ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

  • روزہ کا معنی
  • روزه کے اقسام
  • روزہ واجب ہونے کی شرایط
  • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
  • روزہ کی نیت
  • مبطلات روزہ
  • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
  • خواتین کے احکام
  • فطرہ
  • نماز عید فطر
  • قضا روزے
  • استیجاری روزہ
  • روزے کا کفارہ
    • کفارہ کا وجوب اور اس کے موارد
    • کفارہ ادا کرنے کی کیفیت
    • فدیہ اور تأخير کا کفارہ
    • روزے کے کفارہ کا مصرف
      پرنٹ  ;  PDF

      روزے کے کفارہ کا مصرف

      واجب النفقہ کو کفارہ دینا
      370. جس شخص کا خرچہ واجب ہے کیا اس کو روزے کا کفارہ دے سکتے ہیں؟
      ج۔ اپنے واجب النفقہ کو روزے کا کفارہ نہیں دے سکتے ہیں لیکن فقیر رشتہ داروں کو دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے.

      سید کو کفارہ دینا
      371. کیا غیر سید اپنے روزے کا کفارہ سید کو دے سکتا ہے؟
      ج۔ جی ہاں, سید کو کفارہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن سید کو نہ  دینا بہتر ہے.

      کفارہ کو اجتماعی امور میں خرچ کرنا
      372. کیا کفارہ کو ثقافتی اور اجتماعی امور جیسے شادی اور دیگر امور میں خرچ کرسکتے ہیں؟
      ج۔ نہیں, ان امور میں کفارہ  مصرف کرنا جائز نہیں ہے بلکہ اس سے فقیروں کو کھانا کھلایا جائے.

      کفارہ سے فقیر کو کھانا کھلانے کا طریقہ
      373. جس کفارے سے ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے کیا ایک فقیر کو ساٹھ مرتبہ کھلا سکتے ہیں؟ یا اسکی قیمت  ایک ہی فقیر کو دے تا کہ وہ اپنے لئے کھانا فراہم کرے؟
      ج۔ ایک فقیر کو ایک سے زیادہ مرتبہ نہیں کھلاسکتے ہیں اور ایک مدّ سے زیادہ کسی ایک فقیر کو نہیں دے سکتے ہیں.

      374. کیا ایک مدّ کھانے کی قیمت فقیر کو دے سکتے ہیں جس سے وہ خود اپنے لئے کھانا فراہم کرے؟
      ج۔ اگر یہ اطمینان ہو کہ فقیر اس کی وکالت میں کھانا خرید کر کفارہ کے عنوان سے قبول کرے گا تو اس میں کوئی حرج نہیں.

      روٹی کے بدلے مکارونی دینا
      375. کیا روٹی کے بدلے مکارونی جوکہ روٹی کی جنس سے ہے کو کفارہ کے عنوان سے فقیر کو دے سکتے ہیں؟
      ج۔ کوئی مانع نہیں.

      کفارہ سے فقیروں کو کھانا پکانے کی اجرت دینا
      376. اگر کوئی شخص فقیروں کو کھانا کھلانے کے لئے وکیل بن جائے تو کیا کھانا پکانے کی اجرت اس مال سے اٹھا سکتا ہے جو اس کو کفارہ کے عنوان سے دیا گیا ہے؟
      ج۔ کھانا پکانے کی اجرت لینا اسے جائز ہے لیکن اس کو کفارہ میں حساب نہیں کرسکتا ہے اور اس مال سے نہیں لے سکتا ہے جو کفارہ کے عنوان سے فقیروں کو دی جائے.

      ترک شدہ نماز اور روزوں کی قضا اور انکا کفارہ
      377. میں متاسفانہ سستی اور کوتاہی  اور.....کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی کچھ نمازوں اور روزوں کی قضا بجا نہیں لاسکا ہوں, اور اب کیسے انکی قضا بجا لاوں؟
      ج۔ جو روزے عذر کی وجہ سے نہیں رکھے ہیں انکی قضا واجب ہے اور مذکورہ سوال کی روشنی میں جن روزوں کی قضا اگلے ماہ رمضان تک انجام نہیں دیا ہے انکی قضا کے علاوہ ہر دن کے بدلے ایک مدّ  طعام ( 750 گرام گندم, جو, آٹا یا ان جیسی دیگر چیزیں)بھی فقیر کو دینا واجب ہے۔ اور جو روزے جان بوجھ کر نہیں رکھے ہیں انکی قضا کے علاوہ ہر دن کے بدلے ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ فقیروں کو کھانا دےاگر اپنے شہر میں ساٹھ فقیر نہ ملے توکفارہ کو  کسی دوسرے شہر میں  لے جانا واجب ہے اور اگر وہ بھی  ممکن نہ ہو تو صبر کرے تاکہ آیندہ اپنے شہر میں ساٹھ فقیر مل سکے۔ اور اگر ساٹھ سے کم فقیر ہوں تو انہیں کو کئی مرتبہ کھلائے اور عدد کو کامل کرے اور احتیاط یہ ہے کہ تکرار کو کسی دوسرے دن میں انجام دے۔ لیکن جو نمازیں قضا ہوئی ہیں کسی بھی صورت میں انکی قضا واجب ہے اور کفارہ نہیں.

      بچپنے میں کفارہ
      378. بچپنے میں باپ کے گھر  کسی ایک فرد پر کفارہ واجب ہوجائے تو اس کفارے کو ادا کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟
      ج۔ نابالغ شخص پر کفارہ واجب نہیں ہے اور اگر بالغ ہوا ہے تو کفارہ خود اس کے ذمے آیا ہے اور خود کو ادا کرنا واجب ہے لیکن فوری طور پر دینا واجب نہیں ہے.

      باپ کے مرنے کے بعد اسکے روزوں کا کفارہ
      379. اگر کوئی شخص مرجائے تو اس کے روزوں کا کفارہ کس پر واجب ہے؟ کیا میت کے بیٹے اور بیٹیوں پر کفارہ دینا واجب ہے یا کوئی اور شخص بھی دے سکتا ہے؟
      ج۔ روزے کا کفارہ جو باپ پر واجب تھا اگر اس میں تخییر تھی یعنی وہ روزہ بھی رکھ سکتا تھا اور ا طعام بھی, تو اس صورت میں اگر ہوسکے تو اسکے ترکہ سے خارج کرکے کفارہ دیا جائے بصورت دیگر احتیاط یہ ہے کہ بڑے بیٹے پر واجب ہے کہ روزہ رکھے.
700 /