ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

روزہ کے احکام

    • روزہ کا معنی
    • روزه کے اقسام
    • روزہ واجب ہونے کی شرایط
    • مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے کے طریقے
      • رویت ہلال
        پرنٹ  ;  PDF

        رویت ہلال

         

        14. ماہ رمضان کی پہلی یا آخری تاریخ چاند دیکھنے سے طے ہو گی یا جنتری سے؟ جبکہ ماہ شعبان کے تیس دن پورے نہ ہوئے ہوں ؟

        ج۔ ماہ رمضان کی  پہلی یا آخری تاریخ , خود چاند دیکھنے , دو عادل  کی گواہی  , یا ایسی شہر ت  جس سے یقین حاصل ہو جائے, یا تیس دن گذر جائیں یا حاکم شرع  کے حکم سے ثابت ہوتی ہے.



        15. میرے محل سکونت میں چاند دیکھے بغیر  صرف شعبان کے تیس دن گزرنے کے بعد جمعہ کو ماہ رمضان کا یکم اعلان کیا گیاہے جبکہ شعبان کی پہلی تاریخ بھی تحقیق کے ساتھ معلوم نہ تھی  لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ مجھ حقیر اور دیگر دوستوں  کے لئے شب قدر کی بابرکت راتوں سے استفادہ کرنے اور روزانہ کی دعائیں پڑھنے , اور بعض دیگر دنوں اور راتوں  کی مخصوص
        اعمال  کے بارے میں حکم معین فرمائیں.

        ج۔ شعبان کے تیس دن گزرنے کے بعد ماہ رمضان کے یکم کا حکم ہوتا ہے  اگرچہ ماہ رمضان کا چاند نہ دیکھا ہو بشرطیکہ شعبان کی پہلی تاریخ شریعی طریقے سے ثابت ہوچکی ہو وگرنہ تیس دن گزرنا معیار نہیں ہوگا۔ شب قدر کی راتیں ایک استمراری وجود کی حامل ہیں ,  شب قدر اور ماہ رمضان کے مخصوص اوقات کی دعاوں کی فضیلت کا حصول ,  اگر مکلف کو زمان کی خصوصیت
        معلوم نہ ہوجائے  تو احتیاط  اور عمل کے تکرار سے وہ فضیلت حاصل کرسکتا ہے.


        دن میں ماہ رمضان کے  حلول کا علم ہونا

        16. اگر ظہر سے پہلے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرے تو اس دن کے روزے کا کیا حکم ہے ؟

        ج۔ اگر مبطلات روزہ میں سے کسی کا مرتکب نہ ہوا ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر روزے کی نیت کرے اور روزہ رکھے اور بعد میں اسکی قضا بھی  رکھے۔ لیکن اگر مبطلات میں سے کسی کا مرتکب ہوچکا ہو تو روزہ باطل ہے؛ لیکن ماہ رمضان کی احترام میں ان کاموں سے اجتناب کرے جو روزہ کو باطل کرتے ہیں اور ماہ رمضان کے بعد اس روزے کی قضا بھی بجا لائے.

        مہینے کی پهلی تاریخ ثابت نه هوتے ہوئے روزہ رکھنا

        17. ماہ رمضان کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطر  کا تعین چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے  ممکن نہ ہو خواہ آسمان پر بادل ہونے کی وجہ سے ہو یا کسی اور سبب کی وجہ سے , اور ماہ شعبان یا ماہ رمضان کے تیس دن بھی پورے نہ ہوئے ہوں , تو ہم لوگ جو جاپان میں رہتے ہیں کیا  ہم ایران کے افق کے مطابق یا جنتری کے مطابق عمل کرسکتے ہیں ؟ہمارا وظیفہ کیا ہے؟

        ج۔ اگر مہینے کی پہلی تاریخ نہ خود چاند دیکھنے سے , یا نہ   ان قریبی شہروں میں  دیکھنے سے جن کے ساتھ افق ایک ہے,نہ دو عادل کی گواہی سے , اور نہ حاکم کے حکم سے ثابت ہوجائے تو مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہونے تک احتیاط پر عمل کرنا لازمی ہے.

         

        عید فطر کے ثبوت میں مراجع تقلید کا اختلاف نظر

        18. اگر عید فطر کے ثابت ہونے میں مجتہدوں کے درمیان اختلاف نظر پایا جائے تو مکلف کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا ہر مقلد کو اپنے مرجع تقلید کی طرف رجوع کرنا چاہئے؟

        ج۔ مہینے کی پہلی تاریخ کے ثبوت میں تقلید کی گنجائش نہیں ہے, بلکہ اگر کسی کو مرجع تقلید کے کہنے پر چاند نظر آنے پر اطمینان حاصل ہوجائے تو ضروری ہے کہ روزہ افطار کرے اور اگر شک ہو تو  اس دن  روزہ رکھنا ضروری ہے.

         

        چاند کی تولد پر یقین ہونا

        19. اگر ہلال کے تولد اور رویت کے قابل ہونے پر اطمینان اور یقین حاصل ہوجائے  تو کیا اب جبکہ ابھی تک چاند نظر نہیں آیا ہے اس اطمینان اور یقین پر اعتماد کرسکتے ہیں؟

        ج۔ اگر چاند کے تولد اور دیکھنے کے لایق ہونے کا یقین حاصل ہوجائے – یعنی چاند کے وجود اور رویت کا امکان- تو نیا مہینہ داخل ہوچکا ہے اور مہینے کی پہلی تاریخ کے آثار اس پر مترتب ہونگے۔ گرچہ اس نے خود ابھی تک چاند نہ دیکھا ہو.


        نیا چاند داخل ہونے کا معیار

        20. نئے چاند کا معیار کیا ہے؟ چاند کا تحت الشعاع  یا محاق سے خارج ہونا ہے یا  غیر مسلح آنکھ سے دیکھنا ہے یا نظر آنے کا امکان ہونا معیار ہے؟

        ج۔ چاند کا تحت الشعاع سے خارج ہونا, اور نظر آنے کا امکان ہونا معیار ہے گرچہ چشم مسلح سے ہی کیوں نہ ہو.


        رویت ہلال کے امکان کا علم نہ ہونا

        21. اگر چاند کے تولد کا یقین ہو لیکن نظر آنے کے امکان پر یقین نہ ہو تو  کیا حکم ہے

        ج۔ کفایت نہیں کرتا ہے.
         
        استہلال

        22. ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو کیا استہلال ( یعنی چاند تلاش کرنا)واجب کفائی ہے یا احتیاط واجب ؟

        ج۔ استہلال بذات خود  واجب شرعی نہیں ہے.


        زمان رویت ہلال

        23. آپ جانتے ہیں کہ ابتداء ماہ اور آخر ماہ میں چاند حسب ذیل حالتوں میں سے کسی ایک حالت میں ہوتا ہے:
        الف۔ چاند , آفتاب سے پہلے  غروب ہوجائے۔
        ب۔ چاند اور سورج دونوں ایک ساتھ غروب ہو جائے۔
        ج۔ چاند , سورج کے بعد غروب ہوجائے۔
        مہر بانی کر کے ان چند امور کی وضاحت فرمائیں کہ مذکورہ تین حالتوں میں سے وہ کون سی حالت کو پہلی تاریخ معین کرنے کے لئے معیار قرار دیا جاسکتا ہے ؟

        ج۔ تینوں صورتوں میں اگر چاند نظر آئے تو رویت کے بعد کی رات سے قمری مہینہ داخل ہونے  کو ثابت کرنےکے لئے کافی ہے.


        24. بعض ممالک میں ( مثلا سویڈن)شوال کا چاند  نظر آنا  غروب خورشید سے  لیکر ایران میں چاند نظر آنے کے دو تین دن بعدتک رویت ممکن نہیں ہے چونکہ ان علاقوں میں چاند سورج سے پہلے غروب ہوتا ہے اب اگر ان علاقوں میں غروب آفتاب سے پہلےچاند نظر آنے کا امکان ہو تو کیا اس حد تک ماہ شوال کے چاند ثابت ہونے کے لئے کافی ہے یا نہیں ؟

        ج۔ غروب سے پہلے رویت کا امکان ہونا رویت کے بعد والی رات سے  نیا قمری مہینہ ثابت ہونے  کے لئے کافی ہے.


        اتحاد افق اور اسکا معیار

        25. رویت ہلال کے لئے  افق  کا ایک ہونا  شرط ہے یا نہیں ؟

        ج۔ جی شرط ہے.


        26. اتحاد افق سے کیا مراد ہے؟ اور کونسے علاقوں کو افق میں ایک قرار دیے جاسکتے ہیں؟

        ج۔ متحدالافق سے مراد وہ مکان ہے  جو  رویت ہلال کے امکان اورعدم امکان کے حوالے سے مدّ نظر شہر جیسا ہو.

         

        ایک افق والے شہروں میں نئے چاند کا ثابت ہونا

        27. اگر کسی شہر میں چاند نظر آئے تو کیا دوسرے ایسے شہر میں جو افق کے لحاظ سے متحد ہو یا دو گھنٹے فرق ہو , اس میں بھی مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہوگی؟

        ج۔ اگر دونوں شہروں کے درمیان رویت ہلال کے امکان کا تلازم پایا جائے تو دوسرے شہروں کے لئے بھی کافی ہے  اور صرف غروب کا وقت فرق ہونا معیار نہیں ہے.


        دوسرے علاقوں کے افق پر اعتماد کرنا

        28. اگر ۲۹ تاریخ کو خراسان اور تہر ان میں عید ہو تو کیا بو شہر جیسے شہر میں  رہنے والوں کے لئے بھی افطار کر لینا جائز ہے جبکہ تہران اور خراسان کا افق  بو شہر  کے ساتھ ایک نہیں ہے؟

        ج۔ اگر دونوں شہروں کے درمیان اختلاف افق اتنا ہو کہ اگر ایک شہر میں چاند دیکھا جائے تو دوسرے شہر میں دکھائی نہ دے توایسی صورت میں ان شہروں کی رویت دوسرے ان شہروں کے لئے کافی نہیں جہاں یقینی طور پر  رویت ہلال نہیں ہوسکتا ہے.


        مشرقی ممالک میں روئت ہلال
        29. اگر انگلینڈ  میں چاند نظر آجاے تو کیا جو لوگ  انگلینڈ کے مغربی ممالک میں بستے ہیں , ان کے لئے بھی چاند ثابت ہو جائے گا؟
         
        ج۔ اگر ایک ملک میں چاند نظر آنے اور دوسرے میں ملک رؤیت ممکن ہونے  میں تلازم پایا جائے تو دوسرے  ملک کے لئے بھی وہی رؤیت کافی ہے۔لیکن ممکن ہے کہ جغرافیایی  لحاظ سےعرض  زیادہ ہونے کی وجہ سے  مشرقی ممالک میں چاند نظر آئے اور مغربی ممالک میں  چاند کا  نظر آنا ممکن نہ ہو۔
         
         
        30. اگر کسی مشرقی ملک میں چاند نظر آئے تو کیا یہ  رؤیت مغربی ممالک کے لئے خودبخود ثابت ہوجائے گی  یا نہیں ؟  اس کی حدود کیا ہیں؟
        ج۔ اگر چہ اکثر  اوقات مشرقی ملک میں چاند نظر آنے سے مغربی ملک میں بطریق اولی  چاند نظر آتا ہے, لیکن کبھی  ممکن ہے کہ جغرافیایی لحاظ سےعرض   زیادہ ہونے کی  وجہ سےایساملازمہ نہ پایا جائے , لہذا دو شہروں کے درمیان رؤیت ہلال کا  ملازمہ پایا جانا کلی معیار ہے۔


        رویت ہلال اور عرض میں متحد علاقے

        31. شمالی کینڈا جو جغرافیایی حوالے سے انگلینڈ کے عرض میں واقع ہے , کیا انگلینڈ کے ساتھ افق میں ایک ہے؟

        ج۔ صرف عرض میں متحد ہونا کافی نہیں ہے بلکہ ایک ملک میں چاند نظر آنا اور دوسرے میں رویت ممکن ہونا معیار ہے.


        دو علاقے رات میں متحد ہونا

        32. اگر مکلف کے ملک علاوہ کسی اورملک میں چاند نظر آنے کے قابل ہونے پر یقین اور اطمینان حاصل ہوجائے  اور وہ ملک مکلف کے ملک کے ساتھ رات کے کچھ حصے میں مشترک ہو , توکیا اس رویت پر اثر مترتب ہوسکتی ہے؟

        ج۔ دو ملکوں کا صرف رات کے ایک حصے میں مشترک ہونا حکم میں اشتراک حاصل ہونے کے لئے کافی نہیں ہے.


        رویت ہلال کا معیار

        33. آلات اور وسائل کے ذریعے سے چاند نظر آنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا دوربین کے ذریعے سے یا نور کو منعکس کرکے یا کمپیوٹر میں رکارڈ شدہ ڈیٹا کے ذریعے سے رویت ہلال کرنا مہینے کی  پہلی تاریخ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں یا نہیں؟   

        ج۔ آلات کے ذریعے سے چاند دیکھنا معتبر ہے  اور عادی طور پر دیکھنے اور اس  میں فرق نہیں ہے۔معیار یہ ہے کہ چاند نظر آنا تحقق پائے پس رویت ہلال آنکھ سے ہو , یا عینک  یا ٹلیسکوپ کے ذریعے سے  سب کا ایک ہی حکم ہے۔لیکن اس کو کمپیوٹر میں منعکس کرکے ثابت کیا جائے تو چونکہ  اس پر رویت کا عنوان صدق آنا معلوم  نہیں ہے اس لئے محل اشکال ہے.
      • چاند نظر آنے پر دو عادل کی گواہی
      • رویت ہلال پر اطمینان حاصل ہونا
      • مہینے کی پہلی تاریخ کو معین کرنے میں حاکم کا حکم
    • روزہ کی نیت
    • مبطلات روزہ
    • روزہ اور علاج معالجہ کے احکام
    • خواتین کے احکام
    • فطرہ
    • نماز عید فطر
    • قضا روزے
    • استیجاری روزہ
    • روزے کا کفارہ
700 /