ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
    پرنٹ  ;  PDF

    نماز عید فطر

    عصر غیبت میں نماز عید فطر
    249. جناب عالی کی نظر میں نماز عید فطر, عید قربان اور نماز جمعہ , واجبات کی کونسی اقسام میں سے ہیں؟
    ج۔ عصر  غیبت میں نماز عید فطر اور عید قربان واجب نہیں  بلکہ مستحب ہیں لیکن نماز جمعہ واجب تخییری ہے.

    غیر منصوب شخص کی  امامت میں عید کی نماز
    250. آج کل جہاں ولی فقیہ کی حکومت ہے نماز عید  فطر اور عید قربان کیا صرف ولی فقیہ یا انکے وہ نمایندے جو نماز اقامہ کرنے کے مجاز ہیں , کی اقتدا میں ہونی چاہئے یا مساجد اور دیگر جگہوں کے ائمہ جماعت بھی پڑھا سکتے ہیں ؟
    ج۔ عید کی نماز ولی فقیہ کی طرف سے غیر منصوب افراد کے توسط قصد رجا ءسے تو پڑھ سکتے ہیں لیکن اس قصد سے نہیں کہ ایسا حکم ہوا ہو, گرچہ بہتر ہے کہ ولی فقیہ کی طرف سے منصوب نشدہ افراد  نماز اقامہ کرنے کے متصدی نہ بنیں.

    عید کی نماز مساجد کے ائمہ جماعت کی اقتدا میں
    251. ماضی میں یہ مرسوم تھا کہ ہر مسجد کا امام جماعت اپنی مسجد میں عید کی نماز قائم کرتا تھا, کیا اب بھی عید فطر اور عید قربان کی نماز مساجد کے ائمہ جماعت کے توسط قائم کرنا جائز ہے؟
    ج۔ ولی فقیہ کے وہ نمایندے جو عید کی نماز قائم کرنے میں مجاز ہیں اور اسی طرح ان کی طرف سے منصوب ائمہ جمعہ اس عصر میں عید کی نماز جماعت کے ساتھ قائم کرسکتے ہیں لیکن احوط یہ ہے ان کے علاوہ دیگر افراد فرادی کی نیت سے پڑھیں اور جماعت کے ساتھ قصد رجاء سے پڑھے تو اشکال نہیں ہے  نہ قصد ورود سے, ہاں اگر مصلحت کا تقاضا یہ ہو کہ شہر میں ایک ہی نماز عید قائم ہوجائے تو بہتر ہے کہ ولی فقیہ کی طرف سے نماز جمعہ کے لئے منصوب شدہ امام کے علاوہ کوئی اورشخص قائم نہ کرے.

    عید فطر کے نماز سے پہلے اقامت پڑھنا
    252. کیا عید کی نماز میں اقامت ہے؟
    ج۔  اقامت نہیں ہے.

    253. اگر امام جماعت عید فطر کی نماز کے لئے اقامت پڑھے تو انکی اور مامومین کی نماز کا کیا حکم ہے؟
    ج۔ امام جماعت اور مامومین کی نماز عید میں خلل وارد نہیں ہوتی.

    عید یا جمعہ کی نماز کی دوسری رکعت میں پہنچنا
    254. اگر کوئی شخص عید فطر یا عید قربان یا جمعہ کی نماز کی دوسری رکعت میں پہنچے تو اسکا وظیفہ کیا ہے؟
    ج۔ باقی نماز کو خود سے پڑھے.

    عید کی نماز میں قنوت کم یا زیادہ  کرنا
    255. عید کی نماز میں قنوت کو کم یا زیادہ کرنے سے کیا نماز باطل ہوتی ہے؟
    ج۔ کم اور زیادہ سے مراد لمبی قنوت یا مختصر قنوت پڑھنا ہے تو یہ کام نماز باطل ہونے کا باعث نہیں بن سکتا لیکن اگر کم اور زیادہ سے مراد قنوت کی تعداد ہو تو ضروری ہے کہ نماز عید کو اسی طرح سے پڑھی جائے جس طرح سے فقہی کتابوں میں بیان ہوا ہے.

    نماز عید کی قنوت میں شک کرنا
    256. اگر کوئی شخص  نماز عید سعید فطر یا عید قربان کی قنوت کی  تعداد میں شک کرے کہ پانچ قنوت پڑھا یا چار تو اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟
    ج۔ اگر محل سے نہیں گزرا ہے تو اقل پر بنا رکھے اور باقی قنوت بجالائے.

    وحدت کے تحفظ کی خاطر عید میں تاخیر کرنا
    257. کیا وحدت (اسلامی)کے تحفظ کی خاطر عید کی نماز کو ایک دن تاخیر کرسکتے ہیں؟ خاص کر بعض روایات عید کی نماز کو دوسرے اور تیسرے دن بھی بجالانے کے جواز پر دلالت کرتی ہیں؟
    ج۔ بہرحال دوسرے دن رجاء کی قصد سے پڑھنے میں کوئی مانع نہیں ہے.

    نماز عید فطر کی قضا
    258. کیا نماز عید فطر کی قضا ہے ؟
    ج۔ قضا نہیں ہے.
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /