ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
    • وہ صورتیں جن میں فقط روزے کی قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • مریض کے قضا روزے
    • والدین کے قضا روزے
      پرنٹ  ;  PDF

      والدین کے قضا روزے

      والدین کے روزوں کی قضا
      293. اگر میت کی سب سے  بڑی اولاد بیٹی ہو اور دوسری اولاد بیٹا ہو تو کیا والدین کی قضا نمازیں اور روزے اس بیٹے پر واجب ہیں؟
      ج۔ والدین کی قضا عبادتوں کو انجام دینے کے لئے بیٹوں میں سب سے بڑا بیٹا ہونا معیار ہے, اور اس سوال کی روشنی میں باپ کا روزہ اس بیٹے  پر واجب ہے جو دوسری اولاد ہے او راحتیاط  کی بنا پر والدہ کے قضا نماز اور روزے بھی واجب ہیں.

      باپ کے عمدی فوت شدہ  روزوں کی قضا ؛
      294 ۔ اگر باپ نے  عمدی طور پر اپنے عبادی اعمال کو  انجام نہ دیا ہو   تو کیا بڑے بیٹے پر باپ کے تمام پچاس سالوں کے قضا روزوں اور قضا نمازوں کی قضا بجالانا واجب ہے؟
      ج- اس صورت میں بھی احتیاط ان کی قضا بجالانے میں ہے۔


      دماغی اسٹروک کی وجہ سے والد کی قضا نمازیں
      295. میرے والد سکتہ مغزی  (ذھنی اسٹروک )کی وجہ سے دو سال تک مریض رہے  اور اس عرصے میں اچھےاور برے کی تمیز نہیں دے سکتے تھے ؛ یعنی تفکر او رتعقل کی طاقت سلب ہوچکی تھی اور ان دو سالوں میں نماز اور روزے بجا نہیں لائے ہیں, تو میں جو کہ بڑا بیٹا ہوں ان تمام نماز اور روزوں کی قضا مجھ پر واجب ہے  ؟ البتہ میں جانتا ہوں کہ اگر مذکورہ بیماری میں مبتلا نہ ہوتے تو انکی نماز اور روزوں کی قضا مجھ پر واجب تھی, امید ہے کہ میری راہنمائی فرماینگے۔
      ج۔ اگر انکی عقلی کمزوری اس حد تک نہ تھی کہ جس پر جنون صدق آئے اور تمام اوقات نماز میں بی ہوش نہیں تھے تو ترک شدہ نماز اور روزوں کی قضا ان پر واجب ہے  وگرنہ ان کی وجہ سے آپ پر کچھ واجب نہیں.

      اپنے اور باپ کے قضا روزوں میں سے تقدم
      296. اگر بڑے بیٹے پر اپنی قضا نمازیں اور روزے ہوں اور باپ کے قضا بھی ہوں تو کس کو مقدم کیا جائے؟
      ج۔ اس صورت میں اختیار ہے جسے مقدم کرے صحیح ہے.

      بڑے بیٹے کا مرنا
      297. اگر بڑا بیٹا بالغ ہو یا نابلغ  باپ سے پہلے مرجائے تو کیا باپ کی قضا نمازیں دوسروں سے سا قط ہیں؟
      ج۔ باپ کی قضا نمازیں اس بیٹے پر واجب ہیں جو باپ کے مرتے وقت زندہ بیٹوں میں سب سے بڑا ہو اگر چہ باپ کا سب سے بڑا بیٹا نہ ہو.

      298. جس بیٹے پر  باپ کی نماز اور روزوں کی قضا واجب ہے  اگر وہ مرجائےتو ان عبادتوں کا انجام دینا اس بیٹے کے ورثا پرواجب  ہے یا باپ کے دوسرے بیٹے  ( بڑے بیٹے کے بھائی ) کی طرف منتقل ہوتی ہیں؟
      ج۔ باپ کی قضا نمازیں اور روزے  جو بڑے بیٹے پر واجب ہیں انکے مرنے کے بعد اس کے بیٹے یا بھائی پرواجب نہیں ہیں.

      باپ کے قضا روزوں میں شک
      299. میرے باپ پر چند سال کے روزے قضا تھے لیکن نہیں معلوم کہ انہوں نے قضا بجا لایا ہے یا نہیں اور اس سلسلے میں کوئی وصیت بھی نہیں کی ہے, اس صورت میں بڑے بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
      ج۔ اگر بڑے بیٹے کو یقین ہو کہ باپ پر قضا روزے واجب تھے تو انکو انجام دینا ضروری ہے.

      300. میں بڑا بیٹا ہوں, کیا مجھ پر واجب ہے کہ جب تک باپ زندہ ہے انکی قضا نمازوں اور روزوں کے بارے میں تحقیق کروں یا باپ پر واجب ہے کہ اپنی قضا نماز یا روزوں کے بارے میں مجھے آگاہ کرے؟  اور اگر مجھے آگاہ نہیں کیا تو میرا وظیفہ کیا ہے؟
      ج۔ آپ پر تحقیق کرنا واجب نهیں ہےلیکن باپ پر واجب ہے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے خود قضا بجالائے اور اگر بجا نہ لاسکے تو وصیت کرے۔  بہر حال باپ کے مرنے کے بعد بڑے بیٹے کو باپ سے جتنی مقدار نماز یا روزوں کے قضا ہونے کا یقین ہے انکی قضا بجا لائے.


      302. اگر باپ کی صرف بیٹیاں ہوں تو باپ کے مرنے کے بعد کیا بڑی بیٹی پر انکے قضا روزے واجب ہیں ؟
      ج۔ نہیں , واجب نہیں ہے.

      چھوٹے بیٹے یا ارث سے محروم شدہ بیٹے پر  باپ کی قضا  نمازیں اور روزے
      304. کیا چھوٹے بیٹے یا ارث سے محروم شدہ بیٹے پر باپ کی قضا نمازیں اور روزے واجب ہیں؟
      ج۔ ولی پر(باپ کے مرتے وقت سب سے بڑا بیٹا ) باپ کی قضا نمازیں اور روزے واجب ہیں او راس وقت انکو بالغ ہونا بھی شرط نہیں  جس طرح سے ارث لینے کے لئے شرط نہیں ہےپس نابالغ بچے پر بالغ ہونے کے بعد واجب ہونگے, اسی لئے اگر کوئی بیٹا ارث سے ممنوع ہوا ہو  --مثلا قتل یا کفر یا ایسے جیسے دیگر کسی سبب کی وجہ سے -تو  اس پر بھی واجب ہے.
    • قضا روزوں کو رکھنے میں سستی اور تاخیر
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /