ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آیت اللہ امینی، ولی فقیہ اور مراجع عظام کے نمائندوں نے عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں آج سہ پہر کو آیت اللہ امینی نے عیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

اسی طرح کابینہ کے بعض وزراء، صدر کے بعض معاونین ،صوبوں اور انقلابی اداروں میں ولی فقیہ کے بعض نمائندوں، حضرات آیات عظام صافی گلپائگانی، مکارم شیرازی، موسوی اردبیلی، کابلی،سید سعید حکیم کے نمائندوں ، خبرگان کونسل اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے بعض اراکین ، حضرت امام خمینی (رہ) کی بیٹی محترمہ ڈاکٹر زہرا مصطفوی ، حوزات علمیہ کے بعض فضلا و مدرسین، یونیورسٹیوں کے امور میں رہبر معظم کے نمائندے ، طلبا تنظيموں کے نمائندوں، دفاع مقدس کے بعض شہیدوں کے خاندانوں ، مختلف اداروں کے بعض حکام اور شخصیات نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور ان کی صحت و سلامتی  اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

اسی طرح آج اور کل بعض ہنرمندوں ، ادب و ثقافت سے متعلق شخصیات، میڈيا کے نمائندوں اور ممتاز کھلاڑیوں نے تہران کے اسپتال میں حاضر ہو کررہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور ان کے لئے دعا کی۔

 

700 /