی و تحقیقاتی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئي نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اس موقع پر دارالحدیث ادارے کی جانب سے تیار گیا گیا امام مہدی(عج) دانشنامہ پیش کیا گيا۔
رہبر معظم کا سپاہ کی فضائیہ کے فوجی وسائل کی نمائشگاہ کا مشاہدہ
رہبر معظم کا سپاہ کی فضائیہ کے فوجی وسائل کی نمائشگاہ کا مشاہدہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہو کر 2 گھنٹے تک سپاہ کے تیار کردہ فوجی وسائل پر مبنی نمائشگاہ کا مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم کا مپنا کمپنی کی نمائشگاہ کا مشاہدہ اور کمپنی کے مدیروں اور کارکنوں سے خطاب
رہبر معظم کا مپنا کمپنی کی نمائشگاہ کا مشاہدہ اور کمپنی کے مدیروں اور کارکنوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی آج صبح (بروز بدھ) لیبر دن کی آمد کے موقع پر کرج کے فردیس علاقہ میں مپنا صنعتی کمپنی کے کارکنوں کےمجموعہ میں حاضر ہوئے اور ڈیزائن ، تعمیراتی صنعت، پاور پلانٹس، تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل اور دیگر صنعتوں کے بارے میں اس صنعتی گروپ کے دانشوروں، ماہرین اور کارکنوں کی توانائیوں پر مبنی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم نے خاتم الانبیا اسپتال میں آیت اللہ خرم آبادی اور بعض شہیدوں کے والدین کی عیادت کی
رہبر معظم نے خاتم الانبیا اسپتال میں آیت اللہ خرم آبادی اور بعض شہیدوں کے والدین کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج بروز (جمعرات) سہ پہر کو خاتم الانبیاء اسپتال کے خصوصی وارڈ میں آیت اللہ خرم آبادی اور بعض شہیدوں کے والدین کی عیادت کی، اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔
رہبر معظم کا زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کا دورہ
رہبر معظم کا زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کا دورہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ افرادکےساتھ ہمدردی اور ہمدلی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔
رہبر معظم کا کتاب کی پچیسویں نمائشگاہ میں ناشرین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا کتاب کی پچیسویں نمائشگاہ میں ناشرین کے اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) کتاب کی پچیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا ڈھائی گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی بھی موجود تھے۔ نمائشگاہ میں اطاقوں کے ذمہ دار افراد نے نمائش میں پیش کی جانے والی کتابوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو جدید کتابوں اور نشریات سے آگاہ کیا۔
رہبر معظم نے دوائیں بنانے والے کارخانے کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم نے دوائیں بنانے والے کارخانے کا قریب سے مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی پیداوار اور یوم مزدور کی آمد کے موقع پر آج صبح (بروز اتوار) دوائیں بنانے اور تقسیم کرنے والے کارخانےکا قریب سے مشاہدہ کیا اور ملک میں دوائیں بنانے کے آخری نتائج کے بارے میں آگاہی حاصل کی نیز ملک بھر کے ہزاروں نمونہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ملک کے حقیقی اہداف اور سیاسی استقلال تک پہنچنے کے لئے خودانحصاری اور اقتصادی استقلال ضروری ہے اور اقتصادی استقلال بھی قومی پیداوار سے منسلک اور مشروط ہے اور قومی پیداوار بھی ایرانی کام اور ایرانی سرمایہ کی حقیقی، ہمہ جہت اور عملی احترام کے ساتھ وجود میں آجائےگی۔
رہبر معظم نے تیل و گیس سے متعلق نمائشگاہ کا دورہ اور صنعت تیل کے اہلکاروں سے ملاقات کی
رہبر معظم نے تیل و گیس سے متعلق نمائشگاہ کا دورہ اور صنعت تیل کے اہلکاروں سے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح (بروز پیر) تیل کی صنعت کے تحقیقاتی ادارے میں حاضر ہوئے اور تیل کی بہت ہی اہم و پیچیدہ صنعت کی توانائیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےتیل اور گیس صنعت کے اہلکاروں ، اعلی ڈائریکٹروں اور حکام کے اجتماع سے خطاب میں اس شعبہ میں ممتاز اور نمایاں سرگرمیوں کو ایرانی قوم کے لئے مایہ ناز اور باعث فخر قراردیا اور رواں سال فروردین کے مہینے میں عسلویہ میں پارس جنوبی کے توسعہ کے منصوبوں کے اپنےمشاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اقتصادی جہاد سال کا اختتام اس کے آغاز کی طرح تیل اور گيس صنعت سے متعلق اہلکاروں کے اجتماع میں حضور کے ہمراہ ہوا اور یہ حرکت اس کے بہت ہی حساس اور گہرے اثرات کا مظہر اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اس زحمت کش مجموعہ کی ممتاز خلاقیت کا آئینہ دار ہے۔

منتخب عناوین