ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے چوتھے دن تہران کے ایک اسپتال میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

اسی طرح آیت اللہ کاشانی ،نمائندہ آیت اللہ وحید خراسانی، ولی فقیہ کے بعض نمائندوں ، صوبوں کے بعض آئمہ جمعہ، حوزہ علمیہ کے بعض فضلاء، علماء و مدرسین، حضرت عبدالعظیم حسنی کے حرم کے متولی،  مختلف شعبوں کے بعض حکام اور اہم شخصیات نے اسپتال میں حاضر ہو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور اللہ تعالی کی بارگآہ میں  ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

700 /