ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 878 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) اور حضرت امام جعفر صادق کی ولادت باسعادت  کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیشن نے878  افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست سےموافقت کی اور اسے منظور کرلیا ۔

700 /