ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

مشفق کے شعر کی ایک اہم خصوصیت ،دینی اور انقلابی اہداف کی خدمت میں قرارپانا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے استاد عباس کی منش (مشفق کاشانی ) کے اعزاز میں منعقد سمینار کے نام اپنے پیغام میں ملک کے اس ممتاز شاعر کی بعض نمایاں خصوصیات کی طرف اشارہ کیا اور بزرگ شاعروں کی تجلیل و تعریف کوفارسی ادبیات  و شعر کی پیشرفت اور بااستعداد جوانوں کی تشویق و ترغیب کا سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: جناب مشفق کے شعر کی ایک اہم خصوصیتدینی اور انقلابی اہداف کی خدمت میں قرارپاناہے۔

پیغام  کا یہ حصہ  مؤرخہ 10/4/1392 ہجری شمسی میں جناب مشفق کے اعزاز میں منعقدہ سمینار کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام  سے لیاگيا ہے اورآج ( بروز پیر ) ثقافت و ارشاد اسلامی کے وزیر جناب حسینی نے اسے پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب مشفق کاشانی کے اخلاقی حسن کی  طرف اشارہ کرتے ہوئے  فرمایا: جناب مشفق نے مذہبی ، رسمی اور انقلابی مسائل کے بارے میں جو اشعار کہے ہیں وہ تمام اشعار مفید اور مؤثر ہیں۔

700 /