1 00:00:04,910 --> 00:00:07,200 بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحيم 2 00:00:07,450 --> 00:00:09,880 الحمدلله ربّ العالمين 3 00:00:10,570 --> 00:00:15,250 و الصّلاة و السّلام علي سيّدنا محمّد و آله الطّاهرين 4 00:00:24,110 --> 00:00:30,140 سيّما بقيّةالله في الارضين و لعنة الله علي اعدائهم اجمعين 5 00:00:30,850 --> 00:00:36,450 محترم بھائيوں اور بہنوں ، آپ کي آمد باعث شرف ہے 6 00:00:39,940 --> 00:00:49,450 اور آپ نے اپني زندہ سانسوں اور محبت سے لبريز قلوب 7 00:00:51,420 --> 00:00:58,400 اور بالخصوص ہمارے محترم سربراہوں– جناب جعفري اور جناب نقدي – کي تقارير نے 8 00:00:59,680 --> 00:01:04,910 اس امام بارگاہ کو بسيجي خوشبو سے معطر کر ديا 9 00:01:07,000 --> 00:01:12,220 بسيجي خوشبو کا احساس کرنا چاہيے، سونگھنا چاہيے 10 00:01:13,970 --> 00:01:23,450 اس عجيب اور مبارک وجود کي حقيقت کو صحيح سے سمجھنا چاہيے 11 00:01:26,800 --> 00:01:32,280 روز بسيج کے موقع پر آپ سب کو مبارک باد بھي پيش کرتے ہيں 12 00:01:35,170 --> 00:01:42,940 اور اُميد کرتے ہيں کہ انشاء اللہ آپ بھائيوں اور بہنوں ميں سے ہر ايک 13 00:01:43,800 --> 00:01:54,170 حضرت صاحب الزمان (ارواحنا فداہ) کي رضايت آپ سب کي شامل حال ہو 14 00:01:55,480 --> 00:02:00,220 آپ سے راضي ہوں، آپ کے لئے دعاگو ہوں 15 00:02:02,080 --> 00:02:16,620 انشاء اللہ دنيا و آخرت ميں اپنے دلوں، جانوں اور جسموں ميں يہ مقدس انوار لئے محشور ہوں 16 00:02:19,250 --> 00:02:25,310 فرصت سے استفادہ کرتے ہوئے ميں يہاں چند مطالب پيش کرنا چاہتا ہوں 17 00:02:26,310 --> 00:02:34,540 پہلي بات تو يہ کہ وجود بسيج، ايک ابتکاري وجود ہے 18 00:02:37,340 --> 00:02:43,370 اس کا مطلب يہ نہيں کہ دوسرے ممالک اور دوسرے علاقوں ميں 19 00:02:43,510 --> 00:02:50,770 عوامي مزاحمتي فورسز کا وجود نہيں ہے؛ کيوں نہيں، يہ سب ہميں معلوم ہے 20 00:02:53,000 --> 00:03:03,020 ليکن دنيا کے مختلف ممالک ميں مزاحمتي فورسز – مغرب و مشرق ميں اور اس طرح دوسري جگہ 21 00:03:03,020 --> 00:03:13,480 معمولاً گھٹن ، دباؤ اور جدوجہد کے ماحول سے مربوط ہيں 22 00:03:13,910 --> 00:03:21,740 جب يہ جدوجہد کا زمانہ ختم ہوا ، يا تو انہي مزاحمتي گروہ نے اقتدار حاصل کرليا 23 00:03:22,880 --> 00:03:30,650 يا ان کي مدد سے دوسرے لوگ اقتدار تک پہنچے 24 00:03:31,310 --> 00:03:41,400 يہ مزاحمتي قوت ختم ہوجاتي ہے اور لوگوں کہ يہ گروہ ختم ہوجاتے ہيں؛ دنيا ميں اسي طرح ہوتا ہے 25 00:03:42,340 --> 00:03:48,450 جو لوگ افريقا، يورپ، ايشا 26 00:03:49,250 --> 00:03:53,710 اور مختلف ممالک ميں عوامي مزاحمت سے آگاہ ہيں وہ جانتے ہيں 27 00:03:56,200 --> 00:04:07,450 وہ زمانہ فرض کريں جب فرانسويوں کا الجزائر پر غلبہ تھا، لوگوں کے مزاحمتي گروپس بنے 28 00:04:09,800 --> 00:04:18,970 کئي سال لڑے بھي – شايد تقريباً آٹھ سال ، دس سال، شديد جنگ لڑي 29 00:04:19,280 --> 00:04:21,710 بہت زيادہ سختياں بھي اٹھائيں 30 00:04:21,970 --> 00:04:30,140 ليکن جب ايک انقلابي حکومت بن گئي، پھر ان گروپس کا نام و نشان ہي نہيں تھا 31 00:04:31,400 --> 00:04:35,140 ان ميں سے کچھ اقتدار تک پہنچے، بعض نے گروہ بنالئے 32 00:04:36,540 --> 00:04:41,050 [ليکن] مزاحمتي گروہ کے نام سے کچھ بھي باقي نہيں رہا 33 00:04:42,400 --> 00:04:48,710 يا مثلاً فرانس ميں جس زمانے ميں جرمني کا قبضہ تھا 34 00:04:49,540 --> 00:04:54,280 مزاحمتي گروپس تھے – بائيں، دائيں، متوسط- خوب لڑے بھي 35 00:04:56,310 --> 00:05:04,170 ليکن جب تسلط ختم ہوا اور حکومت بني، پھر ان گروپس کا کچھ پتہ نہيں چلا؛ ختم ہوگئے، صفحہ ہستي سے مٹ گئے 36 00:05:05,770 --> 00:05:16,080 ميں نے عرض کيا يا تو اقتدار تک پہنچ جاتے تھے – اور وہي لوگ جب اقتدار تک پہنچتے تھے تو اقتدار کي آفتوں ميں گھر جاتے تھے 37 00:05:16,280 --> 00:05:22,020 ميں نے اس چيز کو اپني آنکھوں سے بعض ممالک ميں ديکھا ہے 38 00:05:23,140 --> 00:05:32,080 وہي لوگ جنہوں نے اہم مورچوں، خاک اور زمين پر 39 00:05:32,510 --> 00:05:36,880 کئي سال جدوجہد کي تھي تاکہ حکومت تک پہنچ جائيں 40 00:05:37,800 --> 00:05:44,170 پھر اپنے اقتدار کے زمانے ميں اُسي طرح کے کام انجام دينے لگے 41 00:05:44,170 --> 00:05:50,020 مثلاً پرتغال کے کمانڈر کي طرح رويہ اختيار کرتے ہيں، جو ان سے پہلے اس ملک پر حاکم تھا 42 00:05:50,140 --> 00:05:54,020 ان کا رويہ بھي اُن ہي کے رويے کي طرح تھا، کوئي فرق نہيں تھا 43 00:05:55,220 --> 00:06:03,020 ان کي جدوجہد کا ہدف حکومت تک پہنچنا تھا؛ اس بات کا ميں نے خود کئي بار مشاہدہ کيا ہے 44 00:06:05,200 --> 00:06:10,570 اور اس طرح ہوتا ہے، حقيقت ميں چہرے تبديل ہوتے ہيں 45 00:06:11,050 --> 00:06:15,310 يا پھر ايسا نہيں ہوتا، دوسرے لوگ اقتدار تک پہنچ جاتے ہيں، يہ لوگ مثال کے طور پر پارٹي بناتے ہيں 46 00:06:15,540 --> 00:06:19,850 انہي ممالک ميں موجود بعض پارٹيوں کي طرح 47 00:06:19,970 --> 00:06:27,170 کہ حقيقت ميں اُن پارٹيوں کي جدوجہد بھي صرف اقتدار تک پہنچنے کيلئے تھي 48 00:06:27,370 --> 00:06:38,400 آج مغربي سياسي پارٹياں اور پوري دنيا ميں اِن ہي کي پيروي کرنے والي پارٹيوں کا مقصد اقتدار ہے 49 00:06:38,540 --> 00:06:43,540 يعني ايک پارٹي جدوجہد کرتي تاکہ حکومت کو اپنے ہاتھوں ميں لے لے 50 00:06:44,770 --> 00:06:50,170 پھر ايک اور پارٹي جدوجہد کرتي تاکہ حکومت کو اِن کے ہاتھوں سے چھين لے 51 00:06:50,280 --> 00:06:58,050 يعني آج پارٹياں – جنہيں دنيا ميں سياسي پارٹيوں کے نام سے ياد کيا جاتا ہے 52 00:06:58,370 --> 00:07:08,200 حقيقت ميں اُس پارٹي کے عقيدے کے مطابق اعلي مفاہيم و معارف تک پہنچنے کا زمينہ نہيں ہيں 53 00:07:10,310 --> 00:07:16,800 اُس طرح نہيں ہے جيسا کہ انقلاب کے شروع ميں ہمارے ذہنوں ميں پارٹي کا تصور تھا 54 00:07:17,400 --> 00:07:22,400 ہدف يہ ہے کہ ايک پارٹي ہو – ايک انجمن يا ايک مجموعہ کي طرح 55 00:07:23,140 --> 00:07:27,400 جو خود کو اقتدار تک پہنچانے کي کوشش کرے 56 00:07:27,710 --> 00:07:35,310 جب اقتدار حاصل ہو جاتا ہے تو پھر وہي پہلي حکومت کي طرح ہوجاتے ہيں؛ کوئي فرق نہيں رہتا 57 00:07:35,970 --> 00:07:45,710 لہذا مزاحمتي گروہ کاميابي کے بعد منحل ہوجاتے تھے، ختم ہوجاتے تھے 58 00:07:46,250 --> 00:07:56,000 ۔ ايسا کہ کوئي مزاحمتي پارٹي، مسلسل رواني ، ايک جوش مارتے ہوئے دريا کي طرح 59 00:07:56,970 --> 00:08:12,740 کاميابي کے دور ميں بھي باقي رہے اور دن بہ دن ترقي کي منازل طے کرے، اُن کي معلومات ميں اضافہ ہو 60 00:08:13,850 --> 00:08:21,710 ملک کي ضرورت کے مطابق مختلف جہتوں ميں اجتماعي طور پر شرکت کرے 61 00:08:23,080 --> 00:08:28,600 مقدار اور کيفيت کے لحاظ پيشرفت کرے 62 00:08:29,420 --> 00:08:44,140 جديد مطالب تک دسترسي پيدا کرلے، نئي وجود ميں آنے والي جنگوں ميں اپنا کردار پيش کرے 63 00:08:44,280 --> 00:08:52,280 جس طرح کہ ہماري بسيج ہے، يہ دنيا ميں بے نظير ہے؛ دنيا ميں ايسي کوئي مثال نہيں۔ 64 00:08:52,620 --> 00:09:04,250 يہ بھي امام کا ہنر تھا؛ امام (رضوا ن اللہ عليہ ) نے عام لوگوں سے بسيج کو بنايا 65 00:09:04,480 --> 00:09:16,850 بسيج، عوام سے الگ کوئي اور چيز نہيں؛ مختلف حصوں ميں بٹے ہوئے انسانوں کا نام ہي بسيج ہے 66 00:09:17,340 --> 00:09:26,770 يونيورسٹيوں، کھيتوں، مارکيٹوں ميں، بے شمار سسٹمز ميں چاہے کوئي عہدے دار ہوں يا عہدہ دار نہ ہو 67 00:09:28,220 --> 00:09:34,110 ليکن بسيجي ہيں، بسيجي مجموعہ کا حصہ ہيں 68 00:09:34,880 --> 00:09:44,570 بسيج حقيقت ميں لوگوں کي اکثريت ميں سے ايک خصوصي انتخاب کا نام ہے 69 00:09:45,570 --> 00:09:52,600 لوگوں کا ايک نمائندہ ہے؛ يہ ہے بسيج 70 00:09:52,850 --> 00:09:58,800 اسے امام (رضوان اللہ عليہ) نے بنايا اور يہ دن بہ دن ترقي کي منازل طے کر رہا ہے 71 00:10:00,570 --> 00:10:08,110 انہوں نے ان ہي لوگوں کے ذريعے بہت ہي عجيب، عظيم اور نماياں چيزيں ظاہر کيں 72 00:10:08,310 --> 00:10:16,770 ہمارے سپاہيوں ميں سے بہت سے کمانڈرز – يا تو شہيد ہوگئے ہيں، يا الحمد للہ زندہ ہيں 73 00:10:17,110 --> 00:10:23,050 کہ اُن لوگوں سے حيرت انگيز چيزيں سننے کو ملتي ہيں يا اُن کي تحريروں ميں پڑھتے ہيں – يہ بسيجي ہيں 74 00:10:23,140 --> 00:10:28,250 شروع ميں يہ لوگ بسيجي کي حيثيت سے آئے، ان پر کوئي ذمہ داري بھي نہيں تھي 75 00:10:29,370 --> 00:10:34,050 دفاع مقدس کے مرحلے ميں بسيج کے عنوان سے شرکت کي 76 00:10:35,220 --> 00:10:43,370 پھر يہ عظيم سرداروں ميں تبديل ہوگئے جيسے شہيد باقري، شہيد کاظمي، 77 00:10:43,370 --> 00:10:49,080 شہيد بروجردي ، وغيرہ، وغيرہ، وغيرہ؛ 78 00:10:51,570 --> 00:10:56,340 يہ تو ميدان جنگ کي بات ہے ۔ علمي ميدان ميں بھي ايسا ہي ہے 79 00:10:57,340 --> 00:11:05,400 ان ميں سے بہت سے ايسے افراد جنہوں نے سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدانوں ميں بڑے بڑے کام کئے ہيں 80 00:11:05,480 --> 00:11:09,940 يا بسيجي تھے يا اب تک بسيجي ہيں 81 00:11:10,170 --> 00:11:17,850 چاہے ان کا نام بسيجي تنظيم ميں درج ہي نہ ہو، [ليکن] خود کو بسيجي سمجھتے ہيں 82 00:11:18,020 --> 00:11:28,310 يہي ايٹمي توانائي کے شہداء – رضايي نژاد، احمدي روشن، شہر ياري، علي محمدي، وغيرہ، وغيرہ 83 00:11:30,740 --> 00:11:38,570 وہي لوگ جنہوں نے اعلي ايٹمي توانائي کے فني مسائل ميں اپنا کردار ادا کيا 84 00:11:38,570 --> 00:11:44,340 کہ ہم نے انہيں قريب سے ديکھا ہے، حقيقت ميں يہ لوگ بسيج کے اجزاء ہيں 85 00:11:44,940 --> 00:11:50,220 بسيج کي ايک واضح تعريف ہے: لوگوں کي اکثريت 86 00:11:50,540 --> 00:11:58,280 جو بلند الٰہي ہدف اور بغير تھکن کے 87 00:11:58,620 --> 00:12:04,050 ہر اس ميدان ميں موجود ہوتے ہيں جہاں ضرورت ہوتي ہے، اپني صلاحيتوں کو اُجاگر کرتے ہيں، 88 00:12:04,220 --> 00:12:13,220 ہر چيز کي بازي لگا ديتے ہيں اور اس راستے ميں کسي چيز بھي نہيں ڈرتے؛ يعني اپنے جانوں کو ہتھيلي پر ليئے رہتے ہيں 89 00:12:13,940 --> 00:12:24,710 اچھا يہ بات کہنے ميں تو آسان ہے کہ "فلاں اپني جان ہتھيلي پر لئے ہوئے ہے" ليکن عملي ميدان ميں اتنا آسان نہيں ہے 90 00:12:26,000 --> 00:12:32,940 ۔ بسيجي وہ ہوتا ہے جو اس مشکل کام کے لئے – يعني اپني جان سے گزر جانے کےلئے 91 00:12:34,650 --> 00:12:45,340 يہاں تک کہ بعض اوقات اپني جان سے بھي زيادہ قيمتي چيز قربان کرنے کے لئے تيار رہے؛ يہ ہيں بسيج کے معني 92 00:12:45,450 --> 00:12:56,250 ۔ يہ ہمارے ملک کي خصوصيات ميں سے ہے، يہ اسلامي انقلاب سے مخصوص اورجمہوري اسلامي سے مربوط ہے 93 00:12:56,450 --> 00:13:04,020 خوب، بسيج کي ايک خصوصيت حاضر ہونا ہے اور اسے باقي رہنا چاہيے 94 00:13:05,200 --> 00:13:11,680 فوجي، علمي ، ہنري ميدانوں ميں 95 00:13:12,400 --> 00:13:14,800 اچھا شہيد آويني ايک بسيجي ہے 96 00:13:17,370 --> 00:13:25,650 فرض کريں فلاں ذمہ دار ہنرمند، چاہے وہ بصارتي فنون 97 00:13:25,650 --> 00:13:32,650 شعر، ادبيات اور اس طرح کے دوسرے فنون ميں دلچسپي رکھتا ہو، يہ ايک بسيجي ہے 98 00:13:33,880 --> 00:13:42,450 چاہے ٹيکنالوجي ميں ہو، چاہے آج کل کے اقتصادي مسائل ہوں کہ ميں نے خود حکومت سے سفارش کي 99 00:13:43,280 --> 00:13:50,510 کہ بسيج رضاکارانہ طور پر اقتصادي مسائل کے حل کے لئے حاضر ہے کہ اپنا کردار پيش کرے 100 00:13:50,710 --> 00:13:58,450 البتہ يہاں پر بسيج کے محترم سربراہ اور سپاہ محتاط رہے 101 00:13:59,250 --> 00:14:02,910 کہ اقتصادي ميدانوں ميں کئي جگہ پھسلنے کا امکان ہے 102 00:14:04,540 --> 00:14:09,740 "جب کيچڑ زيادہ ہوجاتي ہے تو ہاتھي بھي پھسل جاتے ہيں"۔ بہت خيال رکھيں 103 00:14:12,420 --> 00:14:19,820 ميں بعد ميں اشارہ کروں گا، دشمن کي چالوں ميں سے ايک 104 00:14:20,250 --> 00:14:25,940 يہي اقتصادي اور مالي مسائل ہيں اور ايسے دوسرے مسائل کہ جن پر کڑي نظر رکھني چاہيے، بہت احتياط کرني چاہيے 105 00:14:27,510 --> 00:14:34,620 جيسا کہ انسان ہميشہ امتحان کي حالت ميں ہے، يہ جان ليں؛ اور آپ جانتے ہيں کہ اسلامي تعليمات ميں واضح ہے 106 00:14:35,510 --> 00:14:39,820 يعني انسان اگر بعلم باعورا بھي بن جائے 107 00:14:40,620 --> 00:14:47,800 جس کي خداوند عالم کي بارگاہ سے کوئي دعا ردّ نہيں ہوتي تھي اور جو بھي دعا مانگتا تھا قبول ہوجاتي 108 00:14:49,620 --> 00:14:56,340 اور يہاں تک پہنچ جائے، پھر بھي لڑکھڑا سکتا ہے، ممکن ہے کہ لڑکھڑا جائے 109 00:14:57,600 --> 00:15:05,710 ايک ايسا راستہ ہے کہ جس کے ذريعے آپ اوپر جا رہے ہيں؛ اس اوپر جانے والے راستہ پر ہر لحظہ ، ہر لمحہ 110 00:15:06,400 --> 00:15:15,310 اور ہر قدم پرآپ کے پيروں کے نيچے ايک کھائي ہے ؛ ہر لمحے؛ 111 00:15:16,570 --> 00:15:24,140 جتنا بھي اوپر چلے جائيں وہ کھائي مشکل، دشوار اور خطرناک تر ہوتي جائے گي 112 00:15:24,710 --> 00:15:31,340 احتياط کرني چاہيے کہ ميں اس احتياط کے بارے ميں بھي بيان کروں گا 113 00:15:31,570 --> 00:15:39,770 خوب، پس زيادہ سے زيادہ حاضر ہونا بھي – اُن تمام فيلڈز ميں جس کا ذکر کيا يا ذکر نہيں کيا 114 00:15:40,310 --> 00:15:44,400 بسيجيوں کے حضور کے قابل ہے –خصوصيات ميں سے ايک ہے 115 00:15:45,420 --> 00:15:51,020 بسيج کے حاضر ہونے کا مطلب لوگوں کا حاضر ہونا ہے؛ جب کوئي بسيجي ايک جگہ موجود ہے 116 00:15:51,420 --> 00:15:54,080 تو اس کا مطلب يہ ہے کہ ملت ايران حاضر ہے 117 00:15:54,820 --> 00:16:05,080 اُسي طرح کہ جيسے عرض کيا – بسيج ملت ايران کيلئے مثال اور نمونہ کي حيثيت رکھتي ہے 118 00:16:05,600 --> 00:16:10,600 پوري ملت ايران کے لئے ايک علامت ہے 119 00:16:12,800 --> 00:16:19,510 خوب، يہ بات بھي معلوم ہے کہ يہ حاضر ہونا بھي آئيڈيلز کے دفاع کے ليے ہے 120 00:16:20,220 --> 00:16:25,910 اقدار کي حفاظت کے لئے ہے، انقلابي اور قومي شناخت کي حفاظت کے لئے ہے 121 00:16:27,110 --> 00:16:30,940 اس قوم و ملک کي مدد کرنے کے لئے ہے 122 00:16:31,820 --> 00:16:37,220 تاکہ اپنے شايان شان مقام تک پہنچ سکے اور انقلاب کي برکت سے اُس کي نقشہ کشي کرلي گئي ہے 123 00:16:37,600 --> 00:16:46,110 اور اُس کي طرف گامزن ہے؛ بسيج کا حاضر ہونا ظاہراً اس معني ميں ہے؛ اسکا دفاع کرنا چاہيے 124 00:16:46,220 --> 00:16:50,910 اچھا، جب ہم کہتے ہيں کہ دفاع کرنا چاہيے، ذہن ميں ايک سوال اُبھرتا ہے 125 00:16:51,170 --> 00:16:55,910 ہے کيا کسي حملے کا سامنا ہے جو دفاع کريں؟ 126 00:16:56,600 --> 00:17:01,420 کيا کوئي دشمن ہے کہ جس کے مقابلے ميں دفاع کرنا چاہيے؟ 127 00:17:03,110 --> 00:17:08,910 ذہن ميں يہ سوال اٹھتا ہے۔ آپ لوگ اس سوال کے جواب کو واضح طور پر جانتے ہيں 128 00:17:09,250 --> 00:17:19,940 جي ہاں، دشمن ہے؛ غدار، چالاک، حيلہ گر، بے ايمان 129 00:17:22,940 --> 00:17:31,020 شيطان صفت دشمن جو اس عظيم تحريک کے سامنے کھڑا ہے؛ وہ دشمن کون ہے؟ استکبار 130 00:17:31,400 --> 00:17:37,000 البتہ آج کل استکبار کي علامت امريکا ہے؛ ايک زمانے ميں برطانيہ تھا 131 00:17:37,370 --> 00:17:41,220 يہ دشمن بيکار نہيں ہے؛ مصروف ہے؛ ہميشہ سرگرم ہے 132 00:17:43,540 --> 00:17:51,220 ہمارے عزيز سردار جعفري نے اپني گفتگو کے شروع ميں جو تجزيہ پيش کيا، يہ مکمل طور پر صحيح تجزيہ ہے 133 00:17:51,480 --> 00:17:59,620 آج استکباري تحريک اور اقدار، قومي آزادي اور شناخت کي تحريک (جس کا مظہر انقلاب اسلامي يا جمہوريہ اسلامي ہے) 134 00:18:00,850 --> 00:18:11,110 کے مابين عالمي تنازعہ ہے 135 00:18:11,250 --> 00:18:16,910 دنيا ميں آج اس نام سے جنگ ہے؛ 136 00:18:17,770 --> 00:18:24,710 ايسا نہيں ہے کہ دوسرے تنازعات نہيں ہيں؛ کيوں نہيں، 137 00:18:25,400 --> 00:18:31,220 بالاخر کتے بھي ايک مردار کيلئے آپس ميں لڑ جاتے ہيں، ايک دوسرے سے جھگڑتے ہيں، يہ بھي ہے ليکن اصلي لڑائي يہ ہے 138 00:18:31,400 --> 00:18:40,710 اصلي راستہ اور محاذ يہ ہے؛ لہذا دشمن کا وجود ہے، دشمن حساس ہے 139 00:18:44,080 --> 00:18:50,020 عرض کيا کہ آج کل استکبار کا مظہر امريکا ہے 140 00:18:50,820 --> 00:18:56,850 ليکن يہ استکبار کي سياسي مشينري ہے، استکبار کي صرف سياسي مشينري ہي نہيں 141 00:18:57,510 --> 00:19:02,280 بلکہ کبھي اس کا مالي نظام زيادہ اہم اور مؤثر ہوتا ہے 142 00:19:02,420 --> 00:19:08,050 [مثلاً] يہ بڑي بڑي کمپنياں اور گروپس اور دنيا کے امير ترين افراد جو بنيادي طور پر صہيوني ہيں 143 00:19:08,200 --> 00:19:14,340 يہ استکباري گروپ ہے؛ يہ ہميشہ سرگرم ہيں 144 00:19:16,480 --> 00:19:21,370 حقيقت ميں مال بھي اور طاقت بھي، مال اور طاقت 145 00:19:22,340 --> 00:19:28,940 اب ايک مثلث بنائي ہے مال، طاقت ، دھونس و دھمکي 146 00:19:29,820 --> 00:19:40,910 پہلے جب ہم يہ کہتے تھے کہ زر، زور اور تزوير تو اس سے ہماري مراد مذہبي دھونس و دھمکي ہوا کرتي تھي تھي 147 00:19:41,200 --> 00:19:48,650 يعني ايسے عناصر جو دين کا لبادہ اوڑھ کر آتے ہيں اور راستہ صاف کرتے ہيں 148 00:19:48,650 --> 00:19:52,880 تاکہ مال و دولت کے لشکر داخل ہوں 149 00:19:53,080 --> 00:19:59,940 ليکن آج دھونس و دھمکي سے ہماري مراد صرف مذہبي دھونس و دھمکي نہيں، سياسي دھونس و دھمکي بھي ہے 150 00:20:00,650 --> 00:20:04,250 يعني سياسي سسٹمز، ڈپلوميسي سسٹمز 151 00:20:04,940 --> 00:20:14,220 بہت ہي شدت سے تزوير، سازشوں اور پلاننگ ميں لگے ہوئے ہيں 152 00:20:14,880 --> 00:20:22,970 ہنستے ہوئے چہرے کے ساتھ آتے ہيں، اپني بانہوں کو کھول کر استقبال کرتے ہيں 153 00:20:23,480 --> 00:20:27,680 اور اسي حالت ميں جيسا کہ آپ نےبعض فلموں ميں ديکھا ہے 154 00:20:27,880 --> 00:20:32,940 جس کو گلے لگاتے ہيں اُسي کے دل ميں چھرا گھونپ ديتے ہيں 155 00:20:33,220 --> 00:20:42,080 بنابريں آج کل سياسي اور ڈپلوميٹک تزوير بھي ہےکہ جس سے چوکنا رہنا چاہيے 156 00:20:42,510 --> 00:20:50,880 اچھا، يہ ايک دشمن ہے، يہ دشمن مختلف شکلوں ميں ظاہر ہوسکتا ہے 157 00:20:50,970 --> 00:20:57,370 ہميں ان سب باتوں کا خيال رکھنا چاہيے؛ يعني ہميں ہميشہ اس چيز کي تکرار کرني چاہيے 158 00:20:57,480 --> 00:21:02,000 مشق کرني چاہيے، جب تک نہ جان ليں کہ کيا کام کرنا چاہيے 159 00:21:02,420 --> 00:21:08,420 اس چيز کو فراموش نہ کريں؛ ہم سب – ملک کے سياستدان، ذمہ داران، آپ بسيجي 160 00:21:08,910 --> 00:21:17,400 اور تمام وہ لوگ جو ايکٹو ، فکر کرنے والےاور کام کرنے والے ہيں – ان سب کو ہميشہ ذہن ميں رکھنا چاہيے 161 00:21:18,020 --> 00:21:29,570 ايک قسم کي دشمني، سخت دشمني ہے؛ بمب گراتے ہيں، گولياں مارتے ہيں، دہشت گرد بھيجتے ہيں 162 00:21:30,420 --> 00:21:38,940 دشمني کي دوسري قسم ، نرم دشمنياں ہيں کہ ميں نے چند روز قبل اثر و رسوخ پيدا کرنے کے مسئلے کو پيش کيا 163 00:21:39,740 --> 00:21:43,570 اثر و رسوخ کا مسئلہ بہت اہم ہے 164 00:21:44,370 --> 00:21:48,740 يہ اثر و رسوخ جو ہم کہتے ہيں، يہاں کچھ لوگ آگے سے جواب ديتے ہيں 165 00:21:48,740 --> 00:21:55,800 آقا اثر و رسوخ ايک گروہي مسئلہ ہوگيا ہے، پارٹي بازي کي گئي ہے؛ مجھے ان باتوں سے کوئي سروکار نہيں 166 00:21:56,370 --> 00:22:04,340 اپني جماعت سے استفادہ نہ کريں، اثر ورسوخ کے بارے ميں بيہودہ گفتگو نہ کريں 167 00:22:04,400 --> 00:22:10,080 ضروري محتوا کے بغير اثر ورسوخ کے بارے ميں بات نہ کريں 168 00:22:10,340 --> 00:22:15,770 ان سب باتوں سے ہميں سروکار نہيں ليکن ہر بات کہي جاتي ہے 169 00:22:16,570 --> 00:22:24,620 ہر کام اہم [ہوتا ہے]، اثر و رسوخ کي اصل حقيقت سے غفلت نہ ہو 170 00:22:24,850 --> 00:22:30,680 ہميں غفلت نہيں کرني چاہيے کيونکہ دشمن اثر و رسوخ کے درپے ہے۔ ميں ابھي اثر و رسوخ کي تھوڑي وضاحت کرتا ہوں 171 00:22:31,280 --> 00:22:36,400 ہوں کہ اثر و رسوخ کيا ہے اور کس طرح ہوتا ہے؛ ہم اصل قضيہ کو فراموش نہ کريں 172 00:22:36,880 --> 00:22:41,250 ايک جماعت دوسري جماعت پر تہمت نہ لگائے؛ يہ کہے کہ جناب آپ نے جو کہا اس سے مراد يہ ہے 173 00:22:41,250 --> 00:22:43,800 دوسرا کہے نہيں آپ نے جو کہا اس کا مطلب يہ ہے 174 00:22:44,200 --> 00:22:49,050 بہت اچھا، اس کا جو بھي مطلب تھا۔ بالاخرحقيقت فراموش نہ ہو 175 00:22:49,400 --> 00:22:53,310 دشمن اثر و رسوخ کے لئے مستقل پلاننگ کر رہا ہے 176 00:22:53,510 --> 00:23:01,800 اثر و رسوخ دو طرح کا ہوتاہے: ايک موضوعي اثر و رسوخ ہے، انفرادي اثر و رسوخ ہے؛ اور ايک گروہي اثر و رسوخ ہے۔ 177 00:23:03,020 --> 00:23:08,400 موضوعي اثر و رسوخ کي بہت سي مثاليں ہيں، اس کا معني يہ ہے کہ فرض کريں 178 00:23:08,880 --> 00:23:12,280 کہ آپ کے پاس کوئي سسٹم ہے، آپ اُس کے مسئول ہيں 179 00:23:14,220 --> 00:23:24,000 آپ کے سسٹم ميں ايک آدمي کو بھيجتے ہيں جس کے چہرے پر ماسک يا ميک اپ ہوتا ہے 180 00:23:24,540 --> 00:23:28,340 جب تک وہ اپنا کام انجام دے، آپ سمجھتے ہيں دوست ہے جبکہ وہ دوست نہيں ہوتا 181 00:23:29,710 --> 00:23:34,050 کبھي جاسوس نکلتا ہے 182 00:23:34,280 --> 00:23:39,110 ايسا بہت کم ہوتا ہے؛ يعني اس کي سب سے سادہ مثال جاسوسي ہے 183 00:23:39,800 --> 00:23:41,850 مخبر ہے، اطلاعات دينا اسکا کام ہے 184 00:23:42,420 --> 00:23:49,140 کبھي اُس کا کام جاسوسي سے بڑھ کر ہوتا ہے، آپ کے ارادوں کو بدل ديتا ہے 185 00:23:49,420 --> 00:23:55,140 آپ ايک منيجر ہيں، ايک مسئول ہيں، فيصلے کرنے والے ہيں 186 00:23:55,480 --> 00:24:01,250 ، آپ کوئي بہت بڑا کام انجام دے سکتے ہيں 187 00:24:02,510 --> 00:24:07,280 اگر آپ نے اس کام کو اس طرح انجام ديا تو يہ دشمن کيلئے سودمند ہے 188 00:24:07,280 --> 00:24:13,570 وہ آکے ايسا کام کرتا ہے کہ آپ اس کام کو اس طرح انجام ديتے ہيں؛ يعني آپ کے فيصلوں ميں مداخلت۔ 189 00:24:14,540 --> 00:24:19,650 تمام سسٹمز ميں ايسا ہے؛ صرف سياست ميں ايسا نہيں ہے 190 00:24:19,680 --> 00:24:25,310 روحاني اور مذہبي اداروں ميں بھي ہميشہ سے موجود ہے 191 00:24:25,620 --> 00:24:34,000 آقا سيد حسن تھامي مرحوم جو ہمارے ملک کے بڑے علماء ميں سے تھے اور بيرجند ميں رہتے تھے 192 00:24:34,140 --> 00:24:38,650 بيرجند چلے گئے اور وہيں سکونت اختيار کرلي؛ بہت بڑے عالم تھے 193 00:24:38,770 --> 00:24:45,170 ، اگر قم يا نجف ميں ہوتے تو حتماً مرجع تقليد بن جاتے؛ بہت ہي دانا انسان تھے 194 00:24:45,170 --> 00:24:51,740 انہوں نے خود مجھ سے نقل کيا؛ اُس وقت جب عراقي انگريزوں سے لڑ رہے تھے 195 00:24:51,940 --> 00:25:01,880 ۱۹۱۸ ميلادي ميں؛ تقريبا سو سال پہلے 196 00:25:02,420 --> 00:25:11,310 اُس وقت کے مراجعين ميں سے ايک کے پاس ايک نوکر تھا جو بہت ہي اچھا آدمي تھا، طالبعلموں سے بہت اچھي طرح ملتا، باتيں کرتا 197 00:25:11,480 --> 00:25:16,940 سب کو جانتا تھا، سب کا دوست تھا؛ انہوں نے اس کا نام بھي بتاياجو مجھے ياد نہيں 198 00:25:17,480 --> 00:25:25,340 اُنہوں نے کہا جب انگريزوں نے قبضہ کرليا اور عراق ميں داخل ہوئے تو آخري جگہ جہاں وہ داخل ہوئے وہ نجف تھي 199 00:25:25,680 --> 00:25:33,020 طالبعلموں کو خبر ملي کہ فلاں آقا کا وہ نوکر، انگريزں کا ايک افسر ہے! 200 00:25:34,450 --> 00:25:39,200 کہنے لگے کہ ميں نے يقين نہيں کيا؛ کيا ايسا بھي ہوسکتا ہے؟ 201 00:25:40,510 --> 00:25:47,510 پھر کہنے لگے کہ ميں بازار حويش – نجف کا مشہور بازار- ميں جا رہا تھا 202 00:25:47,710 --> 00:25:56,570 ميں نے ديکھا کہ سات ، آٹھ يا دس افراد ، انگريزوں کے افسر اور سپاہي گھوڑے پر بيٹھے آرہے ہيں 203 00:25:56,570 --> 00:25:58,310 اُس زمانے ميں گھوڑے پر سفر کيا جاتا تھا 204 00:25:58,540 --> 00:26:03,000 ايک افسر اُن سب سے آگے آگے تھا؛ خوب، ميں کنارے کھڑا ہوگيا تاکہ يہ لوگ گزر جائيں 205 00:26:03,310 --> 00:26:06,710 جب ميرے نزديک پہنچے تو ميں نے ديکھا کہ وہ افسر جو آگے تھا، گھوڑے پر بيٹھے بيٹھے کہنے لگا 206 00:26:06,880 --> 00:26:09,480 : آغا آسيد حسن آپ کے کيا حال ہيں! 207 00:26:10,370 --> 00:26:16,850 ميں نے ديکھا تو يہ وہي شخص تھا جو فلاں مرجع کا نوکر تھا؛ ہم کئي سالوں سے اس کو وہاں ديکھ رہے ہيں 208 00:26:17,450 --> 00:26:24,570 کبھي اس طرح کا اثر و رسوخ ہوتا ہے؛ اسے شخصي اثر و رسوخ کہتے ہيں؛ کسي کے گھر يا سسٹم ميں گھس جاتے ہيں 209 00:26:24,740 --> 00:26:29,650 سياسي نظاموں ميں تو الي ماشاء اللہ اس کي بہت سي مثاليں ہيں 210 00:26:30,080 --> 00:26:35,420 ممکن ہے آج بھي ہو؛ يہ بہت ہي خطرناک ہے 211 00:26:35,820 --> 00:26:40,340 ليکن اس سے بھي زيادہ خطرناک اثر و رسوخ وہ ہے 212 00:26:43,340 --> 00:26:49,510 جو گروہي شکل ميں پايا جانے والا اثر و رسوخ ہے، يعني لوگوں کے درميان مختلف نيٹ ورکز بچھا رہے ہيں؛ 213 00:26:50,000 --> 00:26:59,650 پيسے کے ذريعے اب يہاں پر پيسے اور اقتصادي امور کا کردار واضح ہو جائے گا 214 00:27:00,000 --> 00:27:07,910 خاص طور سے دو ذريعے [ہيں] پيسہ اور دوسرے جنسي کشش 215 00:27:08,250 --> 00:27:15,020 لوگوں کو گھيرتے ہيں، ايک دوسرے کے قريب لاتےہيں؛ ايک جھوٹا اور جعلي ہدف سامنے رکھتے ہيں 216 00:27:15,800 --> 00:27:29,570 اور با اثر افراد کو ، ايسے لوگ جو معاشرے کيلئے مؤثر ہوں 217 00:27:29,910 --> 00:27:36,940 اپنے مخصوص راستے پر بلاتے ہيں۔ وہ مخصوص راستہ کيا ہے؟ 218 00:27:37,450 --> 00:27:54,420 وہ آپ کي آرزؤں، يقين ، نگاہوں اور لائف اسٹائل کو تبديل کرنا ہے؛ 219 00:27:55,570 --> 00:28:03,600 ايسا کام کرتے ہيں کہ جس پر انہوں اثر و رسوخ کرليا ہے ، جو اثر و رسوخ کے زير اثر آچکا ہے 220 00:28:03,970 --> 00:28:10,540 ، يہ شخص بالکل اسي طرح سوچے جس طرح امريکي سوچتے ہيں 221 00:28:10,970 --> 00:28:19,540 يعني ايسا کام کرتے ہيں کہ آپ ايک مسئلہ کو بالکل اسي طرح ديکھيں جيسے ايک امريکي ديکھتا ہے 222 00:28:19,820 --> 00:28:23,880 البتہ ايک امريکي سياستدان کو، امريکا کے لوگوں سے کوئي سروکار نہيں 223 00:28:25,220 --> 00:28:32,110 آپ اسي طرح تشخيص ديں جس طرح C.I.A کا ايک اعليٰ افسر تشخيص ديتا ہے 224 00:28:33,650 --> 00:28:39,510 اور نتيجہ ميں آپ وہي چاہتے ہيں جو اُن کا مورد نظر ہے۔ اسي وجہ سے وہ آسودہ خاطر ہيں 225 00:28:40,600 --> 00:28:48,450 اس چيز کي ضرورت ہي نہيں کہ وہ خود کو خطرے ميں ڈاليں ، ميدان عمل ميں آئيں، آپ خود اُن کے لئے کام کر رہے ہيں 226 00:28:49,480 --> 00:28:53,740 ہدف يہ ہے، اثر و رسوخ کا مقصد يہ ہے؛ گروہي اثر و رسوخ 227 00:28:54,510 --> 00:29:01,820 ميڈيا کا اثر و رسوخ ، وسيع اثر و رسوخ، نہ کہ شخصي 228 00:29:03,940 --> 00:29:10,770 اگر يہ اثر و رسوخ اُن لوگوں کے ذريعے پھيلے جو ملک کي تقدير، سياست اور مستقبل پر گہرا اثر رکھتے ہيں 229 00:29:10,940 --> 00:29:16,020 تو پھر آپ ديکھيں گے کہ کيا ہوگا؟ 230 00:29:16,820 --> 00:29:21,880 ؟ آرزوئيں بدل جائيں گي، اقدار بدل جائيں گے 231 00:29:22,170 --> 00:29:27,400 مطالبات بدل جائيں گے، اعتقادات تبديل ہوجائيں گے 232 00:29:27,910 --> 00:29:35,020 آج جو آپ ديکھ رہے ہيں اور يقين رکھتے ہيں کہ فلسطين کے مسئلہ ميں 233 00:29:35,170 --> 00:29:43,080 ايک ملت پر آشکارا ظلم ہو رہا ہے؛ اسے ديکھ رہے ہيں؛ يہ آپ کي ديد ہے 234 00:29:45,480 --> 00:29:54,820 وہ جس پر اپنے گھر ميں – ايک فلسطيني عرب ، چاہے مسلمان ہو يا عيسائي – 235 00:29:55,220 --> 00:30:03,000 ظلم ہو رہا ہے، امريکي نقطہ نگاہ سے وہ سزا کاٹ رہا ہے 236 00:30:03,510 --> 00:30:10,850 آپ کي نظر ميں وہ مظلوم ہے؛ جب آپ کے ديکھنے کے انداز کو بدل دے گا 237 00:30:11,050 --> 00:30:18,770 تو آپ بھي اُس کي طرح ديکھنے لگيں گے اور کہيں گے کہ اسرائيل اپنے شناخت کا دفاع کر رہا ہے! کيا اوباما نے نہيں کہا؟ 238 00:30:19,940 --> 00:30:28,220 اُس وقت جب يہ لوگ غزہ کي مظلوم عوام پر دن رات بمباري کر رہے تھے 239 00:30:29,370 --> 00:30:35,480 بے يارو مددگار لوگوں کے گھروں، زندگيوں، کھيتوں، بچوں 240 00:30:35,620 --> 00:30:39,510 اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کر رہے تھے 241 00:30:39,770 --> 00:30:45,970 امريکا کے صدر نے کہا کہ اسرائيل اپنا دفاع کر رہا ہے! يعني اس طرح ديکھتے ہيں 242 00:30:47,600 --> 00:30:56,400 ۔ اس طرح سے نيٹ ورکنگ کرتے ہيں اور جال بچھاتے ہيں کہ اگر کوئي مثلاً ايران 243 00:30:56,540 --> 00:31:02,110 يا کسي دوسرے ملک ميں رہ رہا ہو تو اُس کے ديکھنے کا انداز بدل جائے 244 00:31:03,480 --> 00:31:06,400 اثر و رسوخ کے معني يہ ہيں؛ ديکھيں يہ کتنا خطرناک ہے 245 00:31:07,250 --> 00:31:12,970 اور اثر و رسوخ کا ہدف بھي کون لوگ ہيں؟ خاص طور سے خواص 246 00:31:13,110 --> 00:31:22,880 با اثر شخصيات، فيصلے کرنے والے يا فيصلے بنانے والے افراد، اثر و رسوخ کا ہدف يہ لوگ ہيں 247 00:31:23,220 --> 00:31:27,280 ؛ کوشش کي جاتي ہے کہ ان لوگوں پر اثر و رسوخ پيدا کيا جائے؛ 248 00:31:27,280 --> 00:31:33,370 اسي لئے اثر و رسوخ خطرہ ہے،اثر و رسوخ بہت بڑا خطرہ ہے 249 00:31:34,570 --> 00:31:41,850 اب اگر کوئي يہ کہے کہ فلاں آغا زيد چاہتا ہے کلمہ اثر و رسوخ سے جماعتي استفادہ کرے 250 00:31:42,310 --> 00:31:47,540 اس سے مسئلے کي اہميت کم نہيں ہوجاتي۔ اب استفادہ کرے يا نہ کرے 251 00:31:47,880 --> 00:31:53,080 غلط کر رہا ہے جو اپني جماعت سے استفادہ کر رہا ہے؛ حقيقت ميں قضيہ يہ ہے 252 00:31:53,340 --> 00:31:55,620 ؛ اس حقيقت سے صرف نظر نہيں کيا جاسکتا 253 00:31:55,940 --> 00:31:59,600 اور اطراف ميں ہونے والے دوسرے کام اس اثر و رسوخ کو تکميل تک پہنچاتے ہيں 254 00:31:59,740 --> 00:32:06,370 ايک وہ چيز جو اس اثر و رسوخ کے ليے مددگار ہے، وہ اُن لوگوں کا کيڑے نکالنا ہے 255 00:32:06,620 --> 00:32:13,770 جو بنيادوں، صحيح نگاہوں اور اقدار پر اصرار کرتے ہيں؛ اس سے اثر و رسوخ کي تکميل ہوتي ہے 256 00:32:14,680 --> 00:32:19,540 ميں يہ نہيں کہنا چاہتا کہ وہ لوگ جو بسيج ميں کيڑے نکالتے ہيں 257 00:32:19,680 --> 00:32:28,570 اور اُس پر انتہاپسندي، سختي اور نہ جانے کس کس طرح کي تہمت لگاتے ہيں، اثر و رسوخيوں کے ساتھ مل کر آگاہانہ کام کر رہے ہيں 258 00:32:28,570 --> 00:32:36,820 اُنکا ہاتھ بٹا رہے ہيں؛ ميں يہ دعويٰ نہيں کرتا، مجھے نہيں معلوم ليکن حقيقت ميں يہ ايک طرح کي مدد ہے 259 00:32:38,170 --> 00:32:45,110 وہ لوگ جو مختلف شعبوں، مختلف انداز سے بسيج پر 260 00:32:45,110 --> 00:32:53,170 حقيقت ميں اثر و رسوخ کے کام کي تکميل کر رہے ہيں 261 00:32:53,280 --> 00:33:02,050 اثر و رسوخ کا پروجيکٹ ان کے ذريعے مکمل ہو رہا ہے؛ کيونکہ بسيج ايک بلند مستحکم ديوار کا حصہ ہے 262 00:33:02,620 --> 00:33:09,620 بسيج ايک مضبوط ديوار ہے؛ اس ديوار کو کمزور نہيں کرنا چاہيے 263 00:33:09,940 --> 00:33:19,140 ميں سفارش کرتا ہوں، نصيحت کرتا ہوں اُن تمام افراد کو جو مختلف جگہوں پر گفتگو کرسکتے ہيں 264 00:33:19,940 --> 00:33:24,940 اس بات کي کوشش نہ کريں کہ ملک کي اصليت 265 00:33:25,620 --> 00:33:30,020 اصليت اور انقلاب کي اصلي بنيادوں کو کمزور کريں 266 00:33:30,800 --> 00:33:36,600 جيسے ہي کسي نے اصليت کي بات کي تو فوراً نہ کہيں کہ يہ انتہاء پسندي کي بات کر رہا ہے 267 00:33:36,800 --> 00:33:43,680 ہے ياشدت پسندي کر رہا ہے، يا کيا کر رہا ہے، يا اپني پارٹي کي بات [کر رہا ہے]؛ نہيں، ايسا نہيں ہے 268 00:33:46,940 --> 00:33:52,480 اصليت ميں خرابي نہ نکاليں، انتہاء پسندي کي تہمت نہ لگائيں 269 00:33:53,400 --> 00:33:58,570 انقلاب کي روشن دليلوں کا انکار نہ کريں 270 00:34:00,450 --> 00:34:04,000 انقلاب کي کچھ روشن دليليں ہيں؛ انقلاب ميں کچھ واضحات اور محکمات ہيں 271 00:34:04,140 --> 00:34:09,050 خوب، امام کے بيانات پر مشتمل بيس سے زيادہ جلديں ہيں 272 00:34:10,650 --> 00:34:20,400 امام انقلاب کا مظہر تھے، امام انقلاب کے ترجمان تھے، انقلاب کے حقائق کو بيان کرنے والے تھے 273 00:34:20,880 --> 00:34:25,940 غور سے ديکھيں اور مشاہدہ کريں کہ امام (رہ) نے کن چيزوں پر اعتماد کيا ہے 274 00:34:27,510 --> 00:34:35,280 غور سے ديکھيں اور مشاہدہ کريں کہ امام (رہ) نے کن چيزوں پر اعتماد کيا ہے 275 00:34:35,540 --> 00:34:39,080 ميں بسيج کو بہت اہم ادارہ سمجھتا ہوں 276 00:34:40,020 --> 00:34:49,540 بسيج کو ايک بہت ہي اہم ، مؤثر ، اور ايسا بابرکت وجودسمجھتا ہوں جس کا مستقبل روشن ہے 277 00:34:49,710 --> 00:34:55,820 ميري نظر ميں يہ جو کوششيں کي جا رہي ہيں، کام انجام ديئے جا رہے ہيں، خراب کارياں پيدا کي جا رہي ہيں 278 00:34:56,140 --> 00:35:02,800 يہ بسيج کو سست نہيں کرسکتے؛ بسيج کي جڑيں انشاء اللہ دن بہ دن پھيلتي ہي جائيں گي 279 00:35:03,620 --> 00:35:09,420 ايک دن بسيج ايک نازک اور باريک پودا تھا؛ آج ايک تناور درخت ہے 280 00:35:10,080 --> 00:35:14,850 اور خدا کے فضل سے اس سے بھي اچھا اور وسيع ہوگا 281 00:35:16,650 --> 00:35:21,600 ليکن ہوشيار رہيں کہ اس تناور درخت کو آفتيں نہ گھير ليں 282 00:35:22,020 --> 00:35:25,420 يہاں اب ميں آپ سے مخاطب ہوں؛ ہوشيار رہيں 283 00:35:25,710 --> 00:35:30,080 ۔ کبھي ايک درخت کو کاٹنے کے ليے آري لاتے ہيں ، اُس آري کو روکا جاسکتا ہے 284 00:35:30,280 --> 00:35:36,200 ليکن بعض اوقات ايسا ہوتا ہے کہ آفت درخت کو اندر سے کھوکھلا کرديتي ہے، اس کا علاج بہت سخت ہے 285 00:35:37,910 --> 00:35:44,080 بسيجيوں کي آفتوں ميں سے ايک غرور ہے 286 00:35:45,020 --> 00:35:49,940 ہم جو ابھي بسيجي ہيں دوسروں کو حقارت کي نگاہ سے ديکھيں 287 00:35:50,280 --> 00:35:59,880 فاتحين اور پرچمدار کي حيثيت سے, ٹوکري ميں موجود پھول کي حيثيت سے، ہماري بہت ساري تعريفيں موجود ہيں، اتني تعريفيں موجود ہيں 288 00:36:01,770 --> 00:36:12,740 يہ آفت ہے؛ يہ آفت ہے۔ جتنے بڑے ہو رہے ہيں، جتنا اوپر جا رہے ہيں 289 00:36:13,370 --> 00:36:17,570 ، آپ کي تواضع ميں اضافہ ہونا چاہيے؛ خدا کي بارگاہ ميں آپ کے خشوع ميں اضافہ ہو 290 00:36:17,650 --> 00:36:23,850 آپ ديکھئے کہ ميں اور آپ بھي استغفار کرتے ہيں اور کبھي کہتے ہيں: استغفر اللہ ربي و اتوب اليہ 291 00:36:24,140 --> 00:36:28,620 اپنے استغفار کے طريقے کو ديکھيں اور امام سجاد کے استغفار کو بھي ديکھيں 292 00:36:31,510 --> 00:36:37,620 ہم بھي دعا کرتے ہيں؛ اپني دعاؤں ميں التماس کو ملاحظہ کريں کس طرح کا ہے 293 00:36:40,400 --> 00:36:45,800 اُن مناجات ميں امير المومنين کے التماس کرنے يا دعاي عرفہ ميں امام حسين کے التماس کرنے 294 00:36:45,970 --> 00:36:52,540 يا صحيفہ سجاديہ ميں امام سجاد کے التماس کرنے کو ديکھيں؛ وہ کہاں، ہم کہاں 295 00:36:53,310 --> 00:37:02,310 اُن کي دعاؤں ميں التماس ہم سے ہزار گنا زيادہ ہے؛ وہ استغفار ميں بہت سنجيدہ ہيں 296 00:37:04,680 --> 00:37:12,570 امير المومنين اپنے اُس مقام، عظمت ،بندگي اور تقويٰ کے باوجود 297 00:37:14,170 --> 00:37:21,970 دعائے کميل ميں خدا سے خوف کو بيان کر رہے ہيں 298 00:37:24,370 --> 00:37:32,970 جتنا بھي اوپر چلے جائيں، خود کو خدا اور اُس کي مخلوق کے سامنے [چھوٹا شمار کريں]؛ 299 00:37:35,420 --> 00:37:47,000 دعائے مکارم الاخلاق ميں ہميں بتايا گيا ہے کہ ہم جتنا زيادہ لوگوں کي نظروں پر اوپر چلے جائيں 300 00:37:47,450 --> 00:37:52,200 اِلّا حَطَطتَني عِندَ نَفسي مثِلَها 301 00:37:53,370 --> 00:37:56,080 لوگوں کے سامنے ہمارا مقام جتنا بھي اونچا ہوجائے 302 00:37:56,080 --> 00:38:00,420 تو ہم اپنے نفس ميں خود کو اتنا ہي نيچے ديکھيں 303 00:38:01,880 --> 00:38:06,680 اپني ذمہ داريوں کو ديکھيں، اپني کوتاہيوں کو ديکھيں 304 00:38:06,940 --> 00:38:09,970 اپني کمزوريوں اور نقصانات پر نگاہ رکھيں 305 00:38:10,250 --> 00:38:16,250 ، ہم ميں کم نقائص تو نہيں، ميں اپني بات کر رہا ہوں، آپ جوان ہم سے بہتر ہيں 306 00:38:17,280 --> 00:38:19,400 ليکن نقائص سب ميں ہيں؛ ہميں اپنے نقائص کي طرف زيادہ [توجہ کرني چاہيے] 307 00:38:20,620 --> 00:38:22,970 لہذا غرور آفتوں ميں سے ايک ہے 308 00:38:23,540 --> 00:38:28,770 ہوشيار رہيں، بسيجي اور فدائي ہونے کي وجہ سے 309 00:38:29,000 --> 00:38:33,220 يا ميں اپني جان دينے کيلئے حاضر ہوں، اس غرور ميں گرفتار نہ ہوجائيں 310 00:38:33,400 --> 00:38:35,340 دوسري آفت غفلت ہے 311 00:38:35,710 --> 00:38:40,600 غرور کے نتيجے ميں جو چيز حاصل ہوتي ہے وہ يہي غفلت ہے 312 00:38:41,420 --> 00:38:46,710 جب انسان اپني طاقت، توانائي اور اقداروں پر بہت گھمنڈ کرنے لگتا ہے 313 00:38:47,880 --> 00:38:53,280 آسودہ خاطر ہوکر غفلت کا شکار ہوجاتا ہے 314 00:38:53,280 --> 00:38:56,540 غفلت نہ کريں، غفلت سے دوچار نہ ہوں 315 00:38:57,250 --> 00:39:02,680 آپ کي نگاہيں اور آنکھيں کھلي اور دقيق [ہوں] 316 00:39:05,540 --> 00:39:13,400 ايک اور آفت – کہ ميں ابھي اسي پر اکتفاء کرتا ہوں– زرق برق زندگي کي دوڑ ميں شامل ہونا 317 00:39:13,880 --> 00:39:20,880 ايک طرح کا مقابلہ ہے: زرق برق زندگي کے پيچھے دوڑنا 318 00:39:21,680 --> 00:39:28,050 عيش و عشرت کے وسائل کے پيچھے رہنا، اچھي زندگي اور زيادہ درآمد کے چکر ميں رہنا 319 00:39:28,280 --> 00:39:33,880 مقابلے کي ايک دوڑ ہے، دنياوي لوگ اس مقابلے ميں ماہر ہيں 320 00:39:33,880 --> 00:39:41,200 اس مقابلہ ميں کچھ لوگ زيادہ ہوشيار ہيں، آگے بڑھتے ہيں تاکہ کڑوڑ پتي بن جائيں 321 00:39:42,170 --> 00:39:48,850 بعض لوگوں ميں اتني ہوشياري نہيں ہوتي۔ ليکن دنياوي لوگ مقابلہ ميں ہيں، جو دنيا پرست ہيں 322 00:39:49,050 --> 00:39:50,850 ۔ اس مقابلے ميں شامل نہ ہوں 323 00:39:52,940 --> 00:39:58,740 اُس کے پاس اتنا ہے ، اُس نے اتنا کما ليا، ميرے ہاتھ خالي ہيں 324 00:39:59,620 --> 00:40:08,820 ميرے پاس بھي ہونا چاہيے، ايسي باتيں نہ کريں؛ نہيں يہ صرف بسيج کي آفات ميں سے نہيں بلکہ ہر مومن کے ليے ايک آفت ہے 325 00:40:09,080 --> 00:40:14,110 ہم نے بہت سے اچھے لوگوں کو ديکھا، بہت عقيدت مند تھے 326 00:40:14,110 --> 00:40:18,970 ليکن جب زرق برق دنيا اور اس طرح کي دوسري چيزوں ميں گرفتار ہوئے 327 00:40:19,880 --> 00:40:30,880 آہستہ آہستہ آہستہ اُن کي تيزي ميں کمي آگئي، اُن کي توانائياں کم ہوگئيں، اُن کے جذبات ماند پڑ گئے 328 00:40:31,800 --> 00:40:35,740 جب جذبات کمزور ہوجائيں تو ارادے بھي ضعيف ہوجاتے ہيں 329 00:40:36,050 --> 00:40:45,620 جب ارادہ ضعيف ہوجائے تو عمل ميں اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ہاتھ سے نکل گئے۔ يہ ہوتي ہيں آفتيں 330 00:40:45,850 --> 00:40:49,570 آج بسيج کي ترجيحات کيا ہيں؟ 331 00:40:50,080 --> 00:40:56,050 سب سے پہلے مرحلہ ميں تقويٰ اور طہارت؛ تقويٰ اور طہارت 332 00:40:56,650 --> 00:41:04,620 تمام وہ لوگ جو اہل معنا تھے – بزرگان معنويت – ہم کبھي ان کي خدمت ميں حاضر ہوئے 333 00:41:06,020 --> 00:41:09,020 تو اُنہوں نے يہي تاکيد کي کہ گناہ نہ کريں 334 00:41:10,620 --> 00:41:17,850 بعض لوگ پوچھتے ہيں کہ آغا کون سا ذکر پڑھيں مثلاً جو بہت ہي اچھا ذکر ہو جس سے ہم اعليٰ مقام تک پہنچ جائيں؟ 335 00:41:18,620 --> 00:41:23,050 بعض لوگ پوچھتے ہيں کہ آغا کون سا ذکر پڑھيں مثلاً جو بہت ہي اچھا ذکر ہو جس سے ہم اعليٰ مقام تک پہنچ جائيں؟ 336 00:41:23,170 --> 00:41:29,250 يہ پہلا قدم ہے اور اگر يہ قدم صحيح اٹھاليا گيا 337 00:41:29,880 --> 00:41:37,140 تو آپ کي بہت سي مشکلات – ذہني، روحاني اور مادي مشکلات – حل ہوجائيں گي 338 00:41:40,140 --> 00:41:47,420 سب کو گناہوں کا سامنا ہے، ہر کسي سے لغزش کا امکان ہے؛ ميں نے عرض کيا: ہوشيار رہيے 339 00:41:47,650 --> 00:41:51,510 اگر آپ اسي طرح ہوشيار رہے 340 00:41:51,770 --> 00:41:56,680 يہ خود سے ہوشيار رہنا اس اپنے آپ سے ہوشيار رہنے کا نام تقويٰ ہے 341 00:41:57,400 --> 00:42:08,220 تقويٰ جس کا قرآن ميں اتنا ذکر آيا ہے، يعني اپنے آپ سے ہوشيار رہيں کہ گناہ نہ کريں، سرپيچي نہ کريں 342 00:42:08,340 --> 00:42:12,880 تقويٰ جس کا قرآن ميں اتنا ذکر آيا ہے، يعني اپنے آپ سے ہوشيار رہيں کہ گناہ نہ کريں، سرپيچي نہ کريں 343 00:42:14,220 --> 00:42:21,800 خود کو گناہوں سے بچانا خدا کي رحمت نازل ہونے کا باعث ہے، زندگي ميں برکت کا باعث ہے 344 00:42:22,740 --> 00:42:30,800 انسان کي زندگي، عمر، لمحات، اوقات ميں تقويٰ کي وجہ سے برکت ہوتي ہے 345 00:42:30,800 --> 00:42:37,250 يہ ميري پہلي نصيحت ہے۔ ميري دوسري نصيحت بصيرت، بصيرت 346 00:42:38,770 --> 00:42:45,770 امير المومنين (عليہ السلام) کے اس جملے کو ميں نے تقارير ميں کئي دفعہ کہا ہے: 347 00:42:45,970 --> 00:42:51,850 الا ... وَ لا يَحمِلُ هَذَا العَلَم اِلّا اَهلُ البَصَرِ و الصَّبر 348 00:42:52,740 --> 00:43:01,400 پہلے اہل بصيرت، جو صحيح نگاہ رکھتے ہيں، بصيرت رکھتے ہيں، مسائل کو سمجھتے ہيں 349 00:43:02,770 --> 00:43:08,170 بصيرت کو دن بہ دن بڑھانا چاہيے، ہميں اندروني مسائل کو سمجھنا چاہيے 350 00:43:10,000 --> 00:43:14,200 ہميں اس کي خبر ہوني چاہيے کہ آج کل کيا ہو رہا ہے 351 00:43:15,620 --> 00:43:21,940 وہ کون سي جگہيں ہيں جہاں کبھي کبھي انسان دشمن کا احساس کرتا ہے 352 00:43:23,400 --> 00:43:33,650 اور وہ کون سي جگہيں ہيں جہاں انسان آسودہ خاطر اور مطمئن دل کے ساتھ چل سکتا ہے 353 00:43:36,000 --> 00:43:43,420 بصيرت؛ دنيا ميں اپنے مقام کو پہچاننا؛ ہم آج کہاں ہيں؟ 354 00:43:44,080 --> 00:43:52,880 کچھ لوگوں کي پوري کوشش يہ ہوتي ہے کہ خود کو ذليل کريں۔ قوم کو ذليل کريں 355 00:43:53,340 --> 00:43:58,650 آغا ہماري کوئي حيثيت نہيں! اس چيز کو مختلف زبانوں سے بيان کرتے ہيں 356 00:43:59,280 --> 00:44:04,620 شروع ہوجاتے ہيں فلاں ملک يا فلاں ملک کے لوگوں 357 00:44:04,940 --> 00:44:09,510 يا کسي ملک کے رويے کي تعريف کرنا شروع کر ديتے ہيں 358 00:44:09,770 --> 00:44:14,770 کہ حقيقت ميں ايسا ہے بھي نہيں، زيادہ تر سينما پر دکھانے والي اُن فلموں کي طرح [ہے] 359 00:44:15,170 --> 00:44:18,600 فلم ميں دکھاتے ہيں کہ جب پوليس آتي ہے 360 00:44:20,050 --> 00:44:26,020 اور کسي کو گرفتار کرنا چاہتي ہے، اُس سے پہلے ہي کہہ ديتي ہے کہ ہوشيار رہنا 361 00:44:26,020 --> 00:44:31,600 جو کچھ بھي کہو گے ممکن ہے کہ کورٹ ميں تمہارے خلاف استعمال کيا جائے؛ يعني يہ پوليس کتني شريف ہے 362 00:44:32,280 --> 00:44:38,850 ايک ملزم – ايسا آدمي جس کے مجرم ہونے کا امکان ہے - کو پہلے ہي سے نصيحت کر رہي ہے 363 00:44:39,050 --> 00:44:43,170 کہ خيال رکھنا تمہارے منہ سے کوئي اضافي بات نہ نکلے جو کورٹ ميں تمہارے خلاف جائے 364 00:44:43,370 --> 00:44:50,020 مغربي پوليس ايسي ہوتي ہے؟ امريکي پوليس ايسي ہے؟ يہ ہاليورڈ کي بني ہوئي فلميں ہيں 365 00:44:51,540 --> 00:44:55,140 امريکي پوليس جب کسي کے ہاتھ ميں ہتھکڑي ڈال ديتي ہے 366 00:44:55,140 --> 00:44:59,910 ہتھکڑي باندھنے کے بعد اُسے مارتے ہيں، گولي مارتے ہيں، قتل کر ديتے ہيں 367 00:45:03,620 --> 00:45:09,820 ايک شخص کو جيب ميں کھلونے والي بندوق رکھنے کي وجہ سے گولي مارکے قتل کر ديتے ہيں 368 00:45:10,340 --> 00:45:16,770 يہ پوليس ہے؟ سينما پہ دکھائے جانے والي فلميں جھوٹ کو سجا کر پيش کرتي ہيں 369 00:45:17,710 --> 00:45:23,370 کورٹ کو، پوليس کو، حکومت کو، نظام کو، وغيرہ، وغيرہ کو؛ خوب فلم ہے 370 00:45:23,480 --> 00:45:29,400 بعض لوگوں کا مضمون لکھنا، کچھ لکھنا، بولنا، ہاليورڈ کي انہي فلموں کي طرح ہے 371 00:45:29,740 --> 00:45:40,880 کوشش کرتے ہيں کہ جو چيز دوسروں کے پاس نہيں ہے، اُنہيں ان سے آراستہ کريں، اُن کي سجاوٹ کريں 372 00:45:41,800 --> 00:45:46,820 حقيقت ميں ہماري ملت ميں احساس کمتري ايجاد کرنا چاہتے ہيں 373 00:45:46,940 --> 00:45:53,340 نہيں جناب، ايسا نہيں ہے؛ ہماري قوم ايک عظيم قوم ہے 374 00:45:53,910 --> 00:45:59,450 اس نے خود کو کاميابي کے ساتھ بڑے بڑے امتحانات سے نکالا ہے، بڑے بڑے کام بھي کئے ہيں 375 00:45:59,970 --> 00:46:06,510 ہماري قوم ايسي قوم ہے کہ جب جنگ ميں اسير گرفتار کرتي ہے 376 00:46:07,310 --> 00:46:14,020 تو اُس اسير کو نہيں مارتي، اُسے قتل نہيں کرتي، اس کا علاج کرتي ہے 377 00:46:14,110 --> 00:46:20,340 اپنے تھرماس سے اُسے پاني پلاتي ہے؛ ہماري قوم ايسي قوم ہے 378 00:46:24,420 --> 00:46:32,540 چند برے افراد جن پر فلاں ملک کے جاسوسي ہونے کا الزام تھا 379 00:46:33,370 --> 00:46:34,940 کہ اُن کے جاسوس ہونے کا امکان بھي تھا 380 00:46:34,940 --> 00:46:43,140 سمندر سے پکڑتے ہيں، يہاں لاتے ہيں، پھر اُنہيں نئے لباس دے کر اپنے اپنے گھر بھيج ديا جاتا ہے 381 00:46:44,480 --> 00:46:46,400 ہماري قوم ايسي قوم ہے 382 00:46:46,540 --> 00:46:55,170 رويےميں، مہرباني ميں، انصاف ميں، پھر شجاعت ميں 383 00:46:56,600 --> 00:47:05,740 ہماري قوم ايسي قوم ہے جس نے چند دہائيوں سے ذلت کے ہار کو اپني گردن سے اُتارا ديا ہے 384 00:47:05,970 --> 00:47:13,620 اس نے عزت کي بلنديوں پر بات کرکے دکھايا؛ ہم ايسي قوم کے حامل ہيں؛ کوئي مذاق نہيں 385 00:47:15,340 --> 00:47:20,570 مختلف ممالک، دنيا کے طاقتور ممالک سر جوڑ کر بيٹھے 386 00:47:21,020 --> 00:47:25,850 کہ ايران اسلامي کے ساتھ کيا کيا جائے؛ جي ہاں، يہ ايک قوم کي طاقت ہے 387 00:47:26,450 --> 00:47:35,940 مادي طاقت، فوجي طاقت، سياسي طاقت، گفتاري طاقت، اخلاقي طاقت 388 00:47:37,510 --> 00:47:40,650 ايسا نہيں کہ کوئي کمزوري نہيں ہے، بہت سي کمزورياں بھي ہيں 389 00:47:41,370 --> 00:47:48,170 ليکن ہماري توانائياں، ہماري اقدار، ہماري درخشندگي کم نہيں؛ قوم کي تذليل کيوں کرتے ہيں؟ 390 00:47:49,110 --> 00:47:52,600 بعض لوگوں نے اپني عادت بنالي ہے کہ ہميشہ ملک کي، قوم کي اور مسئولين کي تذليل کرتے ہيں 391 00:47:53,600 --> 00:47:56,080 ہميشہ ملک کي، قوم کي اور مسئولين کي 392 00:47:56,680 --> 00:48:02,000 بصيرت يہ ہے کہ انسان جان لے، ان حقائق کو درک کرلے، اپنے مقام، 393 00:48:02,220 --> 00:48:08,220 اپنے ملک کے مقام، اپني قوم کے مقام، انقلاب کے مقام 394 00:48:08,880 --> 00:48:15,220 اُس خط مستقيم اور صراط مستقيم کے مقام کو جان لے جسے امام نے اس ملک ميں رائج کيا ہے 395 00:48:16,000 --> 00:48:18,600 ان سب کے مقامات کو جان لے؛ يہ بصيرت ہے 396 00:48:19,280 --> 00:48:25,680 آمادگي،، کمر کسنا، جانے کو تياررہنا؛ يہ بھي ضروري شرائط ميں سے ہے 397 00:48:25,680 --> 00:48:33,220 اور ميں ضروري سمجھتا ہوں کہ اپنے بسيجي بھائيوں اور بہنوں کو يہ نصيحت کروں؛ آمادہ رہنا تھا 398 00:48:45,770 --> 00:48:49,850 بہت شکريہ ، بہت شکريہ۔ ہم جانتے ہيں کہ آپ تيار ہيں 399 00:49:06,400 --> 00:49:17,420 آج دنيا ميں جو لڑائي چل رہي ہے ايک حقيقي لڑائي ہے 400 00:49:18,970 --> 00:49:26,510 مقابلے ميں جو لوگ ہيں وہ ايسے ہيں کہ انساني اقدار سے بہت دور ہيں، بہت زيادہ 401 00:49:27,110 --> 00:49:33,600 لہذا ہمارے اطراف ميں ايسے حادثات رونما ہوتے ہيں 402 00:49:33,600 --> 00:49:36,000 کہ ہم اُن کے معاملے ميں لاتعلق نہيں رہ سکتے 403 00:49:36,340 --> 00:49:41,340 سب سے پہلے فلسطين کا قضيہ ہے، فلسطين کا مسئلہ 404 00:49:42,770 --> 00:49:45,510 فلسطين کا مسئلہ چھوٹا مسئلہ نہيں ہے 405 00:49:45,740 --> 00:49:56,650 اچھا، فلسطين پر تسلط سے اب تک تقريباً ساٹھ يا ساٹھ سال سے زيادہ کا عرصہ گزر چکا ہے 406 00:49:57,020 --> 00:50:02,450 ان لوگوں- فلسطينيوں- کي چند نسليں گزر گئيں 407 00:50:03,310 --> 00:50:06,220 ليکن فلسطيني اہداف باقي ہيں 408 00:50:06,400 --> 00:50:10,170 دشمن کي کوشش ہے کہ وہ فلسطين کے اہداف کو نابود کردے 409 00:50:12,080 --> 00:50:13,570 فلسطين کے اہداف باقي ہيں 410 00:50:13,820 --> 00:50:22,420 افسوس کے ساتھ عرب حکومتيں ايک دوسرے کے معاملات ميں اتنے اُلجھے ہوئے ہيں کہ اُنہيں فرصت نہيں يا وہ نہيں چاہتے 411 00:50:23,510 --> 00:50:31,800 ايک دوسرے سے کترانا يا بہت سے دوسرے تحفظات ؛ آمريکا اور دوسروں سے ہم پيمان ہونا 412 00:50:32,650 --> 00:50:36,170 کہ مسئلہ فلسطين پر سوچيں؛ فلسطين کا مسئلہ بہت ہي اہم مسئلہ ہے 413 00:50:36,370 --> 00:50:39,020 ہم مسئلہ فلسطين کو نہيں چھوڑ سکتے 414 00:50:40,650 --> 00:50:47,400 آج مغربي کناروں ميں مردم فلسطين کا انتفاضہ شروع ہوگيا ہے 415 00:50:47,940 --> 00:50:50,110 لوگ لڑ رہے ہيں 416 00:50:51,050 --> 00:50:57,710 استکباري لاؤڈ اسپيکر سے ہونے والے فيصلے بالکل ظالمانہ فيصلے ہيں 417 00:50:58,770 --> 00:51:06,940 جس کے گھر پر حملہ ہوگيا ہو اور وہ اپنے گھر ميں جاني و مالي لحاظ سے محفوظ نہ ہو 418 00:51:06,940 --> 00:51:13,280 – آتے ہيں گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر ديتے ہيں، چھوٹے چھوٹے شہر بناتے ہيں، کھيتوں کو نابود کرتے ہيں 419 00:51:13,400 --> 00:51:18,050 جب وہ پتھر سے حملہ کرتا ہے تو کہتے ہيں يہ دہشت گرد ہے 420 00:51:19,280 --> 00:51:25,880 [ليکن] وہ سسٹمز جنہوں نے اس انسان کي زندگي، امنيت، عزت، دولت 421 00:51:26,140 --> 00:51:31,850 انسانوں کي اس دنيا، سب کو اس طرح نابود کر ديا ہے 422 00:51:32,110 --> 00:51:39,220 اُسے مظلوم کہتے ہيں کہ اپنا دفاع کر رہا ہے! اچھا، يہ بہت ہي [عجيب ہے]، يہ ہماري آج کي دنيا کے عجائبات ميں سے ہے 423 00:51:39,740 --> 00:51:43,680 کوئي آکر ايک گھر پر قبضہ کرليتا ہے 424 00:51:44,050 --> 00:51:50,850 اور مالک مکان کو باہر نکال ديتا ہے اور اُس پر مسلسل ظلم کرتا ہے 425 00:51:50,850 --> 00:51:54,510 اس سے کہتے ہيں کہ اپنا دفاع نہ کرے، اور وہ اپنا دفاع کر رہا ہے 426 00:51:55,140 --> 00:52:02,250 وہ بيچارہ مالک مکان جس کا امن ختم ہوچکا ہے، گھر بھي ہاتھ سے نکل گيا 427 00:52:02,620 --> 00:52:08,420 بيوي، فرزند، عزت ، حيثيت اور تمام چيزيں داؤ پر لگي ہوئي ہيں 428 00:52:08,570 --> 00:52:15,280 يہ اگر پلٹ کر اُسے ايک گالي ديدے يا اُس کي طرف ايک پتھر پھينک دے تو اسے دہشت گرد کہتے ہيں 429 00:52:16,450 --> 00:52:21,110 يہ کوئي چھوٹي بات ہے؟ يہ کوئي چھوٹي غلطي ہے؟ يہ کوئي چھوٹي خطا ہے؟ 430 00:52:21,400 --> 00:52:27,080 کيا ايسا چھوٹا ظلم ہے کہ جس سے صرف نظر کيا جا ئے؛ نہيں اس سے صرف نظر نہيں کيا جاسکتا 431 00:52:28,370 --> 00:52:35,450 ہم اپني پوري قدرت کے ساتھ جہاں تک اور جيسے بھي ہوسکے گا مردم فلسطين کي تحريک کا دفاع کريں گے 432 00:52:55,910 --> 00:53:00,710 ہمارے اطراف ميں جو دوسرے مسائل ہيں ، وہ بھي اسي طرح ہيں 433 00:53:00,710 --> 00:53:04,480 وہ مسائل بھي زيادہ تر اسي طرح کے ہيں جو آج کل اُٹھ رہے ہيں 434 00:53:04,480 --> 00:53:10,370 ايسے مسائل ہيں کہ جن ميں انسان کي منصفانہ اور عادلانہ قضاوت ايک چيز ہے 435 00:53:11,340 --> 00:53:16,800 مغربيوں کي خباثت آلود خود غرضانہ 436 00:53:17,680 --> 00:53:22,420 اور اُن کے سياستدانوں اور اُن کي ميڈيا چينليز کي قضاوت ايک دوسري چيز ہے 437 00:53:22,540 --> 00:53:28,370 جيسے بحرين کا مسئلہ، جيسے يمن کا مسئلہ، جيسے شام کا مسئلہ 438 00:53:28,570 --> 00:53:36,140 بحرين کے مسئلے ميں، بحرين کے لوگ کيا چاہتے ہيں؟ 439 00:53:37,200 --> 00:53:44,510 بحرين کے لوگ کہتے ہيں کہ ملک کے ہر ہر شہري کو حکومت چننے کے ليے ووٹ ڈالنے کا حق ديا جائے 440 00:53:44,970 --> 00:53:50,480 ہر شخص کا ايک ووٹ ہو 441 00:53:51,940 --> 00:53:58,540 ٹھيک، کيا آپ نہيں کہتے "ڈيموکريسي"؟ کيا آپ لوگ نہيں کہتے کہ ہم ڈيموکريسي کا مظہر ہيں 442 00:53:58,970 --> 00:54:04,220 ہم ڈيموکريسي کا دفاع کرنا چاہتے ہيں؟ بہت اچھے، اس سے واضح ڈيموکريسي کوئي ہوگي؟ 443 00:54:07,420 --> 00:54:14,770 ؟ انہيں فقط يہ حق نہيں ديتے بلکہ ان پر دباؤ ڈالتے ہيں، ان کي توہين کرتے ہيں، اُنہيں ذليل کرتے ہيں 444 00:54:15,770 --> 00:54:23,140 ايک قوم کي اکثريت کو – يہ لوگ اکثريت ميں ہيں؛ وہ لوگ جو يہ بات کر رہے ہيں؛ 445 00:54:24,050 --> 00:54:26,220 ۷۰ يا ۸۰ فيصد ہيں 446 00:54:26,820 --> 00:54:32,140 وہ ظالم اقليت جس کے ہاتھ ميں طاقت ہے، جو چاہتي ہے ان کے ساتھ کرتي ہے 447 00:54:32,140 --> 00:54:35,710 وہ ظالم اقليت جس کے ہاتھ ميں طاقت ہے، جو چاہتي ہے ان کے ساتھ کرتي ہے 448 00:54:36,220 --> 00:54:43,420 اس محرم ميں جو بھي منبر پہ جاتا، جو بھي مصائب پڑھتا، جو بھي علم لگاتا 449 00:54:44,050 --> 00:54:49,050 جو بھي نوحے پڑھتا اسُ پر حملہ کرتے 450 00:54:51,220 --> 00:54:57,740 اگر کوئي يزيد پہ لعنت بھيجتا – سبحان اللہ – تو اُس پر حملہ کرتے 451 00:54:58,050 --> 00:55:06,050 کہ يزيد پر کيوں لعنت بھيج رہے ہو! اچھا، ان کي عزت کے ليے اتنا ہي کافي ہے کہ يزيدي ہيں، يزيد کے وکيل ہيں 452 00:55:07,620 --> 00:55:16,370 اسلام کي پوري تاريخ ميں يزيد سے زيادہ خبيث اور بے غيرت کوئي نہيں ملتا 453 00:55:16,820 --> 00:55:23,050 کيا اس پر لعنت نہيں بھيجني چاہيے؟ اُن لوگوں پر خدا کي لعنت ہو جو پيغمبر 454 00:55:23,050 --> 00:55:34,170 اولاد پيغمبر اور پيغمبر کے خاندان کو تکليف پہنچاتے ہيں۔ يہ اُن لوگوں کا رويہ ہے؛ يہ بحرين ہے 455 00:55:34,420 --> 00:55:44,540 يمن؛ چند مہينوں سے مسلسل يمن کے لوگوں پر ايسے ہي بمباري کر رہے ہيں 456 00:55:45,450 --> 00:55:52,620 گھر، کاشانہ، ہسپتال، اسکول پر ايسے ہي [بمب] پھينک رہے ہيں 457 00:55:52,910 --> 00:55:58,940 ايسے لوگ جن کا کوئي قصور نہيں، جنہوں نے کوئي گناہ نہيں کيا، اُن پر بمباري کر رہے ہيں 458 00:55:58,940 --> 00:56:04,110 ايسے ميں ڈيموکريسي اور حقوق بشر کي دعوايدار تنظيميں اور ان جيسے دوسرے 459 00:56:04,170 --> 00:56:12,880 ان لوگوں کي مسلسل حمايت اور دفاع کر رہے ہيں ؛ ظالم دنيا يہ ہوتي ہے 460 00:56:12,970 --> 00:56:20,000 ايسي دنيا جس کے مقابلے ميں آپ لوگ کھڑے ہوئے ہيں، وہ استکبار جس کے خلاف آپ نعرے لگاتے ہيں، وہ ايسي ہے 461 00:56:21,020 --> 00:56:27,370 شام کے معاملے ميں بھي ايسا ہي ہے؛ کہ کچھ روز قبل شام کے مسائل کے بارے ميں گفتگو کي ہے 462 00:56:28,170 --> 00:56:35,570 ؛ جو ميڈيا سے ٹيلي کاسٹ بھي ہوچکي ہے؛ يہ لوگ خبيث ترين 463 00:56:36,020 --> 00:56:48,110 اور شقي ترين دہشت گردوں کا دفاع کر رہے ہيں، اُن کي مدد کر رہے ہيں؛ چاہے شام ہو يا عراق 464 00:56:48,370 --> 00:56:52,280 براہ راست مدد يا کسي واسطے کے ذريعے 465 00:56:54,570 --> 00:57:02,400 ۔ اس بات پر مصر ہيں کہ شام کي حکومت حتماً اس طرح کي ہو ، اس طرح کي نہ ہو 466 00:57:02,800 --> 00:57:09,340 اچھا، کس حق کي بنياد پر؟ ہر قوم کو اپني تقدير، اپني حکومت اور اپنے سربراہوں کو خود انتخاب کرنا چاہيے 467 00:57:09,540 --> 00:57:22,020 ۔ آپ کون ہوتے ہيں؟ اپنے خبيث اور آلودہ مقاصد کي خاطر دنيا کے اُس کونے سے آتے ہيں 468 00:57:23,850 --> 00:57:26,340 استکباري دنيا اس طرح کي دنيا ہے 469 00:57:26,480 --> 00:57:32,020 اس دنيا کے مقابلے ميں با بصيرت انسان کو پتہ ہے کہ اُسے کيا کرنا چاہيے 470 00:57:32,480 --> 00:57:36,850 وہ سمجھتا ہے کہ اُس کي پوزيشن کتني حق سے قريب ہے 471 00:57:38,340 --> 00:57:47,970 بسيج دوسروں کو يہ بات سمجھا سکتا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي سياسي پوزيشن 472 00:57:48,110 --> 00:57:56,420 کہ آج ہماري حکومت کے سرکاري اور سياسي مسئولين اور ہمارے سسٹمز کي شام 473 00:57:56,420 --> 00:58:03,080 عراق، بحرين، يمن اور فلسطين کے بارے ميں ہماري پوزيشن بالکل روشن اور آشکار ہے 474 00:58:03,940 --> 00:58:15,140 کتني منطقي پوزيشن ہے کہ جسے ايک عاقل اور عادل انسان اختيار کر سکتا ہے 475 00:58:17,340 --> 00:58:23,170 بسيج، اسلامي جمہوري نظام کے ليے ايک برکت ہے 476 00:58:23,880 --> 00:58:35,080 ايک ذخيرہ ہے، ايک خزانہ ہے؛ نہ ختم ہونے والا خزانہ؛ جيسا کہ يہ نہ مٹنے والي قوم ہے؛ ايک خزانہ ہ 477 00:58:35,340 --> 00:58:45,170 اور ميں آپ سے عرض کروں، خدا کي توفيق سے ايران کي قابل احترام قوم اولاً اس قيمتي خزانہ کي حفاظت کرے گي 478 00:58:45,970 --> 00:58:47,910 ثانياً اسے نکالے گي 479 00:58:48,080 --> 00:58:53,200 ثالثاً ان ہمتوں ، ارادوں اور بصيرتوں کي مدد سے 480 00:58:53,480 --> 00:58:58,620 ترقي کے بلند مقام تک حتماً پہنچے گي جو اس کے پيش نظر ہے 481 00:59:00,970 --> 00:59:07,220 اور دشمن ديکھنے پر مجبور ہوگا اور تماشا کريگا اور ايران کي ترقي کو ديکھے گا 482 00:59:07,400 --> 00:59:11,480 اور اُن سے کچھ بن بھي نہ پڑے گا۔ اور انشاء اللہ اسي طرح ہوگا 483 00:59:11,710 --> 00:59:16,650 خدا کي رحمت ہو امام خميني پر کہ جنہوں نے ہمارے سامنے اس راستہ کو رکھا 484 00:59:16,970 --> 00:59:23,910 خدا کي رحمت ہو ہمارے عزيز شہداء پر جنہوں نے خود فدا ہوکر ہميں عملي درس ديا 485 00:59:24,370 --> 00:59:30,170 اور ہميں سمجھا گئے کہ کس طرح عمل کرنا چاہيے۔ اور خدا کي رحمت ہو آپ دوستوں پر 486 00:59:30,400 --> 00:59:36,480 کہ الحمد للہ آج اپني آمادگي کے ذريعے اپني قوم کو خوش کيا اور اُنہيں اميدوار کيا 487 00:59:36,620 --> 00:59:38,910 والسّلام عليکم و رحمةالله و برکاته‌