ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے فقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فقیہ بزرگ آیت اللہ حاج شیخ غلام رضا رضوانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے محترم پسماندگان اور ان کے تمام دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ جلیل القدر عالم دین حضرت امام خیمنی (رہ) کے معتمد شاگردوں میں سے تھے اور گارڈین کونسل سمیت کئی  اعلی عہدوں پر فائز تھے۔ گارڈین کونس ل کے فقہی نظریات کی تشریح اور اداروں کے ساتھ  ان تعاون اور تعامل اللہ تعالی کی بارگاہ مقبول اور اس کی رضا اور خوشنودی کا سبب قرارپائے۔ انشاء اللہ۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس جلیل القدر عالم دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

31 / فروردین/ 1392

 

700 /