ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا علامہ آیت اللہ الفضلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے سعودی عرب میں کل، عالم دین اور اسلامی مفکر و دانشور آیت اللہ ڈاکٹر عبد الہادی الفضلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عربی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علامہ آیت اللہ ڈاکٹر عبد الہادی الفضلی کے انتقال کی خبر سنکر نہایت ہی افسوس اور غم  و رنج ہوا۔ مرحوم علامہ  نے اپنی زندگی کو علمی، سیاسی جہاد اور امت مسلمہ کے اسلامی مقدسات اور برحق مسائل کے دفاع میں صرف کیا۔ مرحوم ایک ممتاز دانشور ، مفکر اور صاحب نظریہ انسان تھے اور مرحوم کے گراں سنگ آثار اور تالیفات اس امر کی بہترین دلیل ہیں۔

مرحوم الفضلی  علماء امت کی پناہ گاہ تھے، انھوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں اپنی  فکر و نظر و حرکت و جہاد اور تلاش و کوشش  کے ذریعہ اہم نقش ایفا کیا  وہ دلوں کو نزدیک  لانے میں بہترین نمونہ ہیں انھوں نے اختلافات سے دور رہنے اور امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

مرحوم نے اسی طرح اپنی زندگی کے آخری مراحل میں اللہ تعالی کی آزمائش اور سخت بیماری میں صابر و شاکر انسان کے بہترین نمونے اور جلوے پیش کئے اور اللہ تعالی پر ایمان اور توکل شاندار مظاہرہ کیا۔

مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے خاندان  مکرم ، پسماندگان، دوستوں ، شاگردوں ، علماء اسلام  اور حوزات علمیہ کو تعزيت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کے وہ مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور انھیں بہشت بریں اور رضوان میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے خاندان اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے تمام نیک اور صالح علماء کو صحت و سلامتی مرحمت فرمائے اور انھیں مرحوم کی رفتار ، جہاد اور فکر کی اقتدا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 انّا لله و انا اليه راجعون
سيد علی حسينی خامنه‌ای

28 جمادی الاول 1433 ہجری قمری

20 فروردین / 1392 ہجری شمسی

 

700 /