ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
    • وہ صورتیں جن میں فقط روزے کی قضا واجب ہے
    • قضا روزے کے احکام
    • مریض کے قضا روزے
    • والدین کے قضا روزے
    • قضا روزوں کو رکھنے میں سستی اور تاخیر
      پرنٹ  ;  PDF

      قضا روزوں کو رکھنے میں سستی اور تاخیر

      روزوں کی قضا بجالانے میں نہ جاننے کی وجہ سے تاخیر
      305. اگر کوئی شخص قضا روزوں کے واجب ہونے کو نہ جان کرقضا روزوں کو  آگلے سال کے ماہ رمضان تک تاخیر کرے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
      ج۔ اگلے ماہ رمضان تک قضا روزوں کو تاخیر کرنے سے جوکفارہ (مدّ) واجب ہوتا ہے وہ  قضا کے واجب ہونے کے بارے میں علم نہ ہونے سے مدّساقط نہیں ہوتا ہے.

      قضا روزوں کو انجام دینے میں کوتاہی
      306. جس نے ماہ رمضان کے روزوں کی قضا بجا لانے میں کوتاہی کی ہو اور اب کسی بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکتا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
      ج۔ اگر قضا روزے رکھنے میں کوتاہی  اور سستی کی ہے اور اب آیندہ ماہ رمضان تک روزے نہیں رکھ سکتا ہے تو ہر روزے کے بدلے ایک مدّ طعام کسی فقیر کو دے اور جب بھی روزہ رکھنے کی طاقت ہوجائے ان روزوں کی قضا بجالائے.

      307. کیا قضا روزے کو توڑ سکتے ہیں؟
      ج۔ ظہر سے پہلے قضا روزے کو توڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن ظہر کے بعد اگر ایسا کرے تو کفارہ دینا پڑے گا  جسکی مقدار   دس مدّ طعام   ہے اور ہر فقیر کو ایک مدّدینا ہوگا اور اگر  طعام نہ دے سکتا ہو تو تین دن روزہ رکھے  اور بنابر احتیاط روزوں  کو تسلسل سے رکھنا چاہئے.

  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
700 /