ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
    • فطرہ واجب ہونے کے شرائط
    • زکات فطرہ کی مقدار اور جنس
    • زکات فطرہ دینے کا زمان اور مکان
    • زکات فطرہ کا مصرف
      پرنٹ  ;  PDF

      زکات فطرہ کا مصرف

      زکات فطرہ ادا کرنے کی کیفیت
      240. کیا غیر متدین فقیر گھرانے کو زکات فطرہ دیا جاسکتا ہے؟
      ج۔ فطرے میں لینے والے کیلئے عدالت شرط نہیں ہے لیکن جو شخص علنی طور پر گناہ کبیرہ انجام دیتا ہو بنابر احتیاط ایسے شخص کو فطرہ نہیں دیا جائے.

      اپنے واجب النفقہ کو فطرہ دینا
      241. کیا باپ اپنے محتاج طالب علم بیٹے کو فطرہ دے سکتا ہے؟
      ج۔ اگر اولاد فقیر ہو تو والدین پر انکے اخراجات واجب ہیں اور انکے روزمرہ اخراجات کے لئے فطرہ نہیں دے سکتے ہیں لیکن قرض ادا کرنے یا ان اخراجات کے لئے  جو باپ پر واجب نہیں , فطرہ دینا جائز ہے.

      فطرے کا جمع کرنا اور فقیروں میں مساوی تقسیم کرنا
      242. ہم – فقرا ور ایتام کی تعاون کا ادارہ کے عنوان سے-اپنے دیہات کی جامع مسجد میں نماز عید کے بعد فطرہ جمع کرتے ہیں, جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر صاع  (سہم) کی قیمت مختلف ہے , تو کیا جو رقم ہمارے پاس جمع ہوئی ہے اس کو فقرا کے درمیان مساوی تقسیم کرسکتے ہیں؟  مثلا ایک فقیر کو بیس صاع اور نصف یا اس سے کم یا زیادہ دیں؟
      ج۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر فقیر کو ایک صاع یا اسکی قیمت سے کمتر نہ دیا جائے, اگر چہ فقرا کی تعداد بہت ہو او ر فطرہ کی مقدار اتنی نہ ہو۔ لیکن ہر فقیر کو کئی صاع بلکہ سال پورے کا خرچہ دینا جائز ہے اور احتیاط واجب یہ ہے سال کے اخراجات سے زیادہ نہ دیا جائے اور فقیر بھی سال کے اخراجات سے زیادہ نہ لے.

      رشتہ داروں کو فطرہ دینا
      243. کیا فطرہ کو تحفے کے طور مستحق اور آبرومند رشتہ داروں کو  دینا جائز ہے؟
      ج۔ هدیه کے طور پر دے سکتے ہیں اور ضروری نہیں کہ فطرہ ہونے کا اسے کہےلیکن فطرہ دینے کی نیت کرنا ضروری ہے.

      244. کیا بھائی کو فطرہ دینا جاِِئز ہے؟
      ج۔ اگر فقیر ہو تو جائز ہے , بلکہ رشتہ دار, ہمسایہ, وہ لوگ جو دین کی خاطر وطن ترک کرچکے ہیں, فقہا اور  دانشمند لوگ اور دیگر وہ لوگ جن میں امتیازات پائی جاتی ہیں انکو دینا مستحب ہے۔242
      245. کیا فطرے کو ایسے امور میں خرچ کیا جاسکتا ہے جن سے دینی معارف کی ترویج ہوتی ہے؟
      فطرے کو دینی معارف کی ترویج میں خرچ کرنے میں اشکال نہیں ہے لیکن احتیاط یہ کہ فقیر کو دیا جائے.


      سادات کا فطرہ
      246. میں غیر سید ہوں  اور میری بیوی سیدہ ہے , چونکہ اس کافطرہ مجھ پر واجب ہےاور سادات اور غیر سادات کا فطرہ الگ الگ جمع کیا جاتا ہے تو کیا میری بیوی کا فطرہ سادات کے فطرے میں جمع کرنا واجب ہے؟
      ج۔ فطرے میں معیار فطرہ دینے والا ہے نہ افراد, اس لئے آپ اپنے فطرے کو سید کے لئے نہیں دے سکتے گرچہ آپ کی بیوی سیدہ ہے.

      فقیر سادات کو فطرہ دینا
      247. کیا فقیر سادات کو فطرہ دیا جاسکتا ہے؟
      ج۔ غیر سادات , سادات کو فطرہ نہیں د ے سکتے ہیں.

      محتاج بیمار کے علاج کے لئے فطرہ دینا
      248. ایک شخص کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے اور بیٹی کی علاج کے لئے پیسوں کا محتاج ہے کیا اسے فطرہ دیا جاسکتا ہے؟ اور اگر بعد میں معلوم ہوجائے کہ وہ شخص فطرے کا مستحق نہیں تھا تو اسکا کیا حکم ہے؟
      ج۔ اگر خود فقیر ہو تو اس پر فطرہ واجب نہیں ہے, اور ایسے شخص کو زکات دے سکتے ہیں, اور اگر معلوم ہوجائے کہ وہ فقیر نہیں تھا تو اگر جو مال اسے دیا ہے باقی ہو تو واپس لیکر کسی مستحق کو دیدے اور اگر واپس نہ لے سکے تو اپنے مال سے فطرہ دینا واجب ہے.

  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /