ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
      • پہلي فصل :احرام
      • دوسري فصل :عرفات ميں وقوف کرنا
      • تيسري فصل :مشعرالحرام ( مزدلفہ) ميں وقوف کرنا
      • چوتھي فصل :رمی جمرہ (شیطان کو کنکرياں مارنا)
      • پانچويں فصل :قرباني کرنا
      • چھٹي فصل :تقصير يا حلق
      • ساتويں فصل :مکہ مکرمہ کے اعمال
      • آٹھويں فصل: منيٰ ميں رات گزارنا
        پرنٹ  ;  PDF

        آٹھويں فصل: منيٰ ميں رات گزارنا

          مسئلہ ۴۳۳۔ حج کے واجبات ميں سے بارہواں اور مني کے اعمال ميں سے چوتھا عمل،  رات گزارنا ہے۔
         
         مسئلہ ۴۳۴۔  واجب ہے کہ گيارہويں اور بارہويں کي رات مني ميں گزارے پس اگر عید کے دن دو طواف ،  انکي نمازیں  اور سعي کو بجالانے کيلئے منی سے مکہ معظمہ چلا گيا ہو تو اس پر مني ميں رات گزارنے کيلئے لوٹنا واجب ہے۔
         
         مسئلہ ۴۳۵۔  مندرجہ ذيل افراد پر مذکورہ راتوں کومني ميں بسر کرنا واجب نہیں ہے ۔
        الف: بيمار اور انکي تيمار داري اور نگرانی کرنے والے،  بلکہ ہر صاحب عذر شخص کہ جس کيلئے اس عذر کے ہوتے ہوئے مني ميں رات گزار نا مشکل ہو۔
        ب: جس شخص کو مکہ ميں اپنا مال اور زاد راہ  گم ہونے ياچوري ہوجانے کا خوف ہو ۔
        ج: جو شخص ان دو راتوں کو  مکہ ميں فجر تک عبادت ميں مشغول رہے اور عبادت کے علاوہ کوئی کام انجام نہ دیں ضرورت کے سوا جیسے ضرورت کے مطابق کھنا پينا،  رفع جاجت اورتجدید وضو کرنا۔

          مسئلہ ۴۳۶۔  مني: ميں رات بسر کرنا عبادت ہے اور یہ نیت کے ساتھ ہونا چاہیے ان شرائط کے ساتھ جو قبلا بیان ہوچکی ہیں۔

          مسئلہ ۴۳۷۔ منیٰ میں رات گزارنا سورج کےغروب سے آدھي رات تک کافي ہے اور جس شخص نے بغير عذر کے رات کا پہلا آدھا حصہ یا اس میں سے بعض کو مني ميں نہ گزارا ہو اس کيلئے احتیاط واجب يہ ہے کہ رات کا دوسرا نصف وہاں گزارے اگر چہ بعيد نہيں ہے کہ اختياري صورت ميں بھي رات کے دوسرے نصف کا وہاں گزارنا جائز ہو ۔

          مسئلہ ۴۳۸۔  جو شخص مکہ مکرمہ ميں عبادت ميں مشغول نہ رہا ہو اورمني ميں رات گزارنے والے واجب کام کو بھي ترک کردے تو وہ ہر رات کے بدلے ايک گوسفند  کفارہ دیدےاور بنابر احتیاط ا س حکم میں معذور اور غیر معذور یا نا آگاہی اور فرموشی کی وجہ سے ایسا کرنے میں کوئی فرق نہيں ہے ۔

          مسئلہ ۴۳۹۔  جس شخص کيلئے بارہويں کے دن منیٰ سے کوچ کرنا جائز ہو تو اسےزوال کے بعد کوچ کرنا چاہیے اور زوال سے پہلے کوچ کرنا جائز نہيں ہے ۔
      • نويں فصل :تينوں جمرات کو کنکرياں مارنا
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /