ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
      • استطاعت
      • نیابتی حج
        پرنٹ  ;  PDF

        نیابتی حج
         
        سوال 18: ایک شخص جو کہ نائب بناہو تا کہ حج کے کچھ اعمال کو انجام دےجن کو حاجی انجام نہیں سکتا تھا،  ان کو انجام دے مثلاً طواف اور رمی جمرات  یا قربانی کرنا ،  ایسی صورت میں نائب  شخص پر بھی لازم ہے کہ وہ بھی مُحرم ہو؟اور کیا احرام اس کا جزء یا شرط ہے؟
          جواب: نائب کے لئے ذکر شدہ اعمال کو انجام دینے کے لئے احرام، نہ جزء کی صورت میں نہ شرط کی صورت میں ،  معتبر نہیں ہے۔
         
         سوال 19:ایسے شخص کا حکم کیاہے جس نے میقات میں احرام باندھتے ہوئے کچھ خاص افراد کی نیابت کی نیت کی ہو لیکن اعمال انجام دیتے ہوئے دوسرے افراد(کچھ اور افراد)کی طرف سے نیت کرے یا ان میں سے کم یا زیادہ کی طرف سے نیت کرے، اس مسئلے کا حکم عمد (جان بوجھ کر)یا جہل(لا علمی)کی صورت میں کیاہے؟
          جواب: نائب کے لئے واجب ہے کہ اعمال نیابی انجام دیتے ہوئے اسی طرح نیت کرے جس طرح اس نے احرام باندھتے ہوئے نیت کی تھی۔
         
        سوال 20: جو شخص عمرہ ، حج یا صرف طواف کے لئے اجیر ہو (اجرت لے رہاہو)کیا وہ اپنی خوشی سے یا دوسرے شخص سے پیسے لے کر قرآن کریم کی تلاوت کرسکتاہے؟
          جواب: اس میں کوئی حرج (اشکال)نہیں ۔
         
        سوال 21: اگر نائب نے معصیت کر کے دن میں رمی کو ترک کرے تو اس کی نیابت کا کیا حکم ہے؟ اور اگر اس تصور کے ساتھ کہ منیٰ واپس لوٹ آئے گا مکہ چلا جائے لیکن 12/ذی الحجہ کو رمیٰ کے لئےمنیٰ نہ پہنچ پائے تو اس کی نیابت کا کیا حکم ہے ؟ اور اس کا فریضہ کیاہے؟
          جواب:رمی جمرات، حج کے مناسک میں سے ہے ۔ اگر نائب نے ان کو صحیح طور پر انجام نہیں دیا تو اس کی نیابت پر اشکال ہے۔ خاص طور پر اگر اس نے ایام تشریق میں اس کام کو انجام نہ دیا ہو۔
         

         سوال 22: اگر نائب کے عمل کے دوران ،  منوب عنہ کا عذر برطرف ہوجائے تو کیا نائب کا حج انجام دینا منوب عنہ کے لئے کافی ہوگا اور کیا منوب عنہ کے پورا حج انجام دینے کی توانائی رکھنے یا نہ رکھنے میں فرق ہے ؟
          جواب: اس صورت میں نائب کا حج ، منوب عنہ کے فریضے کو پورا نہیں کرتا ۔
         
        سوال 23:اگر کسی شخص کو مطلقاً اجرت پر رکھا گیا ہو (نه بری الذمه کرنے پر اور نہ ہی اعمال پر)اور اجیر احرام باندھنے اور حرم میں داخل ہونے کے بعد مر جائے تو کیا وہ پوری اجرت کا مستحق ہے یا اجرت میں کمی کی جائے؟
          جواب: اگر  منوب عنہ کے ذمہ کو فارغ کرنے پر اجیر کیا گیا ہو (ظاہراً حج کے لیے اجیر بنانے میں ایسا ہی ہوتا ہے) تو تمام اجرت کا مستحق ہے۔
         
         سوال 24: اگر نائب کے پاس عمل حج کو انجام دینے کے لئے کافی وقت ہو اور وقت میں وسعت ہونے کی وجہ وہ عمل انجام نہ دے اور بعد میں اس کے لئے وہ عمل انجام دینا غیر ممکن ہوجائے تو اب اس کی نیابت کا کیا حکم ہے؟مثلاً اگر 12 /ذی الحجہ کو ظہر سے پہلے وہ رمی جمرات انجام دے سکتاہو لیکن اس نے یہ عمل مؤخر کر دیا ہو اور ظہر کے بعد لوگوں کے ہجوم یابیماری یا کسی اور وجہ سے انجام نہ دے سکے اور یا  مکہ کے اعمال کو چند روز تک مؤخر کردے اور بعد میں بیماری یا کسی اور وجہ سے انجام نہ دے سکے تو اس کی نیابت کا کیا حکم ہے؟
          جواب:اگر اجرت  اسی سال کے لئے ہی ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر یہ اجارہ باطل ہے۔ زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ وہ اعمال جو اس نے انجام نہیں دیئے اس کے لئے نائب لے اور اجرت کے معاملے میں اجرت دینے والے کے ساتھ مصالحت کرے ۔ اور اگر اجارہ کسی معین سال کیلئے نہ ہوتو احتیاط واجب کی بناء پر اگلے سال نیابت کا حج انجام دے۔
         
         سوال 25: نائب کو معلوم ہے کہ وہ حج تمتع کے لئے اجیر ہواہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم کہ یہ حج "حجۃ الاسلام" ہے یا مستحب حج ہے یا نذر کا حج ہے پس اگر وہ نیت کرے کہ "یہ حج تمتع اپنے منوب عنہ کی طرف سے۔۔۔"یا "جس حج کے لئے اجیر ہوا ہوں۔۔۔" تو کیا یہ نیت صحیح اور کافی ہوگی یا نہیں ؟
          جواب: حج کی اجمالی نیت کہ جس کے لئے وہ نائب ہواہے کافی ہے ۔
         
        سوال 26:آیا وہ لوگ جو میڈیکل چیک اپ میں ردّ ہوگئے ہوں۔ کیا اپنی زندگی میں ہی کسی اور کو اپنا نائب بناسکتے ہیں ؟
          جواب:یہ نیابت کے مورد میں سے نہیں ہے۔
      • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
      • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
      • میقات
      • احرام اور اسکا لباس
      • محرمات احرام
      • طواف اور اسکی نماز
      • سعی
      • مشعر (مزدلفہ)
      • حلق و تقصیر
      • ذبح اور قربانی
      • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
      • رمی جمرات
      • متفرقہ مسائل
700 /