ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

حضرت امام خمینی(رہ) کی تحریک میں نجف آباد کا شمار پیشگام ضلعوں میں رہا اور نجف آباد جہاد کی ممتاز بلندیوں میں سے ایک ہے

قومی کانگریس کے کمانڈروں اور ضلع نجف آباد کے 2500 شہیدوں کی یاد منعقد کرنے والے اہلکاروں نے بتاریخ 10/4/1393 ہجری شمسی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ،اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کے متن کو آج اس کانگریس میں پش کیا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں نجف آباد کو حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک کے استقبال میں ملک کے پیشگام ضلعوں میں قراردیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اسی طرح آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران اس علاقہ کے لوگوں کے باہمی اتحاد، اعتقاد اور ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہر نجف آباد مذہبی اور انقلابی دونوں لحاظ سے ممتاز اور نمایاں ہے اور بیشک یہ شہر جہاد کی بلند چوٹیوں میں سے ایک ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نجف آباد کے گرانقدر شہیدوں کی ہوشمندانہ یاد کے احیاء اور دفاع مقدس کے دوران صوبہ خوزستان میں نجف آباد کے آٹھویں لشکر کے قریب سے مشاہدے کی طرف اشارہ کیا اور اس لشکر کے سپاہیوں کے جوش و جذبہ اور نظم و انضباط کو بے نظیر اور بے مثال قراردیا۔

700 /