ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

روس کے عالمی مقابلوں میں قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی روس کے عالمی مقابلوں میں قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  روس کے عالمی مقابلوں ایران کی قومی ٹیکوانڈو کے عالمی چمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قومی ٹیکوانڈو ٹیم کے ارکان کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیکوانڈو ٹیم کی طرف سے روس کے عالمی مقابلوں میں عالمی چمپیئن بننے پر ٹیم کے کھلاڑيوں اور ٹیم کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم کو ایک بار پھر اونچا اور بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

28 اردیبہشت / 1394

700 /