ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

    • حج کی فضيلت اور اہمیت
    • حج ترک کرنے کا حکم
    • حج اور عمرہ کے اقسام
    • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
    • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
    • حج قِران
    • حج تمتع کے کلی احکام
    • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
    • تیسرا حصہ حج کے اعمال
    • حج اور عمرہ کے استفتائات
      • استطاعت
      • نیابتی حج
      • حج اِفراد اور عمرہ مفردہ
      • مکہ سے خارج اور اس میں داخل ہونا
      • میقات
      • احرام اور اسکا لباس
        پرنٹ  ;  PDF

        احرام اور اسکا لباس
         
         سوال 55: اگر احرام کے لباس کو تلبیہ کہنے کے بعد پہنا جائے تو کیا تلبیہ کی تکرار واجب ہے؟
          جواب: تلبیہ کی تکرار واجب نہیں،  لیکن بنا بر احتیاط تکرار کر لینی چاہئے۔ لیکن اگر نیت کرتے وقت و تلبیہ کہتے وقت عمدا اپنے عام کپڑوں کو نہ اتارا ہو تو ایسی صورت میں اپنے عام کپڑوں کو اتارنے کے بعد بنا بر احتیاط واجب نیت اور تلبیہ کی تکرار کرے۔
         
        سوال 56: آیا مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لئے کیا جانا والا غسل فقط ان افراد کے لئے ہے کہ جو عمرہ کے اعمال انجام دینا چاہتے ہیں یا مسجد الحرام میں ہر دفعہ داخل ہونے پر انجام دیا جانا مستحب ہے؟
          جواب: یہ غسل صرف پہلی دفعہ داخل ہونے سے مختص نہیں ہے۔

          سوال 57: اگر کسی شخص کو اپنے وطن واپس آنے کے بعد یہ معلوم ہوجائے کہ اسکے احرام کا لباس مناسک حج کے دوران نجس تھا،  کیا وہ شخص احرام سے خارج ہو گیا ہے؟
          جواب: اس فرض کے ساتھ کہ اعمال انجام دیتے وقت لباس نجس ہونے کے بارے میں بے خبر تھا اس لئے وہ شخص احرام سے خارج ہو گیا ہے اور اسکا حج اور طواف صحیح ہے۔

          سوال 58: کیا احرام باندھتے ہوئے حج کے تمام اعمال کی نیت کرنا ہو گی؟اگر کسی شخص کو یہ علم نہ ہو کہ حج تمتع میں جو طواف اور سعی ہے وہ عمرہ تمتع کی طواف اور سعی کے علاوہ ہے اور اسی لئے اس نے احرام باندھتے وقت،  حج تمتع کے طواف اور سعی کی نیت نہیں کی ہو اور صرف کلی طور پر حج کا قصد کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
          جواب: احرام باندھتے وقت مناسک کے تمام اعمال پر تفصیل سے توجہ ضروری نہیں ہے۔ بلکہ عمرہ اور حج کی اجمالی نیت،  اس صورت میں کہ ہر ایک عمل کو اسکے مقام پر صحیح طور پر انجام دے تو،   کافی ہے۔
      • محرمات احرام
      • طواف اور اسکی نماز
      • سعی
      • مشعر (مزدلفہ)
      • حلق و تقصیر
      • ذبح اور قربانی
      • منیٰ میں رات گزارنا اور وہاں سے کوچ کرنا
      • رمی جمرات
      • متفرقہ مسائل
700 /