ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
    • کھانا اور پینا
    • جماع (ہمبستری)
    • صبح کی اذان تک جنابت پر باقی رہنا
    • غسل کے وجوب یا کیفیت کو نہ جاننا
    • استمناء
    • الله تعالی, انبیا کرام اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے جھوٹی بات منسوب کرنا,
    • گرد و غبار کو حلق تک پہنچانا
    • سر کو پانی میں ڈبونا
    • حُقنہ کرنا
    • قے کرنا
    • روزہ باطل کرنے والی چیزوں کے بعض احکام
      پرنٹ  ;  PDF

      روزہ باطل کرنے والی چیزوں کے بعض احکام

      169. اگر انسان جان بوجھ کر اور اختیار کے ساتھ کوئی ایسا کام کرے جو روزے کو باطل کرتا ہے( کھانا, پینا۔۔۔۔) تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے اور اگر کوئی ایسا کام جان بوجھ کر نہ کرے مثلا پاوں پھسل جائے اور پانی میں گر پڑے یا بھول کر کھاناکھائے یا زبردستی کوئی چیز اس کے حلق میں ڈالی جائے تو روزہ باطل نہیں ہوتا ہے.

      170. اگر روزہ دار کو  کھانا کھانے پر  مجبور کیا جائے مثلاً اسے کہا جائے کہ اگر تم غذا نہیں کھاو گے تو ہم تمہیں مالی یا جانی نقصان پہنچائیں گے اور وہ نقصان سے بچنے کے لئے اپنے آپ کھانا کھالے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا.

      171. اگر روزہ دار سہواً کوئی ایسا کام کرے جو روزے کو باطل کرتا ہو اورپھر  اس  گمان سے کہ اس کا روزہ باطل ہوگیا ہے دوبارہ جان بوجھ کرکوئی اور ایسا ہی کام کرے تو اس کا روزہ باطل ہوجاتا ہے.

      روزہ کی حالت میں عطر کا استعمال
      172. ماہ رمضان میں روزہ دار کو عطر استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟
      ج۔ روزہ دار کے لئے عطر کا استعمال مستحب ہے لیکن خوشبودار گھاس (اور جڑی بوٹیاں) سونگھنا مکروہ ہے.

  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /