ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
    • وہ صورتیں جن میں فقط روزے کی قضا واجب ہے
      پرنٹ  ;  PDF

      وہ صورتیں جن میں فقط روزے کی قضا واجب ہے

      259. جس نے ماہ رمضان میں روزے کو باطل کرنے والا کام تو نہ کیا ہو لیکن روزے کی نیت نہ کرے یا ریا کاری کی غرض سے روزہ رکھے (یعنی لوگوں پر ظاہر کرے کہ روزے سے ہوں) تو اس دن کی قضا واجب ہے لیکن کفارہ واجب نہیں.

      260. ماہ رمضان المبارک میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اور جنابت کی حالت میں ایک دن یا چند دن روزہ رکھے تو ان دنوں کی قضا واجب ہے.

      261. ماہ رمضان المبارک میں سحری کے وقت  یہ تحقیق کئے بغیر کہ صبح ہوئی ہے یا نہیں کوئی ایسا کام کرے جو روزے کو باطل کرتا ہو اور بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہوچکی تھی تو اس صورت میں  اس دن کے روزے کی قضا  کرے لیکن اگر تحقیق کرکے  معلوم ہوجائے کہ صبح نہیں ہوئی ہے پھر کچھ کھانے کے بعد معلوم  ہوجائے کہ صبح ہوچکی تھی تو اس صورت میں اس دن  کے روزے کی قضا واجب نہیں ہے.

      262. ماہ رمضان میں اگر تاریکی کی وجہ سے انسان کو یقین ہوجائے   کہ مغرب ہوگئی ہے یا کسی ایسے شخص کے کہنے پر جس کا قول اس کے لئے شرعاً حجت ہو,  وہ روزہ افطار کرلے اور بعد میں پتہ چلے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی اس صورت میں اس دن کی قضا بجا لائے.

      263. بادل کی وجہ سے اگر کسی کو گمان ہوجائے کہ مغرب ہوگئی ہے اور وہ روزہ افطار کرے اور بعد میں معلوم ہوجائے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو اس دن کی قضا  واجب نہیں ہے.

      264. ماہ رمضان  المبارک میں سحر کے وقت جب تک صبح ہونے کا یقین نہ ہو  ایسے کام انجام دے سکتا ہے جن سے روزہ باطل ہوجا تا ہے, لیکن اگر بعد میں معلوم ہوجائے کہ صبح ہوچکی تھی تو اسکا حکم پہلے بیان ہوچکا ہے*۔

      265. ماہ رمضان المبارک میں جب تک مغرب ہونے کا یقین نہ ہو افطار نہیں کرسکتے ہیں لیکن اگر مغرب ہونے کے یقین سے افطار کرنے کے بعد معلوم ہوجائے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو اس کا حکم سابقہ مسائل میں بیان ہوگیا ہے**۔

      *   مسأله 261
      ** مسأله 262 و 263


      266. اگر روزہ دار وضو کے دوران کلی کرتے ہوئے -جو کہ مستحب ہے کہ انسان تھوڑا  پانی منہ میں گھمائے -بے اختیار پانی پیٹ میں چلاجائے تو اسکا روزہ صحیح ہے اور قضا واجب نہیں۔لیکن اگر یہ کام وضو کے لئے نہیں بلکہ پیاس بجھانے  کے لئے یا اس جیسے کسی اورغرض سے کرے اور پانی بے اختیار پیٹ میں چلاجائے تو اس کی قضا  بجالانا ضروری  ہے.
    • قضا روزے کے احکام
    • مریض کے قضا روزے
    • والدین کے قضا روزے
    • قضا روزوں کو رکھنے میں سستی اور تاخیر
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /