ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس ایصال ثواب:

معلم اخلاق ، عالم ربانی اور سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ خوشوقت کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی

رہبر معظم  انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے آج(بروز اتوار ) سہ پہر کو حسینیہ امام خمینی (رہ) میں معلم اخلاق ، عالم ربانی اور سالک الی اللہ مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقت کے ایصال ثواب کے سلسلے میں مجلس منعقد ہوئی۔

اس مراسم میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ، مرحوم آیت اللہ خوشوقت کے اہل خانہ ،پسماندگان ،شاگردوں، تینوں قوا کے سربراہان ، خبرگان کونسل کے سربراہ، مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ ، علماء ، فضلا، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ قرآن مجید کے قراء نے قرآن کریم کی چند آیات کی تلاوت کی اور اس کے بعد ذاکرین اہلبیت (ع) نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب پیش کئے اور آیت اللہ خوشوقت کی رحلت کے بارے میں مرثیہ خوانی کی۔

اس مراسم میں حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے آیت اللہ خوشوقت کی زندگی ، عرفان اور سلوک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ عالم ربانی ایک مہذب انسان تھے جو نسیم الہی کی راہ پر گامزن رہے اور اپنی عمر کے اختتام تک اسی راہ پر باقی رہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے گناہ سے دوری، رفتار اور گفتار میں مراقبت کے بارے میں آیت اللہ خوشوقت کی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اخلاق اور معرفت کے معلمین کے لئے مستعد افراد کی تربیت کے سلسلے میں آیت اللہ خوشوقت کی تربیتی روش ایک کامل نمونہ ہے۔

700 /