ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

پارلیمنٹ کے اسپیکر،آیت اللہ شاہرودی، نائب صدر اور اعلی فوجی کمانڈروں نے رہبر معظم کی عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کےآج صبح  آپریشن کے بعد اعلی حکام کی جانب سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، قوا کے اختلاف حل کرنے کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی، نائب صدر جناب جہانگيری ، سابق صدر احمدی نژاد ،اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جناب شمخانی اور اعلی فوجی و انتظامی کمانڈروں اور بعض دیگر حکام نے تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کی۔

وزیر صحت جناب ڈاکٹر ہاشمی نے بھی اسپتال پہنچ کر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے معالجہ کا قریب سے جائزہ اور مشاہدہ کیا۔

700 /