ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1249 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے  اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ مرکزی کمیشن نے1249 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔

700 /