ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزيتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا جلیل القدر عالم دین آیت اللہ حاج آقا عز الدین حسینی زنجانی کی رحلت پر تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  جلیل القدر عالم دین آیت اللہ حاج آقا عز الدین حسینی زنجانی کی رحلت پر مشہد و زنجان میں ان کے تمام دوستوں ، علماء اور حوزات علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور پسماندگان کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین آیت اللہ حاج آقا عز الدین حسینی زنجانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی دردناک رحلت پر مشہد اور زنجان میں ان کے تمام دوستوں ، علماء اور حوزات علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور پسماندگان  کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم کا گرانقدر اور ممتاز علماء میں شمار ہوتا تھا وہ زنجان نیز مشہد میں طولانی قیام کے دوران ممتاز مفکرین،دانشوروں اور صاحب فنون افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے  اور ان کی گرم محفل سے مختلف اور گوناگوں افراد نے حاضر ہوکر فیض حاصل کیا۔ اللہ تعالی اس جلیل القدر عالم دین کے درجات میں اضافہ فرمائے اور ان کے پسماندگان اور معزز خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

24 اردیبہشت /92

700 /