ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شب عاشور میں مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں شب عاشور میں مجلس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں شب عاشور میں مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام اورعوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور اس کے بعد جناب نبہتاش  اور حدادیان نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے اصحاب کے غم میں مصائب پیش کئے۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ بروز جمعہ 11 محرم الحرام مطابق 24 آبان تک جاری رہےگا۔

700 /