ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

انجینئر ضرغامی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کے رکن مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں انجینئر ضرغامی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کا رکن مقررکیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب انجینئر سید عزت اللہ ضرغامی دام توفیقہ

ثقافتی اور مجازی فضا کے شعبوں میں آپ کے طولانی اور کامیاب تجربات کی روشنی میں جنابعالی کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل اور مجازی فضا کی اعلی کونسل کا رکن مقرر کرتا ہوں۔توقع ہے کہ آپ ان دوکونسلوں اور شعبوں کی خاص حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر عالمانہ اور مؤثر ذمہ داریوں کو انقلابی اور ارزشی معیاروں کے مطابق ایفا کریں گے۔ کامیاب اور کامراں رہیں۔

سید علی خامنہ ای

18 آبان 1393

700 /