ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم آیت اللہ خاتمی کی بیٹی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ام الشہید محترمہ خلیلی بنت مرحوم آیت اللہ سید روح اللہ خاتمی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہمسر محترم مرحوم آیت اللہ خاتمی اعلی اللہ مقامہ

آپ کی محترمہ بیٹی ،ام الشہید محترمہ خلیلی رحمۃ اللہ علیھا کےدردناک انتقال پر پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ، اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کے لئے اور دوسرے پسماندگان کے لئے صبر و اجر طلب کرتا ہوں اور اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے ۔

سید علی خامنہ ای

3/اسفندماہ/1393

700 /