ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

مناسک حج

  • حج کی فضيلت اور اہمیت
  • حج ترک کرنے کا حکم
  • حج اور عمرہ کے اقسام
  • حج تمتع اور عمرہ تمتع کا اجمالی ڈھانچہ
  • حج اِفراد اورعمرہ مفردہ
  • حج قِران
  • حج تمتع کے کلی احکام
  • پہلا حصه حَجة الاسلام اورنيابتي حج
    • فصل اول : حجة الاسلام
      • حجة الاسلام کے واجب ہونے کے شرائط
        • بلوغ اور عقل
          پرنٹ  ;  PDF

          بلوغ اور عقل

            مسئلہ ۲۷۔ پہلي شرط : عقل  ہے پس دیوانہ  پر حج واجب نہيں ہے۔

          مسئلہ ۲۸۔ دوسري شرط: بلوغ ہے پس نابالغ پر حج واجب نہيں ہے اگر چہ وہ بلوغ کے قريب ہو اور اگر نابالغ بچہ حج بجا لائے تو اگر چہ اس کا حج صحيح ہے ليکن يہ حجة الاسلام  کے لئے کافي نہيں ہے۔

            مسئلہ 29۔ اگر نابالغ بچہ احرام باندھے اور مشعر ميں وقوف کو بالغ ہونے کي حالت ميں پالے اور حج کي استطاعت بھي رکھتاہو تو اس کا يہ حج حجة الاسلام کے لئے کافي ہے۔

            مسئلہ 30۔ اگر نابالغ بچہ محرمات احرام میں سے کسی ایک کا مرتکب ہوجائے اور وہ حرام  کام،  شکار ہو تو اس کا کفارہ اسکے ولي پر ہوگا لیکن دوسرے کفارے ظاہراً  واجب نہیں ہیں  نہ تو ولي پر اور نہ ہي بچے کے مال  سے ۔

          مسئلہ ۳۱۔  بچے کے حج ميں قرباني کي قيمت  ادا کرنا اسکے ولي کے ذمہ ہے۔

            مسئلہ 32۔ واجب حج ميں شوہر کي اجازت شرط نہيں پس  شوہر کی رضامندی کے بغیر بھی بيوي پر حج واجب ہے
           
          مسئلہ 33۔  مستطيع شخص کے لئے حجة الاسلام کے صحيح ہونے ميں والدين کي اجازت شرط نہيں ہے ۔

        • استطاعت
    • دوسري فصل :نيابتي حج
  • دوسرا حصه عمرہ کے اعمال
  • تیسرا حصہ حج کے اعمال
  • حج اور عمرہ کے استفتائات
700 /