ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج سید روح اللہ خاتمی کی ہمسر مرحومہ سکینہ ضیائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجھےاطلاع موصول ہوئی کہ مرحوم آیت اللہ حاج سید روح اللہ خاتمی کی ہمسر مکرمہ مرحومہ سکینہ ضیائی رحمۃ اللہ علیھما کا طویل بیماری اور روحی و جسمی مشکلات تحمل کرنے کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ میں آیت اللہ خاتمی کے اردتمندوں، اردکان کے عام عوام اور عزادار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

16/فروردین/ 1394

700 /