ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
    • فطرہ واجب ہونے کے شرائط
      پرنٹ  ;  PDF

      فطرہ واجب ہونے کے شرائط

      مہمان کا فطرہ
      225. جو مہمان صرف عید کی رات کسی کے گھر آجاتاہے ,  اس کے فطرے کا کیا حکم ہے؟
      ج۔ اس مهمان کا فطره میزبان پر واجب نهیں ہے.

      226. اگر عید کی رات کسی کے پاس مہمان ہو اور صبح کو متوجہ ہوجائے کہ عید ہے تو کیا مہمان کا فطرہ اس پر واجب ہے؟
      ج۔ رویت ہلال سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے فطرہ ادا کرنے کے حکم میں کوئی   فرق نہیں آتا لیکن گزشتہ مسئلے میں بیان ہوا کہ ایک رات کے مہمان کا فطرہ خود مہمان کے ذمے ہے.

      227. اگر مہمان اپنا فطرہ خود ادا کرے تو کیا میزبان سے ساقط ہوگا؟
      ج۔ اگر مہمان میزبان کے ہاں کھانا کھانے والوں میں حساب  ہوتا ہو اور میزبان کی طرف سے اس کی اجازت کے ساتھ اپنا فطرہ دیدے تو میزبان سے ساقط ہوگا.

      فقیر کا زکات فطرہ
      228. جس کے پاس مالی استطاعت نہیں کیا اس پر بھی فطرہ واجب ہے؟
      ج۔ اگر فقیر ہو تو اس پر زکات فطرہ واجب نہیں ہے لیکن اگر تین کلو گندم  یا اس جیسی کوئی جنس ہو یا  اسکی قیمت ہو تو فطرہ کے عنوان سے دینا مستحب ہے, اور اگر   اسکے اہل عیال بھی ہوں تو فطرے کی نیت سے اپنے اہل و عیال میں سے کسی ایک کو دیدے اور وہ بھی اسی نیت سے دوسرے کو دیدے اور  اسی طرح دیتے رہیں حتی کہ وہ جنس خاندان کے آخری فرد تک پہنچ جائے اور بہتر ہے کہ  آخری فرد فطرہ کسی ایسے شخص کو دے جو خود ان لوگوں میں سے نہ ہو.

      ایسی بیوی کا فطرہ جو روزہ مرہ اخراجات خود فراہم کرسکتی ہے
      229. اگر بیوی روزمرہ اخراجات فراہم کرنے میں شوہر کی مدد کرتی ہو تو ان لوگوں کا فطرہ کون دے گا؟
      ج۔ اگر بیوی شوہر کے کھانا کھانے والوں میں شمار ہوتی ہو اور شوہر کے پاس فطرہ دینے کی استطاعت بھی ہو تو میاں بیوی دونوں کا فطرہ شوہر پر واجب ہےلیکن بیوی اگر شوہر یا کسی اور کے هاں کھانا کھانے والوں میں شامل نہ ہو تو اسے اپنا  فطرہ  خود ادا کرنا پڑے گا.

      نافرمان بیوی کا زکات فطرہ
      230. ایسی  بیوی جو اپنے شوہر کوتمکین( فرمانبرداری) نہیں دیتی ہے کیا اسکا فطرہ شوہر کے ذمے سے اٹھایا گیا ہے ؟
      ج۔ نہیں , بلکہ شوہر پر لازم ہے کہ اسکا فطرہ ادا کرے مگر اینکہ کسی اور کے ہاں کھانا کھانے والوں میں سے شمار ہوجائے.

      فطرہ ادا نہ کرنا اور بیوی بچوں کی ذمہ داری
      231. اگر باپ فطرہ ادا نہ کرتا ہو تو بیوی اور بچوں کے لئے کیا حکم ہے؟
      ج۔ بیوی بچوں پر فطرہ واجب نہیں ہے اور ان پر کوئی حکم نہیں ہے.
    • زکات فطرہ کی مقدار اور جنس
    • زکات فطرہ دینے کا زمان اور مکان
    • زکات فطرہ کا مصرف
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /