ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
    • کفارہ کا وجوب اور اس کے موارد
    • کفارہ ادا کرنے کی کیفیت
      پرنٹ  ;  PDF

      کفارہ ادا کرنے کی کیفیت

      کفارہ ادا کرنے میں جلدی کرنا
      346. روزے کا  کفار فوری طور پر دینا چاہئے  یا  لمبے عرصے میں  ادا کرسکتے ہیں؟
      ج۔کفارہ -خواہ مالی اعتبار سے ہو یا روزہ -فوری طور پر انجام دینا واجب نہیں ہے بلکہ آیندہ کسی بھی وقت  انجام دے سکتا ہے لیکن  ضروری ہے کہ انسان کفارہ دینے میں کوتا ہی نہ کرے .

      کفارہ کے روزوں کا تسلسل ختم ہونا
      347. مجھ پر کفارہ کے ساٹھ روزے واجب تھے اور پہلے اکتیس روزوں میں انتیسویں دن میں عید قربان آگیا جس دن روزہ رکھنا حرام ہے اس لئے روزہ نہیں رکھ سکا تو کیا  ان  دنوں کو تسلسل کے بغیر والے دن حساب کر کے باقی اکتیس دن کو مسلسل رکھ سکتا ہوں؟
      ج۔ اگر تیسواں اور اکتیسواں روزہ کو مسلسل نہیں رکھ سکا ہے تو پہلے والے دنوں کے روزے صحیح نہیں ہیں اور ترتیب شرط ہے یعنی پہلے اکتیس روزے مسلسل رکھے اور پھر ان روزوں کو رکھے جن میں تسلسل  شرط نہیں ہے.

      کفارہ کے تسلسل کی تکمیل میں شک
      348. ماہ مبارک رمضان میں میرا ایک روزہ باطل ہوا  جس کی وجہ سے مجھ پر اکسٹھ روزے واجب ہوئے جن میں سے تیس دن مسلسل ہونا شرط ہے۔ میں کفارہ کے سارے روزے رکھ چکا ہوں لیکن مطمئن نہیں کہ تسلسل کے ساتھ تیس دن روزے رکھا یا اکتیس, اب میری کیا ذمہ داری  بنتی ہے ؟
      ج۔ اگر کفارے کے روزے رکھ چکے ہوں اور روزے رکھتے ہوئے اس بات کی طرف متوجہ بھی تھے کہ 31 دن مسلسل روزہ رکھنا ہے تو اب شک و تردید کرنے کا کوئی اعتبار نہیں ہے.

      روزوں کی قضا اور کفارے میں ترتیب
      349. کیا واجب روزوں کی قضا اور کفارے میں ترتیب شرط ہے یا نہیں؟
      ج۔ واجب نہیں ہے.

      350. کیا ماہ رمضان کا قضا  روزہ اور اسکے کفارے کے روزے یکے بعد دیگر ہونا چاہئے؟
      ج۔ قضا روزوں کے لیے تسلسل  شرط نہیں ہے لیکن کفارے میں – اگر دو مہینے روزہ رکھنے کو انتخاب کرے – تو ایک پورا مہینہ اور اگلے مہینے کا ایک دن مسلسل روزہ رکھنا واجب ہے.

      کفارہ میں مہینہ حساب کرنے کا طریقہ
      351. روزہ کے کفارے میں مہینہ حساب کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
      ج۔  اگر کسی قمری مہینے کے یکم سے شروع کرے  تو قمری دو مہینے –اگرچہ تیس دن سے کم ہوں-  کافی ہیں اسی طرح اگر قمری مہینے کی ساتویں تاریخ سے شروع کرے تو  دوسرے مہینے کے چھٹے دن کے اختتام تک کافی ہے اس کے علاوہ ہو تو ساٹھ دن روزہ رکھے.

      قسطوں میں کفارہ ادا کرنا
      352. گزشتہ چند سالوں سے مجھ پر کفارہ واجب ہے, کیا سال میں چند دفعہ کر کے کفارہ ادا کرسکتا ہوں؟
      ج۔ کوئی مانع نہیں ہے.

      کفارہ ادا کرنے میں تاخیر
      353. اگر کوئی شخص کئی سال تک کفارہ نہ دے تو  کیا کفارے کی مقدار میں کوئی چیز اضافہ ہوتی ہے؟
      ج۔ نہیں, کوئی چیز اضافہ نہیں ہوتی.

      کفارہ دینے سے عاجز ہونا
      354. ایک شخص نے جہالت کی وجہ سے دس سال نہ نماز پڑھی اور نہ ہی روزے رکھے اب اس نے توبہ کی ہے اللہ کی طرف رجوع کیا ہے اور ان روزوں اور نمازوں کی قضا کا ارادہ کر لیا ہے لیکن فی الوقت وہ تمام روزوں کی قضا پر قدرت نہیں رکھتا اور نہ کفارہ کے لئے مال رکھتا ہے تو کیا ایسی صورت میں صرف استغفار پر اکتفاء کرسکتا ہے؟
      ج۔ چھٹے ہوئے روزوں کی قضا کسی بھی صورت میں ساقط نہیں ہے لیکن کفارے میں اگر دو ماہ کے روزےیا ساٹھ مسکین کے کھانا کھلانے پر قادر نہیں ہے تو بقدر امکان فقیروں کو کھانا دے اور احتیاط یہ ہے کہ استغفار بھی کرے اور اگر کسی بھی صورت میں فقراء کو کھانا دینے پر قدرت نہیں رکھتا ہے تو صرف استغفار  کافی ہے یعنی یہ کہ دل اور زبان سے کہے استغفر اللہ (خداوند اتجھ سے مغفرت مانگتا ہوں).

      355. اگر کوئی شخص جسمانی کمزوری اور ناتوانی کی وجہ سے ہر روزے کے بدلے ساٹھ  دن روزہ نہیں رکھ سکتا ہےاور مالی اعتبار سے بھی کوئی ایسی درآمد نہیں ہے جس سے کفارہ دے سکے تو اس شخص کی کیا ذمہ داری ہے ؟
      ج۔ روزوں کی قضا بجالانا  واجب ہے لیکن  عمداً افطار کرنے کے کفارے کا حکم سابقہ جواب نمبر 354  میں گزرچکا ہے۔

      استغفار کرنے کے بعد کفارہ ادا کرنے کی قدرت حاصل ہونا
      356. میں مالی اور بدنی قدرت و توانایی نہیں ہونے کی وجہ سے مجھ پر واجب شدہ کفاروں کو ادا  نہ کرسکا  نہ روزہ  رکھ سکا اور نہ ہی  فقیروں کو کھانا دے سکا جس کی وجہ سے استغفار کیا ۔ لیکن اللہ تعالی کے لطف سے اب روزہ رکھنے یا فقیروں کو کھانا کھلانے کی قدرت ہے, اس وقت میرا وظیفہ کیا ہے؟
      ج۔ مذکوره سوال کی روشنی میں کفارہ دینا واجب نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ کفارہ دیا جائے.
    • فدیہ اور تأخير کا کفارہ
    • روزے کے کفارہ کا مصرف
700 /