ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

حجۃ الاسلام والمسلمین شہیدی سابق فوجیوں اور شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین  سید محمد علی شہیدی محلاتی کو سابق فوجیوں اور شہید فاؤنڈیشن میں نمائندہ ولی فقیہ کے عنوان سے مقرر کیاہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید محمد علی شہیدی محلاتی  دامت تائیداتہ

جنابعالی کے سابق فوجیوں اور شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ مقرر ہونے اوراپنے اعتماد کی بناپر آپ کو اس مقدس فائنڈیشن میں اپنا نمائدہ مقرر کرتاہوں ۔فاؤنڈیشن کے بنیادی آئین نامہ کے موارد پر عمل کے علاوہ  سابق عزیزفوجیوں اور شہداء کے اہلخانہ کے معنوی اور ثقافتیامور پر خاص توجہ مبذول کرنا نمائندگی ولی فقیہ کی اہم ذمہ داری ہے جو ملک کے استقلال، انقلاب کے اصلی سرمایہ گزار اور شہادت کے وارث ہیں اور امید ہے کہ آپ اپنے گذشتہ تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دیں گے۔

اس فائنڈیشن میں ربع قرن تک سابق فوجیوں اور شہداءکےاہلخانہ کی صادقانہ ، ممتاز اور گرانقدرخدمات سرانجام دینے پر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ شیخ  محمد حسن رحیمیان کا شکریہ اداکرنا لازم سمجھتا ہوں  اور اس سلسلے میں ان کے قابل قبول اور درخشاں کارنامہ پر شکر وسپاس گزار ہوں ۔

اس عظیم و سنگین ذمہ داری کو انجام دینے میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کے لئے توفیق طلب کرتاہوں۔

سید علی خامنہ ای

27/شہریور/ 1392

700 /