ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ خوشوقت کے پیکر پر نمازجنازہ ادا کی:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےآیت اللہ خوشوقت کے پیکر پر نمازجنازہ ادا کی

رببر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز سنیچر) تہران یونیورسٹی میں عالم ربانی اور سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقت کی تشییع جنازہ میں شرکت کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ  تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جلیل القدر عالم دین کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی ۔ اسی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے کل (بروز اتوار) شام 6 بجے سے ساڑھے سات بجے تک حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

700 /