ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

مالی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کیوں نہیں کئے جاتے؟/ مجھے آپ سےمالی بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " مالی بدعنوانی کے خلاف اور اداری نظام کی اصلاح کے سلسلے میں قومی سمینار کے نام پیغام کے بارے میں " نائب صدر جناب جہانگیری کے خط کے جواب میں ایک بیان تحریر فرمایا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کے متن کو نائب صدر جناب جہانگيری نے آج سربراہی اجلاس کے ہال میں منعقد سمینار میں پیش کیا، جس کا متن حسب ذیل ہے:

" بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں آپ حضرات کے بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف اہتمام کی تعریف کرتا ہوں، لیکن یہ سمینار اور  اس قسم کے اجلاس کون سا معجزہ دکھائیں گے؟ کیا تینوں قوا کے حکام کے لئے صورتحال روشن نہیں ہے؟حکام کے درمیان ہمدلی، ہمآہنگی اور ہمفکری موجود ہے امید افزا اور مناسب شرائط کے باوجود کیوں ٹھوس اور بنیادی  اقدام عمل میں نہیں لائےجاتے۔ جن کے نتائج سبھی مشاہدہ کریں۔محترم حضرات سے میری توقع یہ ہے کہ کسی لحاظ و ملاحظہ کے بغیر ٹھوس ، بنیادی  و اساسی اقدام انجام دیئے جائیں چاہے سمینار کے ذریعہ ہوں یا بغیر سمینار کے۔ مؤفق اور کامیاب رہیں۔ "

 جناب جہانگیری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تنوں قوا کے سربراہان،  اعلی حکام ، عوامی اور ذرائع‏ ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں " مالی بد عنوانی کا مقابلہ کرنے اور اداری نظام کی اصلاح و ارتقا " کے سلسلے میں قومی سمینار کے انعقاد کی طرف اشارہ کیا ،اور کرپشن و مالی بد عنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں حاکمیت کی اسٹراٹیجک اور منصوبہ " ،"مالی بد عنوانی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں معاشرے کا نقش"  اور" مالی بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے ثقافتی اور عوامی نقش " کو سمینار کے کلی عناوین کے طور پر بیان کیا۔

700 /