ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
    • فطرہ واجب ہونے کے شرائط
    • زکات فطرہ کی مقدار اور جنس
    • زکات فطرہ دینے کا زمان اور مکان
      پرنٹ  ;  PDF

      زکات فطرہ دینے کا  زمان اور مکان

      فطرہ الگ کرنے کا وقت
      234. فطرہ کو الگ کرنے اور ادا کرنے کا وقت کونسا ہے؟
      ج۔ ماہ شوال کا چاند ثابت ہونے کے بعد فطرہ کو الگ کرسکتے ہیں, اور اگر عید فطر کی نماز پڑھتا ہو تو احتیاط واجب کی بناپر نماز سے پہلے ادا کرے یا الگ کرے لیکن اگر عید کی نماز نہیں پڑھتا ہو تو عید فطر کے دن ظہر تک فرصت ہے.

      فطرہ کو الگ کرنے کے بعد خرچ کرنا
      235. کیا فطرہ کو الگ کرنے کے بعد اس کو خرچ کرکے اس کے بدلے میں دوسرا مال دیا جاسکتا ہے؟
      ج۔ نہیں, جس کو فطرہ کے عنوان سے الگ رکھا ہے وہی فطرہ کیلئے دیا جائے.

      ماہ رمضان سے پہلے فطرہ دینا
      236. کیا ماہ رمضان سے پہلے فطرہ فقیر کو دے سکتے ہیں؟
      ج۔ نهیں, نہیں دے سکتے ہیں, لیکن ہاں قرض کے عنوان سے فقیر کو دے او رعید کے دن اس قرض کو فطرہ حساب کرے.

      زکات فطرہ کو دوسری جگہ منتقل کرنا
      237. کیا زکات فطرہ کو دوسرے شہر میں دے سکتے ہیں؟
      ج۔ اگر اپنے محل یا شہر  میں مستحق نہ ہو تو دوسرے شہر لے جاسکتے ہیں.

      عید سے پہلے فطرہ ادا کرنا
      238. اگر کسی دوسرے شہر میں افراد زیادہ مستحق او رزیادہ نیازمند ہوں تو ان افراد تک پہنچانے کے لئے کیا عید سے چند روز پہلے فطرہ  دے سکتے ہیں؟ او راگر یہ کام ٹلیفون سے ہوجائے تو کیا ہوگا؟یعنی کوئی اس ملک میں میرا فطرہ ادا کرے اور جب وہ میرے ملک لوٹے تو جو اس نے مستحق کو دیا ہے  اس کے برابر  انہیں دوں؟
      ج۔ کسی کو فطرہ ادا کرنے کے لئے وکیل بنانے میں کوئی مانع نہیں ہے اور وکالت کے حوالے سے جو کچھ ذکر ہوا اس میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن زکات فطرہ کو اپنے وقت میں ادا کرنا واجب ہے.

      زکات فطرہ  دینا بھول جائے
      239. ہم زکات فطرہ ادا کرنا بھول گئے ہیں ,  ہمارے لئے کیا  حکم ہے؟
      ج۔ اگر زکات فطرہ نہیں دیا ہے تو  آپ سے ساقط نہیں ہوگا اور ادا  یا قضا کی نیت کئے بغیر فطرہ  الگ کرکے دینا واجب ہے.
    • زکات فطرہ کا مصرف
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /