ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
    • وہ صورتیں جن میں فقط روزے کی قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • مریض کے قضا روزے
      پرنٹ  ;  PDF

      مریض کے قضا روزے

      ماہ رمضان سے دوسرے ماہ رمضان تک بیماری  طول پکڑنا
      290. میں طبی عینک استعمال کرتا ہوں اور اب بھی میری نظر بہت کمزور ہے, اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ اگر نظر کی تقویت کیلئے کوشش نہ کرے تو اور زیادہ کمزور ہوسکتی ہے, اس لئے اگر ماہ رمضان کے روزے رکھنے سے معذور ہوں تو میری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
      ج۔ اگر روزہ رکھنا آنکھوں کے لئے مضر ہو تو روزہ رکھنا واجب نہیں , بلکہ نہ رکھنا واجب ہےاور اگر آپکی بیماری اگلے ماہ رمضان تک طول پکڑے تو روزوں کی قضا واجب نہیں ہے لیکن ہر دن کے بدلے ایک مدّ طعام فقیر کو دینا واجب ہے.

      چند سال کا دائمی مریض اور اسکے قضا  روزے
      291. میری والدہ تیرہ سال سے مریض تھی اورمجھے یاد ہے کہ  دوائی کھانے کی وجہ سے  روزہ نہیں رکھ سکتی تھی , کیا ان کے روزوں کی قضا واجب ہے  ؟امید ہے کہ آپ ہماری راہنمائی فرماینگے.
      ج۔ اگر بیماری  کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکی ہیں تو  روزوں کی قضا نہیں ہے.

      آلزایمر کے مریضوں کی عبادتوں کی قضا
      292. جو شخص آلزایمر کا مریض تھا اور اب فوت ہوچکا ہے کیا اس پر نماز اور روزہ واجب تھا؟اس حوالے سے ہمارا وظیفہ کیا ہے؟
      ج۔ اگر اس حد تک نہ پہنچا ہو کہ جنون کہا جاسکے تو  اس پر نماز ارو روزوں کی قضا واجب ہے اور اگر ان سے کوئی نماز یا روزہ چھٹ گیا ہو تو ان کی قضا  بڑے بیٹے پر واجب ہے مگر یہ کہ اس نے وصیت کی ہو اور وہ وصیت اصل  ترکه کے ایک تہایی سے زیادہ نہ ہو تو اس صورت میں کسی کو اس کام پر اجیر لے سکتے ہیں.
    • والدین کے قضا روزے
    • قضا روزوں کو رکھنے میں سستی اور تاخیر
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /